yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

افسردگی سےعورتوں میں ماں بننے کا امکان کم

MH Kazmi June 2, 2020 1 min read
Share this:

عورتوں کا ضرورت سے زیادہ اداس یا افسردہ رہنا انھیں بانجھ پن کے خطرے کی جانب دھکیلتا ہے ۔
لندن — ایک مطالعے کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ عورتوں کا انتہائی افسردگی کی حالت میں ماں بننے کا امکان کم ہوتا ہے۔ طبی ماہرین کےنقطہ نظرکے مطابق شدید ذہنی دباؤ عورتوں میں حمل میں تاخیر یا بانجھ پن کا خطرہ دوگنا کردیتا ہے۔

آن لائن جریدے ہیومن ریپروڈکشن کے تازہ شمار ے میں شائع ہونے والی جائزہ رپورٹ میں افسردگی سے بانجھ پن کے تعلق کو ظاہر کیا گیا ہے کہ عورتوں کا ضرورت سے زیادہ اداس یا افسردہ رہنا انھیں بانجھ پن کے خطرے کی جانب دھکیلتا ہے جبکہ ان کے مقابلے میں مطمئین رہنے والی عورتوں میں ماں بننے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

اوہائیو یونیورسٹی سے وابستہ محقیقین کہتے ہیں کہ مطمئین رہنے والی خواتین کی نسبت شدید ڈپریشن میں مبتلا عورتوں میں ماں بننے کے امکانات 29 فیصد کم ہوسکتے ہیں۔

امریکی تحقیق کاروں کے 12 ماہ پر مشتمل اس تحقیقی مطالعے میں ماں بننے کی خواہش مند 373 عورتوں سے دو مرحلوں میں لعاب “تھوک” کے نمونے حاصل کئے ان نمونوں کو بعد میں دو مختلف قسم کے ڈپریشن بائیو مارکرز (تشخیصی عمل ) کے ذریعے ناپا گیا۔

ماہرین نے 18 سے 40 برس کی شرکاء خواتین میں افسردگی کی سطح ناپنے کے لیےان کے تھوک میں چھپے ہوئے افسردگی کے حیاتیاتی اشارے اینزائم الفا ایمیلیس اوراسٹریس ہارمون کورٹیزول کو ڈپریشن بائیومارکرز پر جانچا۔

تجربے کے نتیجے سے پتا چلا کہ اسٹریس ہارمون کورٹیزول اور عورتوں کے حمل میں تاخیر کے درمیان کوئی واضح تعلق موجود نہیں تھا لیکن ایک تہائی عورتیں جن کے تھوک میں الفا ایمیلیس کی سطح بلند تھی ان میں حاملہ ہونے کا امکان تقریبا 30فیصد کم تھا ساتھ ہی طبی تعریف کے مطابق ان میں بانجھ پن کا خطرہ بھی دوگنا سے زیادہ موجود تھا ۔

مطالعہ کے سربراہ ڈاکٹر کورٹنی لنچ کہتے ہیں کہ ماں بننے کی خواہشمند ڈپریسڈ عورتیں اگر افسردگی کم کرنے کی تکنیک کے طور پر مراقبہ اور یوگا سے مدد لیں تو یہ ان کے لیے ایک کارآمد علاج ثابت ہو سکتا ہے تاہم انھوں نے واضح کیا کہ محض افسردگی ہی وہ واحد عنصر نہیں ہے جس سے بانجھ پن کا خطرہ پیدا ہوتا ہے بلکہ “ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ افسردگی بھی حمل میں تاخیر کی ایک بڑی وجہ بن سکتی ہے “۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ مطالعے میں ڈپریشن کی وجہ سےعورتوں میں ماں بننے کی پیچیدگیوں کے بارے میں بتایا جا چکا ہے لیکن نئی تحقیق میں نشاندہی کی جارہی ہے کہ جن عورتوں کے تھوک میں الفا ایمیلیس کی بلند سطح موجود تھی ان میں ماں بننے کے بہت کم امکانات تھے ایسی خواتین کی نسبت جنہوں نے ڈپریشن بائیومارکرپرکم سطح حاصل کی تھی ۔

انھوں نے کہا کہ “ہماری تحقیق میں پہلی بار ڈپریشن کےنتیجے میں عورتوں میں بانجھ پن کے دوگنا خطرے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔”

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post ’ناقص غذا بچوں کی آنتوں کو ناقابل ِتلافی نقصان پہنچاتی ہے‘
Next Post بہترین ماں بننے کی کوشش سے خواتین میں ذہنی دباؤ کا امکان: رپورٹ

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.