yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

”میمونہ”

Yes 2 Webmaster March 29, 2015 1 min read
Najeem Shah
Share this:
Najeem Shah
Najeem Shah

تحریر: نجیم شاہ
چند ہفتے قلم و قرطاس سے حجت نہ رہی اور یوں محسوس ہوا کہ ایک جہاں سے کٹ کر رہ گیا ہوں۔ ویسے تو ہر ذی روح نے اس جہانِ فانی سے کوچ کر جانا ہے مگر جانے والوں میں کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنے پیچھے ناگوار یادیں چھوڑ جاتے ہیں اور ان کی یاد کی خوشبو ہر گھڑی ہر لحظہ مشام جاں کی طرح تروتازہ رکھتی ہے۔ ان ہی انسانوں میں ایک میری ہمشیرہ میمونہ بھی تھیں۔ میمون یا میمونہ کے معنی ایک اقبالمند، بختاور، مبارک، کامیاب، نیک سیرت ، پارسا خاتون کے ہیں اور وہ ان تمام خوبیوں کی مالک تھیں۔ ایک ایسے باپ کی بیٹی تھی جو ایک بلند حوصلہ، باکردار، کھرے اور دلیر انسان ہونے کے ساتھ ساتھ سخاوت کا پیکر بھی تھے۔ ان کی ملنساری اور مہمان نوازی کا یہ عالم تھا کہ گھر آئے مہمان کی خوب خاطر مدارت کرتے ، اسی ملنساری اور مہمان نوازی کا عملی نمونہ بیٹی میمونہ بھی تھی۔ وہ بہنوں میں سب سے بڑی اور میرے لیے ایک اُستانی کا درجہ بھی رکھتی تھیں۔ میری ابتدائی تعلیم و تربیت میں اُن کا اہم کردار رہا۔ جب میں اسکول سے واپس آتا تو وہ مجھے گھر پر پڑھاتیں اور اسی وجہ سے اسکول کی ابتدائی کلاسوں میں میری ٹاپ پوزیشن رہتی۔

امیر خسرو کے مطابق بیٹی اصل میں باپ کی طرف دار ہوتی ہے جبکہ بیٹا ماں کا، مگر میمونہ نہ صرف باپ بلکہ ماں کی بھی طرف دار تھیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ والد صاحب بیٹوں کی نسبت بیٹیوں کو زیادہ فوقیت دیتے اور میمونہ سے اُن کی محبت بھی لازوال تھی، جس کا اکثر موقعوں پر وہ برملا اظہار بھی کرتے رہتے۔ شادی کے کچھ عرصہ بعد میمونہ کو کینسر کی ابتدائی علامات ظاہر ہوئیں اور علاج سے افاقہ ہو گیا۔ اس عرصہ کے دوران وہ اولاد جیسی نعمت سے بھی محروم رہیں اور پھر جلد ہی اللہ تعالیٰ نے اولاد جیسی عظیم نعمت سے بھی نواز دیا جن میں دو بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔ سب سے بڑا بیٹا کامران احمد شاہ یونیورسٹی میں پڑھتا ہے اور سب سے چھوٹا بیٹا عیان تقریباً چار سال کا ہے۔ والد کی وفات کے بعد میمونہ کچھ زیادہ ہی رنجیدہ تھیں۔ چند ماہ قبل بازو میں گلٹی کی شکایت ہوئی اور ٹیسٹ کروانے پر کینسر کی علامات ظاہر ہوئیں۔

بعض نے روحانی علاج اور بعض نے ڈاکٹری علاج کا مشورہ بھی دیا ڈاکٹری علاج وقفے وقفے سے جاری و ساری تھا۔ ایک دن گھر میں موجود تھیں کہ جسم کو شدید جھٹکے لگنا شروع ہو گئے اور ساتھ ہی بے ہوش بھی ہو گئیں۔ اس دوران فوری ہسپتال لے جایا گیا اور کراچی کے ایک بڑے ہسپتال میں چند ماہ تک زیر علاج رہیں اور کینسر جیسی موذی بیماری سے لڑتے لڑتے اور دنیا کے غموں سے نجات پا کر ٩ مارچ ٥١٠٢ء کو اس جہان فانی سے ہمیشہ کیلئے کوچ کر گئیں اور اب اسٹیل ٹائون کراچی کے قبرستان میں ابدی نیند سو رہی ہیں۔ بیماری کے دوران اپنی اولاد کیلئے زیادہ فکر مند رہتیں۔ اس دوران ہی مرحومہ نے اپنی ایک بیٹی کی شادی کر ڈالی مگر سب سے بڑے بیٹے کامران احمد شاہ کی شادی کی خوشیاں نہ دیکھ سکیں۔ خاوند نے علاج معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑی مگراس علاج کا موت سے کوئی تعلق نہ تھا۔ موت ہر جاندار چیز کو ایک بار ضرور آنی ہے اور اس کا ایک وقت مقرر ہے جو ایک منٹ بھی اس سے آگے نہ پیچھے ہوتا ہے اور جس کی موت جہاں اور جس حالت میں لکھی ہوتی ہے اسے موت آ کر رہتی ہے اور اسی وقت آتی ہے جس وقت اس نے مرنا ہوتا ہے۔

آپ نے دیکھا بھی ہوگا کہ ہمارے بوڑھے بزرگ جب بیمار ہوتے ہیں تو کئی لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو ان کے مرنے کا انتظار کرتے ہیں لیکن ان کی موت کا وقت برابر نہیں ہوتا اسکے بدلے ایک ٹھیک ٹھاک نوجوان اس دنیا سے رخصت ہو چکا ہوتا ہے، کیونکہ اس کی موت کا وقت پورا ہو جاتا ہے جو بزرگ بیمار ہوتے ہیں ان کا وقت پورا نہیں ہوتا اور اگر اللہ چاہتا تو انہیں زندگی دیتا ہے اور انہیں بالکل ٹھیک ٹھاک کر دیتا ہے۔ اسی بات سے ہم سب کو عبرت ضرور حاصل کرنی چاہئے کیونکہ اللہ نے ہی ہمیں پیدا کیا اور اللہ ہی کے پاس ہم سب کو لوٹ کر بھی جانا ہے۔ بس اللہ تعالیٰ ہر کسی کو ایمان کی موت دے۔ (آمین)۔ دنیا میں اپنی زندگی کے آخری دن میمونہ بھی چوبیس گھنٹے سے زیادہ وقت سے بے ہوش تھیں اور موت کا فرشتہ اگر چاہتا تو اسی حالت میں روح قبض کر سکتا تھا مگر مگر شاید موت کا فرشتہ انہیں کلمہ پڑھنے کا موقع دینا چاہتا تھا اور عین وقت پر وہ ہوش میں آ گئیں اور پھر اگلے چند سیکنڈ میں ہی کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہی موت کو گلے لگا لیا۔ تحریر پڑھنے والے تمام قارئین سے مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت کی التجا ہے۔

Najeem Shah
Najeem Shah

تحریر: نجیم شاہ

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Pakistani
Previous Post صنعا سے الحدیدہ پہنچنے والے چھ سو پاکستانی انخلا کے منتظر
Next Post پاک بحریہ کا فریگیٹ محصور پاکستانیوں کی مدد کیلئے خلیج عدن روانہ
Pakistan Navy

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.