yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اشتھارات

محفل نعت رسول مقبول ﷺ

MH Kazmi December 1, 2016December 1, 2016 1 min read
mehfil e naat by yesurdu.com
Share this:

خداکاذکر کرے اورذکر مصطفی نہ کرے
ہمارے منہ میں ہو ایسی زبان خدا نہ کرے

mehfil e naat by yesurdu.com
mehfil e naat by yesurdu.com

نعت مصطفیؐ کاآغاز عہد نبویؐ میں ہی ہوگیاتھا جب آپ سرکارؐ ہجرت کے بعد مدینہ تشریف لائے تو مدینہ پاک کی معصوم بچیوں نے آپ کا ’’طلع البدر علینا‘‘ نعت شریف ترنم کے ساتھ پڑھ کر استقبال کیا۔ والی عرب و عجم سرکار دو عالم حضرت محمدمصطفیؐ کی نعت انسانوں ہی نے نہیں بلکہ درختوں اور پتھروں نے بھی پڑھی۔ آپ کی آہٹ سن کر پتھر بھی ادب کرتے تھے۔ محبوبؐ خدا کی نعت دراصل وہ کام ہے جو خود باری تعالیٰ نے کیا اور فرشتوں نے بھی کیا تو پھر کتنا بدبخت انسان ہوگا وہ جو محبت مصطفی کااظہار نہ کرے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں فرمادیا کہ بے شک ملائکہ میرے محبوب پر درود پڑھتے تو ایمان والو تم بھی میرے نبیؐ پر درود پڑھا کرو ۔ عہد نبویؐ سے لے کرآج تک نعت اور قصیدہ گوئی کاسلسلہ جاری ہے جو تاقیامت جاری رہے گا کیونکہ ’’ایسا کوئی محبوب نہ ہوگا نہ کہیں ہے‘‘برصغیر پاک وہند میں بھی اعلیٰ پائے کی شعراء نے نبی رحمتؐ کی خدمت اقدس میں عقیدت کے نذرانے پیش کئے ہیں۔ حافظ شیرازی سے لے کرامام احمد رضا خان تک اور پھر حالیہ صدی میں حفیظ تائب‘ حافظ محمدحسین ‘ حافظ عبدالستار نیازی‘ محمدعلی ظہوری اور دیگر درجنوں ایسے بڑے بڑے نام ہیں جو رسول عربیؐ کی وجہ سے ہی چمک دمک رہے ہیں۔ بلکہ اب تو  پاکستان میں ایسے اساتذہ اور علماء موجود ہیں جنہوںنے نعت رسول مقبولؐ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کرلی ہے۔جب تک دنیا باقی ہے ذکر مصطفی ہوتا رہے گا ۔شاعر نے کیاخوب کہاہے۔
مٹ گئے مٹتے ہیں مٹ جائیں گے اعدا تیرے
نہ مٹا ہے نہ مٹے گا کبھی چرچا تیراؐ
روزنامہ نوائے وقت اور وقت ٹی وی فیصل آباد بیورو کریہ وطیرہ امتیاز رہاہے کہ کوئی بھی خصوصی تہوار یا موقع ہو تو اس پر فورم اورمذاکرہ اہتمام ضرور کیاجاتاہے۔ اسلامی سال کے آغاز پر اور پھر چونکہ اب کچھ دنوں تک ربیع الاول شریف کی بھی آمدہے۔ اس سلسلہ میں ایوان وقت فیصل آباد میں بیورو چیف احمدکمال نظامی نے خصوصی محفل نعت کااہتمام کیا۔ جس میں فیصل آباد کے کالجز اوریونیورسٹیوں کے طلبہ وطالبات نے حصہ لیا۔ جبکہ شرکاء میں ساندل کالج فیصل آباد کے اساتذہ مشتاق احمد ہاشمی‘ مس رضوانہ لیکچرار شعبہ اسلامیات‘ طلبہ حافظ محمدعبیر ‘ ننھا ثناء خواں محمداحمدخالق‘ طالبات حرا بابر اور حفصہ فاروق ‘ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے ثمرین رسول اور اسدعلی‘ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی برائے خواتین مدینہ ٹائون سے ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز محترمہ عائشہ ظفر‘ مسز ناہید خالق ‘ طالبات حافظ حفصہ مجید اور حرا رفیق ‘ گورنمنٹ ڈگر ی کالج برائے خواتین سرگودھا روڈ سے فرزانہ صدیق اور اسما ء اکرام’’گورنمنٹ کالج برائے خواتین سرگودھا روڈ سے فرزانہ صدیق اور اسماء اکرام‘ گورنمنٹ کالج برائے خواتین کارخانہ بازار فیصل آباد سے شعبہ اسلامیات کی لیکچرار مس سارہ شرافت اور طالبہ نعت خوان شفق زہرہ‘ یونیورسٹی آف ایجوکیشن سے شعبہ اردو کی ڈاکٹرزینت افشاں ‘ عاصمہ خالد ‘ عاصمہ ناز اورمحمداحمد اور گورنمنٹ میونسپل ڈگری کالج فیصل آباد کے طلبہ محمدعمیر اورریحان نوازشامل تھے۔ محفل میلاد کاآغاز کرتے ہوئے ساندل کالج کے طالب علم حافظ محمدعبیر کوتلاوت کلام پاک کی دعوت دی جنہوںنے نہایت خوبصورت آواز میں قرآن کریم کی تلاوت کی ۔بعدازاں احمدکمال نظامی (میزبان)نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ نعت رسول مقبولؐ کے حوالہ سے فیصل آباد کے مختلف کالجز اوریونیورسٹیوں کے طلبہ وطالبات کو اس لئے اکٹھا کیاگیا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کااظہار کرسکیں۔ حکومت پنجاب نے بھی تعلیمی اداروں میں ایسے پروگرامز کاآغاز کررہے ہیں جن سے بچوں کے اندر چھپی ہوئی خداداد صلاحیتیں کھل کر سامنے آرہی ہیں۔ نوائے وقت ماہ ربیع الاول کی آمد سے قبل اس بابرکت مہینے کے استقبال کیلئے بابرکت محفل کاانعقاد کرتاہے کیونکہ ہمارے ایمان کایہ تقاضا ہے کہ ہم قرآن و سنت کے مطابق اپنی زندگیاں بسرکریں اور محبوب خداؐ کی حمد وثناء کرکے اپنی محبت کامظاہرہ کریں۔ محفل نعت کاآغاز ایجوکیشن یونیورسٹی فیصل آباد کیمپس کی طالبہ عاصمہ ناز نے اس نعت شریف سے کیا۔
حضور ایسا کوئی انتظام ہوجائے
سلام کیلئے حاضرغلام ہوجائے
نظر سے چوم لوں اک بار سبز گنبد کو
بلا سے پھرمیری دنیا میں شام ہوجائے
مدینہ منورہ میں حاضری کاتصور اور خوبصورت آواز نے شہر محبوب خداؐ کی محبت کواجاگر کردیاان کے بعد گورنمنٹ کالج یونیورسٹی مدینہ ٹائون برائے خواتین کی طالبہ حافظہ حفصہ مجید نے کلام اعلیٰ حضرت پیش کیا جس کے اشعار کچھ یوں ہیں۔
وہ کمال حسن حضور ہے کہ گمان نقش جہاں نہیں
یہی پھول خار سے دور ہے یہی شمع ہے کہ دھواں نہیں
بخدا خدا کایہی ہے در نہیں اور کوئی مفر مکر
جو وہاں سے ہو یہیں آکے ہو جووہاں نہیں تویہاں نہیں
اس نعت شریف میں بھی آوازاورطرز کا بہت کمال تھا۔ بہترین اردو اشعار اورشاعری کے انتخاب نے عشق رسولؐ کی شمع کو روشنی بخشی اور پھر ان کے بعد اس خواتین یونیورسٹی کی خوبصورت آواز حرا رفیق نے نبی پاکؐ کی محبت میں ڈوب کر ایسے کلام پیش کیا کہ ہرکوئی متوجہ ہوگیا۔ کلام کااثر اور پھر ادائیگی کی خوبصورتی نے حرا رفیق کی نعت کو سب کے دلوں تک پہنچادیا ۔چندا شعار حاضر خدمت ہیں۔
خوشبو ہے دو عالم میں تیری اے گل چیدہ
کس منہ سے بیاں ہوں تیرے اوصاف حمیدہ
تجھ ساکوئی آیا ہے نہ آئے گا جہاں میں
دیتاہے گواہی یہی عالم کاجریدہ
گورنمنٹ میونسپل ڈگری کالج فار بوائز عبداللہ پور کے طالب علم محمدعمیر نے اپنے نعتیہ کلام میں انہیں ساعتوں کاتذکرہ کیا جن میں شاعر نے مدینہ اور مکہ کی دھرتی اورکعبہ کے طواف کانقشہ کھینچا تھا۔
طواف کرتا تھا پروانہ وار کعبے کے
جہاں عرض وسما جیسے میرے پائوں میں تھا
غلاف کعبہ تھا میرے ہاتھوں میں
خدا سے عرض و گزارش کی انتہائوں میں تھا
ریحان نواز کاتعلق بھی میونسپل ڈگری کالج سے ہی تھا۔ انہوںنے یہ کلام پیش کیا۔
محبوب خدا تم ہو کیا شان تمہاری ہے
امت میں تیری ہم ہیں قسمت یہ ہماری ہے
دیکھا بھی نہیں تجھ کو پھر بھی تیرے عاشق ہیں
کیا خوب مصور نے تصویر اتاری ہے
دی ایجوکیشن یونیورسٹی آف فیصل آباد کیمپس کے محمد احمد عربی اور اردو کے خوبصوبرت امتزاج سے مزین نعتیہ کلام پیارے سے انداز میں پڑھا۔
یامحمدنور مجسم یاحبیبی یامولائی
تصویرکمال محبت تنویر کمال خدائی
تیرا وقف بیاں ہوکیسے
تیری کون کرے گا بڑائی
مااجملک تیری صورت
مااکملک تیری سیرت
مااحسنک تیری عظمت
تیری ذات میں گم ہے خدائی
ایسے الفاظ تھے جن کاحرف حرف محبت‘ چاہت اور الفت رسولؐ میں ڈوبا ہوا تھا ۔محفل پہ سحر طاری تھا۔ اگلے ثنا خوان کاتعلق زرعی یونیورسٹی آف فیصل آباد سے  تھا۔ اسد علی نے اپنے ادارے کی نمائندگی کرتے ہوئے  پر سوز آواز میں یہ کلام پڑھا
اے رسول امین خاتم المرسلین
تجھ سا کوئی نہیں تجھ ساکوئی نہیں
ہے عقیدہ یہ اپنابصدق و یقین
تجھ سا کوئی نہیں تجھ سا کوئی نہیں
اب باری تھی گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین عیدگاہ روڈ کی۔ وہاں سے آئی ہوئی نعت خواں نائلہ لیاقت علی نے اپنا قصیدہ یوں پیش کیا۔
اے امیرحرم اے شہہ دوسرا
دین و دنیا میں بس تیرا آسرا

چاند انگلی تیری کی اطاعت کرے
آسمان تیرے قدموں میں سرکودھرے
اس باادب با وضو محفل نعت میں اگلی ثناخواں سائرہ یوسف تھیں جن کاتعلق اسلامیہ کالج برائے خواتین سے تھا۔ یہ کالج غیرنصابی سرگرمیوں میں اپنا ایک الگ مقام رکھتاہے۔ سائرہ یوسف نے زبان زد عام کلام پیش کیا۔
واہ کیا جود وکرم ہے شہے بطحہ تیرا
نہیں سنتا ہی نہیں مانگنے والا تیرا
میں تومالک ہی کہوں گا کہ ہومالک کے حبیبؐ
یعنی محبوب ومحب میں نہیں میرا تیرا
گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین سرگودھا روڈ کی طالبات نے پہلی بار کسی محفل نعت میں شرکت کی۔ اس نوآموز کالج کی طالبہ اسماء اکرم نینعت پیش کی ۔
حضور ایسا کوئی انتظام ہوجائے
سلام کیلئے حاضرغلام ہوجائے
یہ کلام اس محفل میں دو بار پڑھ کر سنایاگیا تاہم ڈگری کالج کی طالبہ کی آواز اور انداز بھی اچھا تھا۔گورنمنٹ کالج برائے خواتین کارخانہ بازار کی سٹوڈنٹ شفق زہرہ نے نبی رحمتؐ کی خدمت میں گلہائے عقیدت کچھ اس طرح نچھاور کئے۔
حضور آپ آئے تو دل جگمگائے
ورنہ لاچاروں کاکیاحال ہوتا
اسیروں فقیروں پہ کیاکیا گزرتی
مصیبت کے ماروں کا کیاحال ہوتا
ثمرین رسول کاتعلق دنیا کی بہترین یونیورسٹی سے تھا۔انہوںنے زرعی یونیورستی کے سینئر ٹیوٹر کی نمائندگی کرتے ہوئے خوبصورت انداز میں’’ خوشبو ہے دو عالم میں تیری اے گل چیدہ‘‘ کلام پیش کیا۔ ساندل کالج سیکنڈ ایئر کی طالبہ حفصہ فاروق نے یہ کلام حاضرین کے گوش گزار کیا۔
خدا کاذکر کرے ذکر مصطفی نہ کرے
ہمارے منہ میں ہو ایسی زبان خدا نہ کرے
در رسولؐ پہ ایسا کبھی نہیں دیکھا
کوئی سوال کرے اور وہ عطا نہ کرے
حرابابر ایک پیاری سی معصوم بچی جس کاتعلق ساندل سکول کی نویں کلاس سے ہے اس بچی نے مدینہ پاک کی ان معصوم بچیوں کی یاد تازہ کردی اوریوں گویا ہوئی
’’الصبح البدمن طلعتہ‘‘
اس نعت شریت کے ساتھ اردو ترجمہ اور اللہ ہو کاورد اس قدر خوبصورت تھا کہ شرکاء محفل نے خصوصی طورپر اس بچی کو داددی۔ اسی کالج سے محمداحمد بھی ایسا ہی بچہ جس نے کم عمری میں زبر دست سوز پایا اور یہ کلام پیش کیا۔
اب میری نگاہوں میں جچتا نہیں کوئی
جیسے میرے سرکارؐ  ہیں ویسا نہیں کوئی
اعزاز یہ حاصل ہے توحاصل ہے زمین کو
افلاک پہ تو گنبد خضرا نہیں کوئی
یہ محفل میلاد کاآخری نعت خواں تھا۔ ان کے بعد پروفیسر مشتاق احمدہاشمی نے نعت کی اہمیت او رفضلیت پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ خود بھی اپنے محبوب کی نعت کوپسند کرتے ہیں اور نعت پڑھنے والوں کو بھی ‘کیونکہ نعت وسیلہ بخشش ہے۔ نعت پڑھنے والوں نے بڑے بڑے مقام پائے اور دراصل قرآن پاک مکمل ایک نعت ہے جو سرکار دو عالم پر اتار اگیا۔آخر میں بیورو چیف روزنامہ نوائے وقت احمدکمال نظامی نے تمام شرکاء کاشکریہ اداکیا۔

Share this:

MH Kazmi

25,236 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Displeasure Gita's death, is buried under the question of honor
Previous Post ’گیتا کی موت پر ناراضگی، اس کی عزت کے سوال کے نیچے دبی ہے‘
Next Post سندھ میں شراب کی کھلے عام فروخت جاری اور حکومت سو رہی ہے، ہائی کورٹ
The public sale of alcohol in the province and the government is asleep, the High Court

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.