
’’وزارت خزانہ کی جانب سے جمعہ کو وزارت خزانہ میں طلب کیے جانے والے اجلاس میں وفاق سمیت چاروں صوبوں کے سیکریٹریز خزانہ اور سیکریٹریز زراعت کے علاوہ ممبر نیشنل فرٹیلائزر ڈیولپمنٹ سینٹر اسلام آباد، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو اوراسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈائریکٹر ایف ای اوڈی سمیت دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔ دستاویز میں بتایا گیاکہ 28جولائی کو بلائے جانے والے اجلاس میں سال 2015-16، سال 2016-17 اور سال 2017-18 کے لیے فرٹیلائزر سبسڈی اسکیموں سے متعلق مختلف مسائل زیر بحث آئیں گے۔

