yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

ہم بھی ”میرا” سے کم نہیں

Yes 2 Webmaster March 28, 2015 1 min read
Meera
Share this:
Meera
Meera

تحریر : ابن ریاض
میرا کو کون نہیں جانتا۔ ہمارے خیال میں تو سب ضرورت سے زیادہ جانتے ہیں۔ ان کی خوبیوں کا کیا کہنا؟ ہمہ جہت شخصیت ہیں۔۔ جتنا انھیں ادب سے رغبت ہے اتنی ہی ہمیں اداکاری سے ہے۔ وہ شاعری کرتی ہیں تو ہم بیگم کے سامنے اداکاری کرتے ہیں گھر دیر سے آنے پر۔ گویا کہ دونوں کا بنیادی شعبہ فنون لطیفہ ہے۔ ایک اور خوبی ان کی یہ ہے کہ وہ بیتکان اور بلا سوچے سمجھے بولتی ہیں سو یہ خوبی بھی ہم میں بدرجہء اتم موجود ہے۔ یوں بھی استاد کا کام بولے بغیر نہیں چلتا۔ ہم دونوں پاکستانی ہیں اور دور سے ایک دوسرے کے عزیز بھی ہیں۔ دونوں کے جد امجد بھی ایک ہیں یعنی کہ حضرت آدم علیہ سلام۔ دونوں کا سنہ پیدائش بھی ایک ہے، یہ الگ بات کہ وہ سولہ کی ہم اڑتیس کے۔ ابھی کرکٹ کا ورلڈکپ جاری ہے اور لوگ 2015 کے ورلڈ کپ کا 1992 سے موازنہ کرتے رہے ہیں کہ دونوں ٹیموں کے کپتان نیازی تھے۔ دونوں کے فاسٹ باولر عالمی کپ کے آغاز سے قبل ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔ اور پاکستانی مہم کا آغاز بھی دونوں مرتبہ ملتا جلتا تھا۔ کراچی آپریشن 1992 میں بھی ہوا اور 2015 میں بھی۔

تب بھی نواز شریف کی حکومت تھی اور اب بھی۔ تاہم سب لوگ ایک اہم مماثلت بھول گئے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان آگے نہ بڑھ پایا۔ وہ یہ کہ میرا 1992 میں بھی سولہ سال کی تھی اور 2015 میں بھی اتنی ہی ہے۔ اداکاری کے لئے آئیں تھیں مگر نام انھوں نے اور کاموں سے کمایا ہے بالکل ہماری طرح جس طرح ہمیں لوگ تدریس کی نسبت کالم نگاری کی بنائ پر زیادہ جانتے ہیں۔ ان کی اداکاری بھی ہماری تدریس کی مانند ہے۔جسے کوئی اہمیت نہیں دیتا۔ میرا کی ایک اور خوبی ان کی انگریزی ہے۔ جب بولتی ہیں تو بڑے بڑے انگریزوں کی بولتی بند کر دیتی ہیں۔انگریزی ہماری بھی بہت اچھی ہے۔ ہم بھی جب انگریزی بولتے ہیں تو انگریز ہکا بکا ہمیں دیکھتے ہیں کہ اتنی زبردست انگریزی ہم نے کہاں سے سیکھی تو ہم بتا دیں کہ یہ ہماری پیدائشی صلاحیت ہے۔ نمونے کے طور پر چند جملے ملاحظہ کیجیے۔
What is your pillow talk?آپ کا تکیہ کلام کیا ہے؟
What goes of your father? آپ کے باپ کا کیا جاتا ہے؟
Pillow was on jin جن پہ تکیہ تھا
Who lives till your hair is head? کون جیتا ہے تری زلف کے سر ہونے تک

انصاف سے کہیے کہ یہ فیصلہ کرنا کوئی آسان ہے کہ ہماری انگریزی زیادہ اچھی ہے یا میرا کی۔ ہمارا تو یہی خیال ہے کہ میرا ضرور ہماری شاگرد رہی ہے اور اس نے ہم سے فیض حاصل کیا ہے۔ لیکن یہاں اس بات کو تسلیم نہ کرنا زیادتی ہو گی کہ ہماری یہ صلاحیت گردش حالات کے باعث ماند پڑ چکی تھی کہ ایک دن ہم نے میرا کی انگریزی سنی اور پھر یہ آگ دوبارہ بھڑک اٹھی۔ ہم بھی میرا سے کسب فیض سے منکر نہیں ہو سکتے۔بھارت یاترا بھی میرا کی زندگی میں بہت اہمیت رکھتی ہے۔یوں تو بہت سے پاکستانی فنکار جیسے نصرت فتح علی خان، راحت فتح علی خان، علی ظفر اور فواد خان وغیرہ۔ بلکہ وسیم اکرم اور شعیب اختر کو بھی اسی زمرے میں آتے ہیں۔ تاہم جو ‘عزت’ میرا اور وینا ملک نے کمائی ہے وہ کسی اور کے حصے میں نہیں آئی۔ اس میں کلام نہیں ہے کہ ہمیں بھارت جانے کا ابھی تک موقع نہیں ملا مگر ہمارا بھی ایک کالم بھارتی اخبار کی زینت بن چکا ہے سو وہاں ہماری بھی نمائندگی ہو چکی۔

ہم جب اردو یونیورسٹی میں تھے تو وہاں اساتذہ کے نمائندگان کے لئے الیکشن ہوئے تھے۔ بعض بہی خواہوں نے ہمیں بھی کھڑا ہونے کا مشورہ دیا۔ خود ہم نے بھی سوچا کہ ہم سے بہتر کون نمائندگی کر پائے گا۔ سو ہم نے کاغذات نامزدگی داخل کروا دیئے۔ہمیں امید تھی کہ اگر ہم جیت نہ پائے تو بھی کانٹے کا مقابلہ ہو گا اور آئندہ الیکشنز میں یہ تجربہ ہمارے کام آئے گا۔ ہمارے حمایتیوں نے بھی یقین دلا رکھا تھا کہ بہت ووٹ پڑیں گے ہمیں مگر الیکشن کے بعد نتیجہ آیا تو ہم کو پورا ایک ووٹ ملا تھا۔ کس کا تھا یہ بتانے کی ضرورت نہیں۔
دیکھا جو تیر کھا کے کمیں گاہ کی طرف
اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہو گئی

تا ہم تجربہ ہمارے کام ضرور آیا اور ہم نے آئندہ ایسی کسی سرگرمی میں حصہ لینے سے توبہ کر لی۔میرا نے بھی ہماری پیروی میں گذشتہ الیکشن میں حصہ لینے کا ارادہ کیا۔ کاغذات نامزدگی بھی تقریبًا جمع کروا دئے تو کسی نے انھیں بتایا کہ الیکشن نہ لڑو۔ اس میں تو مخالف امیدوار کپڑے تک اتار لیتے ہیں۔ اس بات پر وہ شرم سے پانی پانی ہو گئیں۔اپنی۔مزید انھیں یہ بھی بتایا گیا کہ آپ چونکہ معروف شخصیت ہیں اور سب آپ کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں تو آپ کی لازمًا ضمانت ضبط ہو جائے گی اس پر انھوں نے اپنی والدہ کو کھڑا کر دیا۔

حسرت ان غنچوں پر جو بن کھلے مرجھا گئے سب مشترکات ہی نہیں ہیں۔ کچھ تضادات بھی ہیں۔ مثلًا وہ جنس مخالف سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان میں اعتماد بہت زیادہ ہے جبکہ ہمارا شمار شرمیلوں میں ہوتا یے۔ ان کو پچاس کروڑ جانتے ہیں جبکہ ہمیں صرف پچاس۔ مگر یہ کوئی فرق نہیں۔ صفروں کی تو ویسے بھی کوئی وقعت نہیں ہوتی سو اسے برابر ہی جانئیے۔تضادات چند ایک ہیں جبکہ مشترکات کی ایک فہرست ہے۔ اس بات کی معترف خود میرا بھی ہیں کہ وہ قسمت کی دھنی ہیں اور انھیں دولت شہرت جلد مل گئی۔وہ ہماری قدرتی صلاحیتوں سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کا فرمانا ہے کہ اسے گردش لیل و نہار کا چکر ہی سمجھا جائے کہ ابن ریاض کو وہ پذیرائی نہیں ملی جس کے وہ حق دار ہیں۔ یہ ان کا بڑا پن ہے ورنہ من آنم کہ من دانم۔کچھ عرصہ قبل میرا نے ہمیں شادی کی پیشکش بھی کی تھی۔جس کا میڈیا پر بہت چرچا بھی ہوا تھا کہ میرا نے عمران خان کو شادی کی پیشکش کی ہے۔ اس خبر کی حقیقت کچھ یوں ہے کہ میرا نے ‘عمران اعوان’ کہا تھا جسے میڈیا نے ‘زیب داستاں’ اور کچھ ذاتی مقاصد(عمران خان کو شادی کا لالچ دے کے دھرنے سے ہٹانا) کے لئے اسے عمران خان بنا دیا۔ میرا نے ایک واقف کار کے ذریعے بھی ہمیں پیغام بھیجا مگر ہم نے منع کر دیا کہ
بہت دیر کی مہرباں آتے آتے
ہماری تو شادی ہو چکی ہے۔ اب عمران خان سے ہی کر لیں آپ مگر افسوس کہ یہ بیل بھی منڈھے نہ چڑھ سکی۔

Ibn e Riaz
Ibn e Riaz

تحریر : ابن ریاض

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Karachi
Previous Post کراچی : گولیمار سے دو لاشیں برآمد، فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی
Next Post ایم کیو ایم کا عمران خان کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ
Imran Khan

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.