yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ایم سی بی سے واپڈا کی نجکاری تک

Yes 2 Webmaster September 1, 2015September 1, 2015 1 min read
WAPDA
Share this:
WAPDA
WAPDA

تحریر : روہیل اکبر
مسلم لیگ ن کی حکومت نے مسلم کمرشل بنک کی طرح واپڈا جیسے قومی ادارے کو متعدد بار اپنے پیاروں کو فروخت کرنے کی کوشش کی مگر جیسے ہی حکومت کی طرف سے کوئی پیش رفت شروع ہوتی تو تودوسری طرف واپڈا کی یونین خورشید احمد کی سربراہی میں متحرک ہوجاتی جسکی بنا پر حکومت کو پرائیویٹائزیشن کا یہ عمل روکنا پڑ جاتا جس دور میں ایم سی بی کی بند بانٹ کی جارہی تھی اگر وہاں کی یونین میں خورشید احمد اور ساجد کاظمی جیسے جانثار ورکر ہوتے تو یہ بنک کبھی بھی نہ بکتا چونکہ واپڈا کے خریداروں میں بھی میاں منشاء کا نام سرفہرست ہے اس لیے میں اپنے پڑھنے والوں کو ایم سی بی کی خریدوفرخت کی اندورنی کہانی سے بھی آگاہ کرتا چلوں کہ نواز شریف کے پہلے دورحکومت میں شفاف پرائیوٹائیزیشن کیسے عمل میں لائی گئی 9جنوری1991ء کو مسلم کمرشل بنک نجی شعبہ کے حوالے کردیا گیا بنک کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والوں کی طرف سے پانچ پیش کشیں وصول ہوئی تھیں۔ ایک کو شامل نہیں کیا گیا اس بنک کے 26فی صد حصص کی خریداری کے لئے پیش کش دینے والوں میں توکل گروپ اور منشا گروپ دو بڑے ادارے تھے

لیکن توکل گروپ کی جانب سے زیادہ بولی دینے کے باؤجود حصص منشا گروپ کو فروخت کردئے گئے توکل گروپ نے اس اقدام کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائیر کردی جسے سماعت کے لئے منظور کرلیا گیا ۔ لیکن بعد میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر توکل گروپ نے سندھ ہائی کورٹ سے اپنی درخواست واپس لینے کی خواہش کا اظہار کیا سندھ ہائی کورٹ کی ڈویڑن بنچ نے انہیں اپنی آئینی درخواست واپس لینے کی اجازت دے دی ‘ اس طرح یہ درخواست غیر موثر ہوگئی اس درخواست کی واپسی کے حوالہ سے واقعات کے شاہد کہتے ہیں کہ توکل کے ایک بیٹے کے خلاف اچانک مقدمات قائم کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا تھا جو اندرون خانہ مذاکرات کے نتیجہ کے بعد رہاکردیا گیا

حکومت پاکستان اور منشا گروپ کے درمیاں معاہدہ فروخت کے مطابق اسپانسرز تین دن کے اندر 83کروڑ 88لاکھ روپے کی ادائیگی کرکے بنک کاانتظام سنبھال لیں گے یہاں پر ایک بڑی ہی دلچسپ بات اورحیرت انگیز پہلو ہے کہ نواز شریف نے 6نومبر1990 کو حکومت سنبھالی اس کے صرف ایک ماہ اور 9دن کے بعد انہوں نے مسلم کمرشل بنک کی نج کاری کے لئے بولی مانگی اور 9 جنوری 1991کو پاکستان کے اس اہم ترین اور بڑے بنک کی نج کاری کے ذریعے میاں منشا ( اور ان کے رفقاء میسرز عبداللہ جو 17بڑے صنعت کاروں پر مشتمل کنسورشیم تھا)کے حوالے کردیا۔

اس وقت مسلم کمرشل بنک کی نج کاری کے لئے پانچ خریدار سامنے آئے جن میں توکل گروپ اور آد م جی ( مسلم کمرشل بنک کے اصل مالک اور بانی جن سے ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت نے یہ بنک لیا تھا ) پہلے اوردوسرے نمبر پر رہے آدم جی جس نے یونس برادرز کے ساتھ مل کر کاروبار شروع کیا تھا ( 1949میں پاکستان کے سب سے بڑے برآمدکنندگان ہاؤس تھے )مسلم کمرشل بنک قائم کیا تھا پرانے مالک ہونے کے ناطے سے یہ ان کا پہلا حق تھا کہ مسلم کمرشل بنک انہی کو فروخت کیا جاتا ۔ لیکن بجائے انہیں دینے کے میسرز عبداللہ اور ان کے رفقاء جن کی بولی تیسرے نمبر پر تھی کے حوالے کردیا گیاجسکی قیادت میاں منشاء کررہے تھے یہاں ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور منشا گروپ کے درمیان معاہدہ فروخت کے مطابق اسپانسرز تین دن کے اندر 83کروڑ 88لاکھ روپے کی ادائیگی کرکے بنک کاانتظام سنبھال لیں گے ( یہ بات آج تک منظر عام پر نہیں آسکی ہے کہ اس گروپ نے وہ رقم کہاں سے اور کس طرح سے حاصل کی تھی۔

بنک تحویل میں آنے کے بعد میاں منشاء نے اپنے محسنوں میاں برادران کے احسانوں کا بدلہ اتارنے کے لیے انہیں فوری قرضے جاری کرودایے جسکی تفصیل بھی کچھ یوں ہے اتفاق گروپ نے 19اگست1991میں مسلم کمرشل بنک مین برانچ کراچی میں 15,15ہزار روپے سے دو اکاؤنٹ کھولے اتفاق شوگر ملز کے نام پر کھولے گئے اکاؤنٹ کا نمبر11265اور میسرز برادرز شوگر ملز لمیٹیڈکے اکاؤنٹ کا نمبر 11264تھا دونوں اکاؤنٹ ایک ساتھ کھولے گئے اکاؤنٹ کھولے جانے کے اگلے روز ان دونوں اکاؤنٹ میں پندرہ پندرہ کروڑ کی رقم جمع کرادی گئیں یعنی صرف صفروں کا اضافہ کیا گیا یہ قرضہ انہیں راتوں رات مل گیا۔ اس کے اگلے ہی روز 19اگست1991 کو یہ تیس کروڑ روپے چیک نمبر 306157 اور چیک نمبر306126 کے ذریعے نکال بھی دیے گئے جس سے حساب برابر ہو گیا یعنی صرف دو دن میں30 کروڑ روپیہ جمع بھی ہوا اور نکل بھی گیا

اتنی بڑی رقم نجی شعبے میں دئیے جانے والے ایک بنک سے بطور قرضہ حاصل کی گئی تھی اس عرصے میں یہ معلوم نہ ہوسکا کہ اتفاق برادرز اور شوگر ملز میں ایسی کونسی توسیع کی گئی جس کے لیے 30کروڑ روپے کی خطیر رقم کی ضرورت تھی ۔اب ایک بار پھر حکومت میاں منشاء کو نوازنے کی تیاریوں میں مصروف ہے مگر واپڈا یونین حکومت اور میاں منشاء گروپ کے درمیان رکاوٹ بنی ہوئی ہے واپڈا یونین کا اس وقت یہ موقف ہے کہ حکومت نے اگر واپڈا کو فروخت ہی کرنا ہے تو پہلے خسارے میں چلنی والی کوئٹہ ،حیدر آباد اور ملتان جیسی کمپنیوں کو فرخت کیا جائے نہ کہ منافع بخش کمپنیوں کو پہلے دیدیا جائے۔

Rohail Akbar
Rohail Akbar

تحریر : روہیل اکبر
03466444144

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Peshawar, Jamrud Bazaar Blast
Previous Post خیبرایجنسی کے جمرود بازار میں دھماکے، ایک شخص جاں بحق
Next Post پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3.3 روپے کمی
Petrol

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.