yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

جنوبی افریقہ کے خلاف میچ، پاکستانی کرکٹ کا وقار داؤ پر

MH Kazmi June 7, 2017 1 min read
Match against South Africa, the dignity of Pakistani cricket on stake
Share this:

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں پاکستانی کرکٹ کا وقار داؤ پر ہو گا۔ پاکستانی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کے بقول بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد اس میچ میں پاکستانی ٹیم بھرپور مقابلہ کرے گی۔

برطانیہ میں جہاں یہ چیمپئنز ٹرافی کھیلی جا رہی ہے۔ برمنگھم سے منگل چھ جون کو ملنے والی نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق پاکستانی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کو اس بات میں ایک فیصد بھی شبہ نہیں کہ سات جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں پاکستانی کھلاڑی اپنی بھرپور اہلیت کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق پاکستان کے لیے یہ میچ جیتنا اس لیے بھی ضروری ہے کہ اگر وہ اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک پہنچنا چاہتا ہے تو اسے جنوبی افریقہ کو ہر حال میں شکست دینا ہو گی۔ مکی آرتھر نے جو خود بھی جنوبی افریقہ کی قومی ٹیم کے اسٹار کرکٹر رہ چکے ہیں، کہا کہ پاکستانی ٹیم میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کو ہرا سکے۔ لیکن یہ امکان بھی کسی حد تک اپنی جگہ ہے کہ بدھ سات جون کے روز پاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ اس سے بھی زیادہ یکطرفہ ہو جیسا کہ اتوار چار جون کو پاکستان اور بھارت کے میچ میں دیکھنے میں آیا تھا۔

کوچ مکی آرتھر نے اس کی وجہ یہ بتائی کہ جنوبی افریقہ اس وقت ون ڈے کرکٹ میں بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی رینکنگ کے مطابق دنیا کی اول نمبر کی ٹیم ہے جبکہ پاکستان اسی رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر آتا ہے۔  ایجبیسٹن گراؤنڈ میں کھیلا جانے والا پاکستان اور بھارت کا میچ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کا پہلا میچ تھا جس میں پاکستانی ٹیم اپنے ہمسایہ اور روایتی حریف ملک بھارت کی ٹیم سے 124 رنز سے ہار گئی تھی۔

اس میچ میں ماہرین کے مطابق تقریباً ہر شعبے میں ہی پاکستانی ٹیم کی کارکردگی بھارتی ٹیم کے مقابلے میں بہت بری رہی تھی اور یوں پاکستان کو آئی سی سی مقابلوں میں بھارت کے ہاتھوں ایک بار پھر جس شکست کا سامنا کرنا پڑا، اسے بھارتی روزنامے انڈین ایکسپریس نے کرکٹ کے ’تمام غیر متوازن میچوں کی ماں‘ قرار دیا تھا۔

اے ایف پی نے لکھا ہے کہ اتوار کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو جس طرح ہرایا، اس نے ثابت کر دیا کہ بھارتی ٹیم بولنگ، فیلڈنگ اور بیٹنگ ہر شعبے میں پاکستانی ٹیم سے بہتر تھی، حالانکہ یہ بات بھی اہم ہے کہ جس کارکردگی کا مظاہرہ بھارت نے کیا، اسے انڈین کرکٹ ٹیم کی بہترین کارکردگی بھی نہیں کہا جا سکتا۔

مکی آرتھر کے مطابق ان کی رائے میں پریشانی کی بات یہ ہے کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی کئی بنیادی کام ہی غلط کرتے ہیں، مثلاً بہت آسان کیچ چھوڑ دینا، وکٹوں کے درمیان اچھے طریقے سے نہ دوڑنا اور رنز نہ بنانا، اور بولرز کا یہ نہ سمجھنا کہ بولنگ کس وقت بڑے تنوع سے کرائی جانا چاہیے۔

اس انٹرویو میں ملکی آرتھر نے، جو اپنے وطن جنوبی افریقہ کے علاوہ آسٹریلیا کے کوچ بھی رہ چکے ہیں، کہا کہ ایسا بھی نہیں کہ پاکستان کے لیے اس ٹرافی میں آگے جانے کے امکانات ابھی سے ختم ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کو ہرانے کی بھرپور کوشش کرے گی کیونکہ میری رائے میں پاکستانی کھلاڑی یہ کام کر سکتے ہیں۔‘‘

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
SBP report on export performance
Previous Post اسٹیٹ بینک کی برآمدی شعبے کی کارکردگی پر رپورٹ
Next Post بلوچستان: سرکاری اسپتالوں میں نرسوں کی ہڑتال جاری
Balochistan: the nurses' strike in government hospitals

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.