yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کراچی سے بیاہ کر لندن جانیوالی فریال خان نے ایسا کیا کام کر ڈالا کہ پوری دنیا انکی گرویدہ ہو گئی

MH Kazmi August 15, 2019 1 min read
Married from Karachi to London, Faryal Khan has done such a thing that the whole world has become engrossed in him.
Share this:

Married from Karachi to London, Faryal Khan has done such a thing that the whole world has become engrossed in him.

لندن (ویب ڈیسک) پاکستان سے شادی کے بعد اپنے خاوند کے ساتھ برطانیہ آنے والی بعض خواتینِ خانہ لندن جیسے شہر کے بارے میں اکثر یہ شکایت کرتی ہیں کہ وہ یہاں تنہائی کی زندگی گزارنی پڑتی ہے اور گھر بیٹھے بوریت ہوتی ہیں۔کراچی سے تعلق رکھنے والی فریال خان کی زندگی بھی نامور خاتون صحافی خدیجہ عارف بی بی سی کے لیے اپنی ایک رپورٹ میں لکھتی ہیں ۔۔۔۔۔ کچھ ایسی ہی تھی۔ پھر انھوں نے بیکر بننے کی ٹھان لی۔وہ 19 برس کی تھیں جب گھر والوں نے ان کی شادی کر دی اور وہ اپنے شوہر کے ساتھ لندن آ گئیں۔’میں گھر کا کام، بچے کی دیکھ بھال کرتی اور پھر پورے دن گھر پر بیٹھ کر بور ہوتی اور سوچتی کہ کاش میں زیادہ پڑھی لکھی ہوتی تو اور کوئی نوکری کر سکتی۔‘فریال کے شوہر بینک میں ملازم ہیں اور ان کے مطابق گھر کا ماحول ایسا نہیں تھا کہ جس میں ‘لڑکیاں باہر جا کر نوکری کریں’۔’بارہ، تیرہ سال پہلے ایسا نہیں تھا کہ ہمارے گھر کی عورتیں باہر جا کر کام کریں۔ میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ مجھے بھی کام کرنے پڑے گا یا میں بھی کبھی کچھ کر لوں گی۔‘پھر ان کے بیٹے کی پہلی سالگرہ پر کچھ یوں ہوا کہ فریال نے یہ فیصلہ کیا وہ کیک بنانا سیکھیں گی۔’جب اس کی پہلی سالگرہ آئی تو میں سپر مارکیٹ گئی۔ میں نے ایک بہت ہی بڑا سا ٹرے بیک سا کیک لیا کیونکہ ظاہر ہے پہلی سالگرہ تھی تو کچھ تو کاٹنا تھا۔ وہ لمحہ تھا جب میں نے اپنے آپ سے وعدہ کیا کہ فریال بس اگلی سالگرہ کا کیک تم ہی نے بنانا ہے۔‘فریال کو پاکستان میں رہتے ہوئے کبھی کیک بنانے کا شوق نہیں تھا اور نہ ہی انھوں نے بیکنک کا کوئی کورس کیا تھا۔’بس میں نے سوچ لیا تھا کہ یہ تو مجھے سیکھنا ہے۔ دوسری سالگرہ کا کیک بنانے سے پہلے میں نے بہت ساری غلطیاں بھی کیں: کیک جلائے بھی، کبھی کیک کا ٹمپریچر صحیح نہیں تھا تو وہ اندر سے پکتا ہی نہیں۔ اس طرح میرا بیکنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔‘وقت کے ساتھ ساتھ جب فریال نے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو اپنے بنائے ہوئے کیک کھلائے تو ان کا ردعمل فریال کے لیے خوشگوار حیرت لایا۔’ہر کسی نے یہی کہا کہ اتنے مزے دار کیک بناتی ہو۔ اپنا کیک بنانے کا کام کیوں نہیں شروع کرتیں؟’فریال بتاتی ہیں ’مجھے یہ لگا کہ جب میرے پاس ایک ٹیلنٹ ہے اور مجھ سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ تمہارے کیک اتنے اچھے ہیں، ذائقے میں بھی اور دیکھنے میں بھی۔ وہ مجھے پیسے بھی دینے کو تیار ہیں تو میں کیوں نہ یہ کام کروں۔‘آج فریال لندن میں ایک مشہور بیکر ہیں، جن کے کیکس کے قدردان پورے شہر میں پھیلے ہوئے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنے گاہکوں کی پسند کا خیال رکھتے ہوئے کیک بناتی ہیں۔’میری خاصیت میرا آرٹ ورک ہے۔ ہر چيز جو کیک پر لگی ہوتی ہے وہ ہاتھ سے بنی ہوئی ہوتی ہے۔ ویڈنگ کیکس میں جو پھول لگے ہوتے ہیں وہ سب میں ہاتھ سے بناتی ہوں۔ سب چینی کے بنے ہوئے پھول ہوتے ہیں۔ ایک ایک پتی ان کی ہاتھ سے بنی ہوئی ہوتی ہے۔‘ان کا کہنا ہے ’میرا جو سب سے چیلنجنگ کیک تھا جو کہ میں کہوں گی کہ میرا سب سے پسندیدہ کیک بھی ہے وہ ہے قائداعظم محمد علی جناح کا تھری ڈی کیک جو کہ میں نے اپنے بیٹے کے سکول میں انٹرنیشنل ڈے پر بنایا تھا۔‘فریال دو بار برطانیہ میں ہونے والے بیکنگ کے عالمی مقابلے کیک انٹرنیشنل میں کانسی کا تمغہ جیت چکی ہیں۔ان کے مطابق ’یہ میری زندگی کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔‘’جب اس سال کیک انٹرنیشنل ہوا تو میں نے یہ فیصلہ کیا کہ ویڈنگ کیک کیٹگری میں مجھے جو کیک پیش کرنا ہے وہ ایسا ہو جس سے میری شناخت کی نمائندگی ہو۔وہ کافی بڑا کیک تھا کہ اور وہ پورا میں نے مہندی ڈیزائن سے فری ہینڈ پائپ کیا۔ بغیر کسی پیمانے کے بغیر کسی ڈیزائن یا لے آؤٹ کے’۔فریال کے پاس کوئی باقاعدہ ڈگری نہیں ہے اس لیے انھیں لگتا ہے کہ انھوں نے زندگی میں جو بھی حاصل کیا ہے وہ اپنی محنت، لگن اور جستجو کی بنیاد پر کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ‘ایک وقت تھا کہ میرے خاندان میں لوگ کہتے تھے کہ اس لڑکی کو تو گھر کا بھی کوئی کام نہیں آتا۔ معلوم نہیں زندگی میں کیا کرے گی۔ آج وہی لوگ جب میری کامیابی کو دیکھتے ہیں تو مثال دیتے ہیں کہ لڑکیوں فریال سے کچھ سیکھو۔‘

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Breaking News: NAB gives incredible honor to Asif Zardari's daughter, Bakhtawar Bhutto, latest news from Islamabad
Previous Post بریکنگ نیوز : نیب نے آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کو ناقابل یقین سرپرائز دے دیا ، اسلام آباد سے تازہ ترین خبر
Next Post یہ تو ہونا ہی تھا ۔۔۔ لاہور کے شاپنگ سنٹر میں سیلز گرل پر تشدد کرنے والی امیر زادی کے حوالے سے ناقابل یقین خبر آگئی
It was meant to be ... Unbelievable news about Amir Zadhi torturing sales girl in Lahore shopping center

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.