yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

متعدد سیاستدانوں نے مخصوص نشستوں پر اپنی خواتین رشتہ داروں کو قومی اسمبلی تک رسائی دلا دی

Web Editor August 12, 2018 1 min read
Many politicians have access to his female relatives up to the National Assembly on specific seats
Share this:

اسلام آباد: متعدد سیاستدانوں نے مخصوص نشستوں پر اپنی خواتین رشتہ داروں کو قومی اسمبلی تک رسائی دلادی۔

گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص 221 نشستوں پر ارکان اسمبلی کے نوٹی فکیشن جاری کردیے ۔ اس طرح ملک میں ہونے والے حالیہ انتخابات کا آخری مرحلہ بھی مکمل ہوگیا اور تمام جماعتوں کی انتخابی پوزیشن واضح ہوگئی۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے کئی سیاستدانوں کی خواتین رشتہ داروں کی قسمت جاگ اٹھی اور انہوں نے بھی قومی اسمبلی تک رسائی حاصل کرلی ہے۔تحریک انصاف خواتین کی  28 اور اقلیتوں کی 5 مخصوص نشستیں ملا کر قومی اسمبلی میں 158 ارکان کے ساتھ  سب سے آگے ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جن خواتین کو ایم این اے کا منصب ملا ہے ان میں شیریں مزاری، منزہ حسن، عندلیب عباس اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی سالی نفیسہ عنایت اللہ خان خٹک اور بھتیجی ساجدہ بیگم شامل ہیں۔ جب کہ پی ٹی آئی کی لاہور سے معروف رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئی ہیں۔مسلم لیگ (ن) خواتین کی 16، اور اقلیتوں کی 10 مخصوص نشستوں میں سے 2 نشستیں حاصل کر کے مجموعی طور پر 82 ارکان قومی اسمبلی کے ساتھ ملک کی دوسری بڑی جماعت بن چکی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے نامزد کردہ خواتین میں خواجہ آصف کی اہلیہ مسرت آصف اور بھتیجی شیزا فاطمہ، سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب، سابق وزیرخزانہ حفیظ پاشا کی اہلیہ عائشہ غوث پاشا، نواز شریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی اہلیہ زہرہ ودود فاطمی، سابق وزیرمملکت چوہدری جعفر اقبال کی بیٹی زیب جعفر اور بھتیجی مائزہ حمید اور رکن آزاد کشمیر اسمبلی ناصر ڈار کی بہن کرن ڈار شامل ہیں۔مریم نواز کی سیکرٹری ثانیہ عاشق اور چوہدری جعفر اقبال کی اہلیہ عشرت جعفر پنجاب اسمبلی کے لئے منتخب ہوئی ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی خواتین کی 9 اور 2 اقلیتی مخصوص نشستیں حاصل کرکے 53 نشستوں کے ساتھ ملک کی تیسری بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔  پیپلز پارٹی کی حنا ربانی کھر، شازیہ مری، ناز بلوچ ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں جب کہ شہلا رضا اور ریحانہ لغاری ممبر سندھ اسمبلی بن گئیں ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کشور زہرا جبکہ متحدہ مجلس عمل نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر کامران مرتضیٰ کی اہلیہ عالیہ کامران کو بلوچستان سے نامزد کیا ہے۔ سابق صدر مملکت چودھری فضل الہٰی کی پوتی تاشفین صفدر بھی رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Dr. Tahir ul Qadri, will, visit, France, on, eid, ul Azha, day, 21st, august, 2018
Previous Post شیخ الاسلام علامہ ڈاکٹر طاہر القادری عیدالاضحیٰ کے دوران یورپ کے مختلف ملکوں کا دورہ کریں گے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس
Next Post لارڈز ٹیسٹ
Lords Test

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.