yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • سعودی ارامکو اور قطر گیس فیلڈ پر حملے اسرائیل نے کیے، اہم خلیجی ملک نے بم دھماکوں کی سازش کرنے والے موساد ایجنٹس گرفتار کر لیے، امریکی مبصر کا دعویٰ
    • ایران پر حملہ: ناجائز، غیر قانونی اور دنیا کے لیے خطرناک، عالمی دفاعی تجزیہ کاروں نے بڑا خدشہ ظاہر کردیا
    بین الاقوامی خبریں
    • سعودی ارامکو اور قطر گیس فیلڈ پر حملے اسرائیل نے کیے، اہم خلیجی ملک نے بم دھماکوں کی سازش کرنے والے موساد ایجنٹس گرفتار کر لیے، امریکی مبصر کا دعویٰ
    • ٹرمپ کا برطانیہ کو تنقید کا نشانہ: ایران پر حملوں میں تعاون سے انکار پر تعلقات میں کشیدگی
    شوبز
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    • ڈاکٹر نبیحہ چاہتی تھیں ……ڈاکٹر نبیحہ علی خان کی شادی اور اختلافات کی اصل کہانی سامنے آگئی شوہر بھی پھٹ پڑے
    مقامی خبریں
    • خواجہ سرا، ایک سچی سبق آموز کہانی ، جب کھسرے نے ثابت کیا کہ وہ نہیں یہ سماج کھسرا ہے
    • رشوت خوری اور بدبودار نظام، باہمت شہری مقتول بھائی کیلئے انصاف مانگنے کچہری آیا اور روزے کی حالت میں دشمنوں کے ہاتھوں قتل
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Swiss Skier Von Allmen Wins Gold in Milan Cortina 2026 Downhillمیلان کورٹینا اولمپکس: سوئس اسکی باز فرانجو وان الامن نے ڈاؤن ہل کا طلائی تمغہ جیت لیا
    • راولپنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل۔جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 243 رنز پاکستان کو 9وکٹیں درکار
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    • نماز جمعہ کیلئے تین موذن اورتین امام، رجب طیب اردگان کے فیصلے نے سب کو حیران کردیا
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

خلق خدا کی بھی سنیے۔۔۔۔

Yes 1 Webmaster January 23, 2015 1 min read
Divorce
Divorce
Divorce

تحریر: فرخ شہباز وڑائچ
اس تیزی کے دور میں لکھے گئے الفاظ کا فیڈ بیک فوراََ آجاتا ہے، یہ فیس بک ٹویٹر کا زمانہ ہے۔ ایک عرصہ تک تو ہم یہی سوچتے رہے کہ ہمارے لکھے گئے الفاظ کا اثر کسی پر تو دور خود ہم پر بھی نہیں ہوتا۔ ہم لاکھ لکھتے رہیں پٹرول کا بحران شروع ہونے والا ہے، لوڈ شیڈنگ کا موسم آیا جاتا ہے، دہشت گردی کی ہوا کو روکئے مجال ہے کسی کے کان پر جوں بھی رینگی ہولاہور سے مبشر احمد کا نامہ موصول ہوا ہے،سچ پوچھیں تو اس خط میں لکھی گئی جیتی جاگتی کہانیاں ہمارے ارد گرد موجود ہیں۔ وہ لکھتے ہیں” میں اس امید کے ساتھ آپ کو یہ خط ارسال کر رہا ہوں کہ آپ خوار اور دربدر ہوتی عوام کی آواز اپنے کالم کے ذریعے ارباب اختیار تک پہنچائیں گے۔

عائلی عدالتوں میں خوار ہو تے ہوئے والدین میں سے ہر ایک کی کہانی انتہائی دلخراش ہے۔ کئی ایسے والدین ہیں جوکہ گزشتہ 10، 10سال سے وہا ں پر دھکے کھا رہے ہیں ۔لیکن مقدمات ہیں کہ ختم ہو نے کو ہی نہیں آتے ۔ بات کسی کنا رے نہیں لگتی ۔ 10 سال سے عائلی عدالت آنیوالی خاتون نے بتایا کہ “میں یو نیورسٹی میں پر وفیسر ہو ں اور میری قسمت کی خرابی تب شروع ہو ئی جب میرے خاندان نے مجھے طلاق دے کر گھر سے نکالا اور بچے اپنے پا س رکھ لیے ۔ تقریباً ایک ما ہ تک خاندان کی سطح پر صلح صفائی کی ناکام کوششوں کے بعد مجبوراً ہائیکورٹ میں بچوں کی حصولی کا مقدمہ کیا ۔ صد افسوس کہ میرے سابقہ سسرال نے یہ موقف اختیا رکیا کہ میں خود بچوں کو چھوڑ کر چلی گئی تھی اور اُن کو وقت دیا جائے کہ و ہ مجھے منا لیں ۔ اس وقت جج صاحب کے یہ خیال کیے بغیر کہ طلا ق مجھے بھجوائی جا چکی ہے ۔ اور اس کا مطلب یہی ہے کہ اس میں میرا قصور نہیں ہے ۔انہوں نے بچے میرے سسرال کے حوالے کر دئیے۔ اس کے بعد اگلے پانچ سال تک میری ملاقات مختلف تکلیف دہ حیلوں بہا نوں سے روکی گئی۔ حتیٰ کہ ایک مرتبہ میں پو رے دس ما ہ تک اپنے بچوں کی شکل نہ دیکھ سکی۔

اس دوران سسرال والوں کی جانب سے میرے بچوں کو مجھ سے نفرت کا شکار کیا گیا اور پانچ سال بعد بچوں کو مستقل طور پر میرے سابقہ شوہر کے حوالے کر دیا گیا ۔ اس کے بعد عدالتی دبائو کے باوجود بچوں کے باپ نے کبھی بچوں سے میری ملاقات کی ضرورت محسوس نہ کی ۔ کہ میری ملاقاتیں کروائی جائیں ۔ حتیٰ کہ اب گیا رہ سال بعد بھی میں اپنے بچوں سے دور ہو ں ۔ بات یہی ہے کہ عدالتی فیصلے کمزور کو کمزور تر اور طاقتور کو مزید طاقتور بناتے ہیں اور بدلے کے رواج کو فروغ دیتے ہیں ۔ اس کا واحد حل یہ ہے کہ میا ں بیوی کے باہمی تنا زع کو بچوں کی تحویل کے معاملے سے علیحدہ کیا جائے ۔ جیساکہ ترقی یا فتہ ممالک میں ہو تا ہے ۔ علیحدگی کے شروع میں ہی ملاقات کا شیڈول دیا جائے ۔ جس پر سختی سے عمل کروایا جائے ۔ تاکہ مقدمہ کے دوران دونوں والدین اور ان کے خاندانوں سے بچے کا تعلق قائم رہے۔

ایک انتہائی معروف و مصروف سرجن اپنے علیحدہ شدہ بیٹے سے ملنے کیلئے ہر ما ہ کوئٹہ سے ایک طویل فاصلہ طے کرکے لاہور آتے ہیں۔ وہ جیسے آتے ہیں ویسے ہی ما یو س ہو کر واپس لوٹ جاتے ہیں کیونکہ چھے سال تک تمام تر تکالیف سہنے کے باوجود اور عدالتی احکامات ہونے کے باوجود ان کی سابقہ بیوی کی اپنی ضد ہی ان کی بچے سے ملاقات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔وہ بچے کو ڈیڑھ گھنٹے کیلئے اپنے گھر سے جو کہ لاہور میں ہی ہے، پانچ کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے عدالت لانے سے انکا ری ہے ۔ سرجن صاحب کوئٹہ سے عین مقررہ وقت پر بچے سے ملاقات کیلئے گارڈئین کورٹ پہنچ جاتے ہیں لیکن خاتون لاہور میں ہی ہو نے کے باوجود بچے کو عدالت میں نہیں لاتی۔ حال یہ ہے کہ عدالتیں نہ اس والدہ کواپنا حکم ماننے پر مجبور کر تی ہیں ۔نہ ہی ہر ما ہ باپ کا ملاقات پر آنیوالا 30,000روپے خرچ کروانے کو باپ کے ساتھ زیا دتی تسلیم کرتی ہیں ۔ واضح رہے کہ اس خرچ کی رقم میں سائل کے بذریعہ ہوائی جہا ز کوئٹہ سے لاہورآنے کا ائیر ٹکٹ بھی شامل ہے ۔ وہ اپنے بچے کا ماہانہ خرچہ بھی ادا کر رہے ہیں لیکن پھر بھی اپنے بچے کی ایک جھلک دیکھنے سے قاصر ہیں ۔ روپیہ پیسہ سب کچھ ہونے کے باوجود ایک صاحب حیثیت شخص اپنے بچے سے نہیں مل سکتا تو یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ غریب، بے بس ، ناچار لو گوں کا کیا بنتا ہو گا؟

گزشتہ 7سال سے گارڈئین عدالت آنیوالے راشد محمود صاحب نے بتایا کہ علیحدگی کے بعد عدالت نے بچے ما ں کے سپرد کر دئیے تھے ۔ جس کے بعد ان سات سالوں میں آج تک ایک بھی عید ، بقرعید ، شب برات یا کوئی بھی ایسا خوشی کا موقع اپنے بچے کے ساتھ نہیں گزار سکے۔ حتیٰ کہ عدالت نے کبھی بھی ایک رات گزارنے کی اجازت نہیں دی۔ جب میں نے عدالت سے اپنے بچوں سے ملنے کی اجازت ما نگی تو مجھے اپنے بچوں سے ملنے کیلئے 50لاکھ روپے کے بنک کے سیونگ سرٹیفکیٹ اور پاسپورٹ بطور ضمانت جمع کروانے کے احکامات جاری کیے گئے جو کہ ایک باپ پر کس قدر ظلم ہے لیکن میں نے بہت مشکل اٹھانے کے باوجود یہ دونوں چیزیں اور بہت سے لوازمات عدالت میں جمع کروادئیے۔ پھر کہیں جا کر مجھے اپنے بچوں سے ملاقات کی اجازت دی گئی۔ یہ سب کچھ یا تو دوسرے مخالف فریق سے بھی لیا جاتا لیکن اس سے ایسا کچھ طلب نہیں کیا گیا۔ اندازہ کریں کہ مجھے بچوں سے ملنے کیلئے لا ہور سے کراچی جا نے کا عدالتی حکم جا ری کیا گیا تھا۔

ہر دوسرے ہفتے کر اچی جا نا کس قدر اذیت ناک کام ہے۔ روپے پیسے کا خرچ الگ، ذہنی کوفت الگ ، اپنے دفتر سے کام کا حر ج الگ اور پھر ملاقات کے دوران ہمیں مخالف فریق کی طرف سے جس قدر پریشان کیا جاتا تھا وہ ایک الگ لمبی کہانی ہے۔ مجھے اپنے ہی بچوں سے بات کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔ میں باپ ہو کر انہیں ٹیلی فون نہیں کرسکتا ۔ نہ ہی میرے بچوں کو مجھ سے بات کر نے کی اجازت دی جا تی ہے ۔ابھی بھی میں گزشتہ7سال سے 7ہزار روپے ما ہانہ خرچ دے رہا ہو ں ۔سات سال کی ادا کی گئی اس رقم کو جمع کریں تو لاکھوں روپے میں رقم بنتی ہے ۔ جو کہ میں اب تک مخالف فریق کو دے چکا ہوں لیکن ابھی بھی حال یہ ہے کہ میر ی اپنے بچوں سے کئی کئی ما ہ تک ملاقات نہیں ہوتی۔ بات ابھی بھی جو ں کی توںہے ۔سارے کا سار امسئلہ گارڈئین اینڈ وارڈز ایکٹ کا ہے جس کے ذریعے تمام کے تمام حقوق اٹھاکر والدین میں سے صرف ایک ہی کی جھولی میں ڈال دئیے گئے ہیں ۔ ان گارڈئین اینڈ وارڈز ایکٹ میں ترامیم ہونا ازحد ضروری ہے تاکہ علیحدگی کے بعد دونوں والدین کو بچے تک پچاس فیصد برابری کی شرح تک رسائی مل سکے ۔یہ ہوش ربا معاشرتی حقیقتیں اپنے کالم میں شامل کرنے کا مقصدتو یہ ہے کہ اس دردناک مسئلے کا کوئی حل نکلے۔ اقتدار اور اختیار والوں سے گزارش ہے !ہو سکے تو کچھ خلق خدا کی بھی سنیے۔۔۔۔

Farrukh Shahbaz Warraich
Farrukh Shahbaz Warraich

تحریر: فرخ شہباز وڑائچ

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Pervez Rasheed
Previous Post عمران خان خدا کے گھر میں اپنے لئے سچ بولنے کی دعا کریں، پرویز رشید
Next Post تحریک انصاف کا سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان
Imran Khan

Related Posts

سعودی ارامکو اور قطر گیس فیلڈ پر حملے اسرائیل نے کیے، اہم خلیجی ملک نے بم دھماکوں کی سازش کرنے والے موساد ایجنٹس گرفتار کر لیے، امریکی مبصر کا دعویٰ

March 3, 2026

ایران پر حملہ: ناجائز، غیر قانونی اور دنیا کے لیے خطرناک، عالمی دفاعی تجزیہ کاروں نے بڑا خدشہ ظاہر کردیا

March 3, 2026

ٹرمپ کا برطانیہ کو تنقید کا نشانہ: ایران پر حملوں میں تعاون سے انکار پر تعلقات میں کشیدگی

March 3, 2026

ریاض میں امریکی سفارتخانے پر ڈرون حملہ، ٹرمپ نے جلد از جلد جوابی کارروائی کا عندیہ دے دیا

March 3, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.