yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

انسان اور خدا

F A Farooqi March 17, 2016 1 min read
Man-Praying
Share this:
Man-Praying
Man-Praying

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
خالقِ کائنات نے اِس دنیا کو جس خو بصورتی ترتیب، تنوع اور رعنائی سے تخلیق کیا ہے اگر غور کریں تو دل و دماغ وجد میں آکر عظیم اکلوتے خالقِ کائنات کی خالقیت کی داد دئیے بغیر نہیں رہ سکتا پو ری کائنات اور زمین پر خدا کے مظاہر نظارے اس ترتیب اور سحر انگیز خو بصورتی سے پھیلے ہو ئے ہیں کہ جتنا غور کر تے جا ئیں خدا کی عظمت اور عشق میں غرق ہو تے چلے جا تے ہیں ۔ آپ جدھر بھی دیکھیں اُس ذات کے جلوے نظر آتے ہیں صحرائوں کی پراسراریت سکو ت اور سناٹا دریا ئوں سمندروں کی طلاطم خیز مو جیں خا موشی اور خدا کی مو جو دگی کاگہرا احساس جھومتے ہو ئے با غات لہلہاتے ہو ئے کھیت ہر یا لی کی جاذبیت چھٹکی ہو ئی چاندنی اور خنکی پھیلی ہو ئی روشنی اور چاند کی دودھیا روشنی کا ئنات کے چپے چپے کو زندگی دیتی ہو ئی رات کو چھت دریا یا صحرا میں چاند کے دل کش سحر انگیز حسن کو محسوس کر کے دیکھیں سانولی اداس شامیں حسین راتیں اور راتوں کی پراسرار سر گوشیاں اور رخشندہ زندگی بخش سحر سریلے جھرنے ندیاں نا لے دیو ہیکل پہاڑوں سے گرتی دل کش سحر انگیز آبشاریں رقص کر تی مو جیں۔

نیم خوابدیدہ کلیاں نازک رنگ بر نگے دل نشیں پھول پھولوں کی تا زگی ۔ اُن پھولوں پر رقص کرتی رنگ برنگی تتلیاںمیلوں پھیلے سبزا زار ، گلابی سورج کا ڈوبتا منظر جو اُس کی تھکاوٹ کا احساس دلا تا ہے رشک گلاب سحر انگیز زندگی سے بھر پور چہرے گجرالی آنکھیں حنائی ہا تھ ہاتھوں میں نا زک چوڑیوں کی آوازیں کا جل لگی آنکھوں کا مقنا طیسی حسن ، مشکیں نر م و ملائم سنہری زلفیں انسانی نگاہ کے اٹھنے اور جھکنے کے انداز سے بجلی کے کو ندے کا احساس کسی کی سرمہ آلود آنکھ کا ایک نظارا جسم و روح کو سرشاری اور لذت کے اعلی مقام تک پہنچا دیتا ہے۔

کسی کا گلابی آنچل ہوا میں لہرائے تو میلوں تک قوس قزح کے رنگ بکھر بکھر جا تے ہیں دیکھنے والے کو گمان ہو تا ہے کہ شاید سرخ گلاب کے پھول سے رنگ جدا ہو رہا ہے کسی کے چہرے کی دل نشیں مسکراہٹ آپ کے دکھوں کو ایک لمحے میں چاٹ جا تی ہے کو ئی جھانک کر چلمن گرا دے تو دیکھنے والوں کی گردنیں ڈھلک جا تی ہیں کسی شاہکار حسن کی کاجل لگی آنکھیں چاند کی روشنی اور ہیروں کی چمک کو شرما دیتی ہے ۔ کسی کی نیم بار آنکھیں میر تقی میر کو شراب کی مستی بھلا دیتی ہیں اور مرزا سودا کے ہاتھ سے ساغر گرا دیتی ہے ۔ کسی کا آنچل ڈھلک جا ئے تو دل دھڑکنا بھول جا ئے کو ئی ایک نظر بھر کر آپ کو دیکھ لے تو ساری عمر کے لیے قیدی بنا لے کسی کی شرارت بھری مسکراہٹ دل و روح کے عمیق اور بعید ترین گوشوں کو جھومنے پر مجبور کر دے کسی کی مصنوعی نا راضگی آپ کی سانسیں صلب کر لے اور کسی کی نا راضگی آپ کے ہوش چھین لے کو ئی خوبصورت پر ی وش دو قدم چل دے تو شاعروں کو فتنہ محشر یا د آجا ئے۔

Burqa-Woman
Burqa-Woman

کسی کے چہرے پر حیا کے پھول کھلیں تو قوس قزح کا رنگ پھیکا پڑ جا ئے اور اگر محبوب کا مزاج بر ہم ہو تو فانی بد ایوانی کو نبضِ کائنات ڈوبتی ہو ئی محسوس ہو تی ہے اور کو ئی رخ سے نقاب اٹھا دے تو دیکھنے والے سنگی مجسمے کا روپ دھا رلیں اور اگر کو ئی انگڑائی لے تو حسن کے صد رنگ جلوئے میلوں تک پھیل جا ئیں ۔ غرض کا ئنات کا چپہ چپہ خالق کا ئنات کی کاریگری کا مظہر ہے آپ غور کریں تو جیسے جیسے غور کرتے جا ئیں گے اُس خالق کی کا ریگری کے قائل اور عاشق ہو تے جا ئیں گے کائنات کی خوبصورتی میں تنوع اور ترتیب آپ کو اپنے سحر میں جکڑ لے گی اور پھر خدا کی قدرت کا شاہکار حضرت انسان آ پ تا ریخ انسانی کا مطالعہ کر کے دیکھ لیں ہر دور میں اللہ تعالی نے بہت با کمال انسان پیدا کئے جب بندہ اُن عظیم با صلاحیت انسانوں کو مطالعہ کر تا ہے تو خوشگوار حیرت گھیر لیتی ہے۔

ایسے ایسے حیرت انگیز اور با کمال انسان جو لاکھوں انسانوں پر بھاری تھے لاکھوں انسانوں کی عقل و دانش ایسے انسانوں سے عقل کی بھیک مانگتے نظر آتے ہیں ایسے عظیم انسانوں کی چوکھٹ پر ہزاروں انسان اپنے ما تھے رگڑتے نظر آتے ہیں اور پھر جب اِن عظیم انسانوں کا انجام بندہ دیکھتا ہے تو عقل حیرت کے سمندر میں غرق ہو جا تی ہے تاریخ انسانی کے عظیم انسانوں میں سے ایک ایسا ہی کردار تھا لیونا رڈو ڈونچی (Leonardo Davinci) ۔ مونا لیزا (Mona Lisa) کا خالق آپ جب اس انسان کے بارے میں مطالعہ کر تے ہیں تو حیران رہ جا تے ہیں کہ قدرت نے اُس کے ساتھ کس قدر کمال کا اظہا ر کیا اُس کو بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا وہ تاریخ انسانی کا عجیب اور پراسرار انسان تھا تھری ان ون وہ کمال کا سائنس دان مو سیقار اور مصور تھا۔

وہ دن رات گیلری میں کام کر تا برش اور رنگو ں سے تصویروں میں زندگی کے رنگ بھرتا اور آل ٹائم کامیا ب تصویریں تخلیق کر تا اور جب وہ تصویریں بنا تا تھک جا تا رنگوں سے بو ریت ہو نے لگتی تو برش پھینک کر اپنے میوزک سٹوڈیو کی طرف چلا جا تا جہاں اُس کا گٹار اور ہار مونیم اور با قی آلا ت مو سیقی اُس کا انتظار کر تے اور پھر اُس کی جا دوئی انگلیاں آلات میوزک سے کھیلنا شروع کر دیتیں تو پورا گھر اور سٹوڈیو میوزک کی لہروں سے بھر جا تا اُس کے تاروں سے ایسی سریلی آوازیں نکلتی کہ روح وجد میں آجا تی اور پھر وہ کئی کئی دن مو سیقی سے لطف اٹھا تا اور پھر جب اُس کی انگلیاں اور کا ن تھکنا شروع ہو تے اور اُس کے اعصاب بیزارگی محسوس کر نے لگتے تووہ گٹا ر پھینک کر لیباریٹری میں چلا جا تا۔

Math
Math

جہاں سٹینڈوں پر چڑھی ٹیوبیں اُس کا انتظا ر کر رہی ہو تیں اور پھر وہ کیمیائی ما دوں کے تغیرات اور خواص پر کام شروع کر دیتا نوٹس لیتا تخمینے لگاتا رہتا مختلف مادوں کے ملا پ سے جنم لینے والے نتائج کو جمع اور رقم کر تا اور جب یہ عمل بھی اُس کے لیے کشش کھو دیتا تو وہ تھک کر خود کو نیند کی وادی میں اُتا ر دیتا یا پھر پہلے کام کی طرف چلا جا تا خالق نے اُسے تین مختلف شعبوں میں اعلی درجے کی مہارت اور کمال صلاحیت دے رکھی تھی اِس کے ساتھ ساتھ دونوں ہاتھوں سے ایک ہی وقت میں کام کر نے کی صلاحیت بھی وہ ایک ہی وقت دو کا م کر سکتا تھا ایک سے پینٹ دوسرے سے گٹار یا لکھ سکتا تھا۔

پھر قدرت کا عجیب راز شروع ہو تا ہے ایک رات وہ سویا اور اگلے دن جب صبح اُٹھا تو اُس کے دونوں با زو کندھوں سے انگلیوں تک مفلوج ہو چکے تھے اُس کا یہ فا لج ساری زندگی اُس کے ساتھ رہا وہ گھنٹوں گیلری سٹوڈیو یا لیبارٹری میں خا موشی سے اپنے آلا ت کو بے بسی سے دیکھتا رہتا اور پھر بے بسی سے بہت روتا کہ اُس کے باکمال ہا تھ اور انگلیاں اب حرکت سے قاصر تھے کسی نے اُس سے پوچھا اگر تمھارے ہا تھوں میں حر کت آجا ئے تو سب سے پہلے کیا کرو گے تو وہ بے بسی سے بولا خود کو چھو کر دیکھوں۔ گا

پھر زندگی کی آخری گھڑیوں میں اُس کے کان میں کسی نے سر گو شی کی کہ تمہا ری آخری خواہش کیا ہے تو وہ حسرت سے بولا کا ش میں اپنے ہا تھ سے اپنے چہرے پر بیٹھی مکھی کو اپنی مرضی سے اُڑا سکتا ۔خدا تیرے بھید نرالے جن کو توُ ہی جا نتا ہے۔

Prof-Abdullah-Bhatti
Prof-Abdullah-Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
help@noorekhuda.org
03004352956

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Burnning
Previous Post ایک آبدیدہ حقیقت
Next Post مسلم لیگ ن نے سابقہ ادوار میں ہونیوالی کرپشن کے ریکارڈ توڑ دئیے: قاری فاروق احمد فاروقی

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.