yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مودی کو مہاتما گاندھی بنانے کی کوشش

MH Kazmi January 20, 2017 1 min read
Make the Mahatma Gandhi to modi by Kuldeep Nayar on today
Share this:

اس بات پر یقین کرنا مشکل ہے کہ کھڈی بورڈ نے وزیراعظم نریندر مودی کی اس تصویر کی اشاعت کے لیے اجازت دی ہے جس میں انھیں مہاتما گاندھی کے انداز سے چرخہ کاتتے ہوئے دکھایا گیا ہے حالانکہ یہ وزیراعظم کے آفس کی اجازت کے بغیر کیا گیا ہے۔ غالباً کسی نے نچلی سطح سے بورڈ کو ایسا کرنے کا کہا ہو گا لیکن عوام کی طرف سے اس قدر شور و غوغا پیدا ہوا کہ اس کی تردید لازمی ہو گئی۔ حتیٰ کہ وزیراعظم کے دفتر کی طرف سے کسی ٹھوس موقف کا اظہار نہیں کیا گیا۔

حقیقت یہ ہے کہ اس معاملے پر بڑی سختی سے انتباہ کیا جانا چاہیے تھا تاکہ آیندہ اس قسم کی کوئی حرکت بغیر کسی تادیبی کارروائی کے عمل میں نہ لائی جا سکے۔ اس سے ان لوگوں کو کان ہو جاتے جو کسی نہ کسی بہانے ریاست کی توقیر سے کھیلنے کی کوشش کرتے۔ انھیں اس بات کا احساس نہیں ہوتا کہ اس طرح وہ خود اپنی توہین کا ارتکاب کر رہے ہوں۔ ابھی کچھ دن پہلے کی بات ہے جب قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہونا لازم تھا۔ لوگ اب بھی اس کا احترام نہیں کرتے اور سینما گھروں کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں جب کہ ترانہ بھی ختم نہیں ہوا ہوتا۔

لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ حکومت کا حکم ہے جس کو ماننا ضروری نہیں ہے۔ عوام اس بات کا احساس نہیں کرتے کہ قومی ترانہ اور قومی پرچم ایک خاص تقدس کے حامل ہوتے ہیں کیونکہ یہ قوم کی عزت اور خود مختاری کی نمایندگی کرتے ہیں۔ اس بات کا احساس لوگوں کو خود کرنا چاہیے نہ کہ اس مقصد کی خاطر قوانین وضع کیے جائیں۔ جب قومی اور انفرادی مفاد کی بات ہو تو لوگوں کا فرض ہے کہ وہ خود فیصلہ کریں کہ انھیں کیا طرز عمل اختیار کرنا چاہیے۔ یعنی قومی مفاد کو انفرادی مفاد پر ترجیح دی جائے۔

گاندھی جی کو عوام کے جذبات کا بخوبی احساس تھا جیسا کہ میں پہلے لکھ چکا ہوں کہ انھوں نے وہ عبادت کا اجلاس روک دیا جب کسی نے قرآن پاک کی تلاوت پر اعتراض کیا اور یہ اجلاس دوبارہ اس وقت شروع کیا جب متعلقہ شخص نے اپنا اعتراض واپس لے لیا۔ گاندھی جی بہرحال کولکتہ میں زیادہ کامیاب تھے جب وہاں کے وزیراعلیٰ حسین شہید سہروردی نے کانگریس کی ستیا گرہ کے جواب میں مسلم لیگ کے ایکشن پلان کا اعلان کیا۔ اس کے جواب میں شدید ردعمل ہواجس میں ہزاروں لوگوں کی جانیں گئیں۔ گاندھی جی اس موقع پر کولکتہ چلے گئے اور عوام سے کہا کہ وہ اپنے ہتھیار انھیں دیدیں۔ حتیٰ کہ سب سے زیادہ متاثر ہونیوالوں نے  بھی 24 گھنٹوں کے اندر اندر ہتھیار ڈال دیے۔

لارڈ ماؤنٹ بیٹن نے، جو اس وقت گورنر جنرل تھے کہا، ہزاروں مسلح افراد نے صرف ایک شخص کے کہنے پر اپنے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ بھارت نے اس کے بعد سے بڑا طویل فاصلہ طے کیا ہے لیکن اب اس کا اعتقاد اجتماعیت پر پہلے سے بہت کم ہو گیا ہے۔ مذہب کے نام پر سرحد بندی کی وجہ سے سیکولر ازم کو ضعف پہنچا ہے۔ لیکن اس میں قصور کانگریس کا ہے مسلم لیگ کا نہیں جو کہ روز اول سے مطالبہ کر رہی تھی کہ مسلم اکثریت والے صوبوں کو علیحدہ کر دیا جائے۔ کانگریس جو سیکولر ازم کی نمایندگی کی دعویدار تھی وہ خود اپنے مقصد سے ہٹ چکی ہے۔

مولانا ابوالکلام آزاد جو کہ بہت قد آور مسلمان لیڈر تھے انھوں نے خبردار کیا کہ اگر مسلمان غیر منقسم ہندوستان میں خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتے حالانکہ یہاں پر ان کی تعداد بہت کم ہے لیکن اس کے باوجود انھیں مساوی مواقع حاصل ہیں تو ممکن ہے کہ علیحدگی کے بعد ان کی وہ پوزیشن نہ رہے۔ لیکن مسلمان ہر قیمت پر علیحدگی کا فیصلہ کر چکے تھے۔ انھوں نے ایسا ملک حاصل کر لیا جہاں مسلمانوں اور غیرمسلموں کے مابین امتیاز ناگزیر تھا۔  مولانا ابوالکلام آزاد کا انتباہ درست ثابت ہوا۔ تقریباً 18کروڑ مسلمانوں کا بھارتی حکومت میں کوئی عمل دخل نہیں۔ ان کے بارے میں خبریں ملتی ہیں کہ ان کے ساتھ دلتوں سے بھی برا سلوک ہوتا ہے۔ سیاسی طور پر ان کی کوئی حیثیت نہیں اور نہ ہی وہ ہندوؤں کی شاونیت ورچسوکو روکنے کی قدرت رکھتے ہیں بلکہ وہ قطعاً بے بس محسوس ہوتے ہیں۔ جہاں تک بھارت میں مسلمانوں کا تعلق ہے تو وہ مجموعی طور پر بڑی مشکل صورت حال میں مبتلا ہیں۔

جہاں تک مقبوضہ وادی کے کشمیریوں کا تعلق ہے تو ان کا طرز عمل ایسا ہے جیسے وہ پہلے ہی آزادی حاصل کر چکے ہیں۔ کشمیر کے مقبول عام لیڈر شیخ عبداللہ نے کشمیر کے مہاراجا ہری سنگھ کی طرف سے ریاست کے بھارت کے ساتھ الحاق کی حمایت کی تھی۔ البتہ جب بھارت نے دفاع‘ امور خارجہ اور مواصلات کے علاوہ مزید محکموں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو انھوں نے اس کی شدت سے مخالفت کی۔ کشمیر کی موجودہ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات پر کشمیری ان پر سخت تنقید کر رہے ہیں کیونکہ مودی خود کو ہندوؤں کا لیڈر کہتے ہیں۔ حالانکہ مودی کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ پورے بھارت کے وزیراعظم ہیں۔ لیکن چونکہ وہ 540 رکنی لوک سبھا کی 262 نشستیں جیت کر ایوان میں آئے ہیں لہذا وہ خود کو بہت سی چیزوں سے ماورا محسوس کرتے ہیں۔

کشمیر کی زہرا وسیم کی مثال ہمارے سامنے ہے جس نے ایک فلم میں بہت قابل قدر کردار ادا کیا جس کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر عامر خان تھے۔ انھوں نے بھی اس کے کردار کی تعریف کی ہے لیکن ٹی وی انٹرویو میں اس لڑکی کو تضحیک کا نشانہ بنایا گیا ہے اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جو وادی کو الگ ریاست بنانے کی کوشش کر رہے ہیں وہ حقیقت کو مدنظر نہیں رکھ رہے۔ میں جب سری نگر گیا تو میں نے کہا کہ بھارتی لوک سبھا کشمیر کو الگ ریاست بنانے کی اجازت نہیں دے گی تو کشمیری نوجوانوں کا کہنا تھا کہ یہ تمہارا مسئلہ ہے ہمارا نہیں۔

(ترجمہ: مظہر منہاس)

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Direction of Pakistan foreign policy by Anees Baqir on today
Previous Post پاکستان کی خارجہ پالیسی کے رخ
Next Post اجنبیت
Strangerest by Orya Maqbool jaan on today

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.