yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

اخلاق کی خوشبو

F A Farooqi June 20, 2016 1 min read
Good Moral
Share this:
Good Moral
Good Moral

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
وہ پچھلے بیس دن سے لگا تار میرے پاس آرہا تھا وہ ہر روز آتا آرام سکونت تحمل اور مستقل مزاجی سے بیٹھا رہتا چار پانچ گھنٹوں کے بعد ایک ہی درخواست نما بات کر تا میں اُس کو ٹال دیتا۔اور وہ واپس چلا جاتا لیکن اگلے دن وہ پھر نئے ولولے جوش اور مستقل مزاجی سے آجاتا اُسے کسی بھی قسم کی جلد بازی نہ ہوتی نہ وہ بے قرار ہوتا نہ جلدی ملنے کی کوشش کرتا آنے جانے والے لوگوں کو دیکھتا رہتا میری نظر جب اُس کی نظر سے ٹکراتی اُس کی آنکھوں میں آشنائی کی چمک تیز ہو جاتی اور چہرے پر دلنواز تبسم پھیل جاتا وہ ہر بار آکر ایک ہی بات کی التجا کرتا اور میں ہر بار انکار یا ٹال دیتا لیکن مجھے روزانہ حیرت ہوتی کہ میرے انکار یا ٹالنے سے اُس کے ہونٹوں پر حرف شکایت تو دور کی بات ہے اُس کے چہرے پر ناگواری کا ہلکا سا عکس بھی نہ ہوتا کسی کو اتنی بار انکار کیا جائے اور وہ بار بار آئے اُسی خوش اخلاقی اور شفیق تبسم میری آنکھیں آج سے پہلے ایسے کسی بھی انسان یا منظر سے نا آشنا تھیں۔

اُس کی آنکھوں میں مریم کی سی پوترتا اور ہونٹوں کا دلنواز تبسم میں آہستہ آہستہ اُس سے متاثر ہو تا جا رہا تھا کیونکہ شفیق تبسم اور خوش اخلاقی ایسا وصف خاص ہے جو کسی کی بھی شخصیت کو بہت جا ندار، پرُ اثر اور سورج سے بھی زیادہ روشن بنا دیتا ہے اور اگر ایسے نایا ب انسانوں کے پاس کردار کی پختگی کا زیور بھی دستیاب ہو تو پھر سیم و زر کے انبار بھی ایسے لوگوں کو صراطِ مستقیم سے نہیں ہٹا سکتے مشکل سے مشکل وقت میں بھی نہ تو اِن کی آنکھوں کی پتلیاں کا نپتی ہیں اور نہ ہی اِن کے پا ئے استقلال میں لغرش آتی ہے اِن خوبیوں کے ساتھ اگر اعلی ظرفی کی بھی آمیزش ہو جا ئے تو کیا بات ہے کیونکہ اعلی ظرفی ایک ایسا جو ہر ہے کہ جس سے کئی مزید جو ہر بھی پھوٹتے ہیں اور پھر اِن کی وجہ سے ہی انسانی کر دار ایک تنا آور درخت بن جا تا ہے ۔

Money
Money

اور پھر دولت کی چکا چوند اور دولت کے ذخائر بھی ایسے لوگوں کو بدل نہیں سکتے اور ما دیت کے اِس دور اور آسائشوں کے ہجوم میںبھی ایسے لوگ تقویٰ کے ہما لیہ پر جلوہ افروز نظر آتے ہیں آپ کی زندگی میں بے شمار ایسے لوگ ہو تے ہیں کہ سالوں سے آپ اکٹھے رہ رہے ہو تے ایک ہی گھر محلہ یا دفتر آپ روزانہ ملتے ہیں گھنٹوں باتیں بھی کر تے ہیں لیکن اجنبیت کی دیوار قائم رہتی ہیں آپ جب بھی ایسے لوگوںسے ملتے ہیں تو ایک ڈرِل سے گزرتے ہیں وقت گزاری سالوں ملنے والے اگر آپ کی زندگی سے چلے جا ئیں تو آپ کو اُن کی کمی کا احساس تک نہیں ہو تا کہ کو ئی آپ کی زندگی میں پچھلے کئی سالوں سے اتنے بھر پور طریقے سے تھا برسوں کے ساتھ کے بعد بھی آپ کا رشتہ استوار نہیں ہو تا آپ اُس کے جا نے کے بعد اُس کی کمی feelنہیں کر تے یعنی یہ ایسے لوگ ہو تے ہیں کہ ان کا ہو نا یا نہ ہو نا ایک ہی بات ہے نہ تو اُن کے ہو نے سے آپ کی زندگی بھر پور اور خوشگوار ہو تی ہے اور نہ ہی ان کے جا نے سے آپ کسی اداسی یا کمی کا شکار ہو تے ہیں اور بعض اوقات کو ئی آپ کی زندگی میں چند لمحوں کے لیے آتا ہے چند گھڑیاں گزارنے اور چند با توں کے بعد ہی آپ اُس کی شخصیت اور قرب کے سحر میں جکڑے جا تے ہیں آپ کو لگتا ہے کہ آپ سالوں سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں یا آپ کو سالوں سے اِسی کی تلاش تھی اور اکثر بے ساختہ آپ کے لبوں سے نکل جا تا ہے۔

قسمت سے بس ایک ہی گلا ہے
تو اتنی دیر سے کیوں ملا ہے

ایسے ہی شفیق لوگ ہو تے ہیں جن کی کیمسٹری اور دماغ کی فریکوئنسی آپ سے اتنی زیادہ ملتی ہے کہ آپ بار بار ایسے لوگوں کے پاس جا نے ،اُن سے باتیں کر نا اور خوشگوار لمحات ان کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں آپ کو جیسے ہی پتہ چلتا ہے کہ اُس کا فون آیا ہے یا وہ آپ کے دروازے پر کھڑا ہے یا وہ آپ سے ملنے آیا ہے تو اُس کے تصور سے ہی آپ کے چہرے پر خوشی اور مسکراہٹ کا نور پھیل جا تا ہے ۔آپ کسی مشکل یا تکلیف میں ہوں تو آپ کا دل کر تا ہے کہ کسی طرح آپ اُس کے پاس چلے جائیں یا وہ آپ کے پاس آجا ئے ۔ آپ اپنے ملنے والوں پر نظر دوڑائیں تو آپ کو بھی اپنی زندگی میںایسے مثبت لوگ نظر آئیں گے ایسے با کردار لوگ ہی کسی بھی معاشرے کا اصل حسن ہو تے ہیں۔ اِن کے کردار اخلاق اور شخصیت سے ایسی مقناطیسی لہریں یا کشش چاروں طرف پھیلی ہے کہ جو بھی اِن کے قریب آیا پھر انہی کا ہو کر رہ گیا ایسے لوگوں کی قربت کا ایک لمحہ ساری عمر کے ساتھ میں بدل جا تا ہے کسی کی ایک نظر ساری عمر کے لیے آپ کو اپنا اسیر کر لیتی ہے پھر آپ کسی اور کی طرف دیکھتے بھی نہیں اور اگر آپ ایسے خوبصورت خوش گفتار اور خوش اخلاق لوگوں سے دور بھی ہوں تو کچھ چہرے ایسے ہو تے ہیں کہ اُن کا تصور اور ان کی باتیں یا د کر کے ہی آپ کے چہرے سے مسکراہٹوں کے پھول جھڑنے لگتے ہیں۔

Good Character
Good Character

آپ گو شہ تنہا ئی میں اُس کی باتیں یاد کر کے خو دبخود ہی مسکراتے رہتے ہیں موجودہ مادیت پرستی میں غرق اِس دور میں ایسے نایاب انسان اب بہت کم ہو گئے ہیں یا مادیت پرستی کے عفریت نے ایسے لوگوں کو نگل لیا ہے اور اگر کبھی بھولا بسرا ایسا نایاب انسان آپ کی زندگی میں آجا ئے تو یقین جانئیے آپ کااُس کے پاس ہی زندگی گزارنے کا دل کر تا ہے ایسے لوگوں کی قربت کا ایک ایک لمحہ خوب enjoyکر تا ہے دل کر تا ہے وقت کا بے راس گھوڑا تھم جا ئے وقت ساکت ہو جا ئے اور ہم اُس کی قربت کو ہی انجوائے کر تے رہیں خوش قسمت ہوتے ہیں وہ لوگ جن کو ایسے لوگوں کا قرب اور ساتھ نصیب ہو تا ہے ایسے باکردار خوب سیرت لوگ کسی بھی معاشرے کا حقیقی حسن ہو تے ہیں جن کی وجہ سے ہی معاشرے میں زندگی کی چنگاریاں اب تک با قی ہیں ورنہ ما دیت پرستی کی عالمگیر تحریک کب کا انسانوں کو نگل چکی ہے اب تو جا نور ہی با قی بچے ہیں جو دن رات دولت کے پیچھے دوڑتے ہیں کھایا پیا افزائش نسل کا حصہ بنے اور مٹی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے با کردار لوگوں کے وجود سے نرم اور ٹھنڈی اخلاق کی جو روشنیاں اور خوشبوئیں پھوٹتی ہیں اُن کی وجہ سے ہی معاشرے کے خدوخال ابھی تک قائم ہیں۔

ایسا ہی ایک شفیق بردبار کمپلیکس فری شخص کئی دنوں سے میرے پاس آرہا تھا اُس کی ذات کے عجز نے مجھے متاثر کر دیا تھا ۔ میں نے اِس قدر سادہ آدمی نہ دیکھا تھا کہ وہ جب بھی مجھ سے بات کر تا اُس کے چہرے پر ادب اور پا کیزگی کا رنگ گہرا ہو جا تا اُس کی گفتگو جذبہ محبت اور عقیدت سے سرشار ہو تی اُس کی گفتگو میں التجا اور خلوص کی ایسی آمیزش ہو تی کہ مجھے انکار کر نے میں مشکل پیش آتی ۔ وہ ہر روز آکر ایک بات کر تا کہ میں نے آپ کو تقریباً دو سو کلو میٹر دور ایک چھوٹے شہر میں لے کر جا نا ہے کیونکہ میں آپ کو جودکھا نا چاہتا ہوں وہ میں یہاں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا اور اِس کے لیے آپ کو ہی میرے ساتھ جانا ہو گا کسی دوسرے شہر وہ بھی اتنی دور میرے لیے ہمیشہ سے ہی مشکل رہا ہے اور میں اکثر دوستوں کو انکار ہی کر تا ہوں لیکن اِس بندے کی مستقل مزاجی اور خوش اخلاقی سے آخر کار میں زیر ہو گیا اور کہا کب جانا ہے تو اُس نے کہا جب آپ جانا پسند کریں تو میں نے ایک ہفتے بعد کا اُس کو وقت دیا میرے ہاں کہنے پر اُس کا چہرہ خوشی سے کھل اُٹھا وہ بار بار میرا شکریہ ادا کر رہا تھا۔

اُس کے چہرے پر وہ ممنونیت اورتشکر کی مسکراہٹ پھیلی ہو ئی تھی اُس کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو تھے اب ہم نے طے کیا کہ کس طرح فلاں دن آئے گا اور کتنے بجے ہم لاہور سے نکلیں گے تا کہ رات تک واپس آجائیں اُس نے سارا کچھ طے کیا اور مجھے سمجھا بھی دیا لیکن جس کام کے لیے ہم جا رہے تھے وہ اُس نے ابھی تک نہیں بتا یا تھا اور پھر مقررہ دن ہم دونوں اُس شہر کی طر ف جا رہے تھے جہاں میری زندگی کا بہت بڑا سبق اور حیران کن منظر ہمارا انتظار کر رہا تھا ۔

Professor Mohammad Abdullah Bhatti
Professor Mohammad Abdullah Bhatti

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Urdu language
Previous Post ہماری زبان اور اس کے تقاضے
Next Post رمضان بازار سرائے عالمگیر
Ramadan Bazaar

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.