yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

حیا نہیں زمانے کے آنکھ میں باقی

Yes 2 Webmaster February 13, 2016 1 min read
Valentine Day
Share this:
Valentine Day
Valentine Day

تحریر: اختر سردار چودھری ، کسووال
ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے پاکستان میں بھی گزشتہ کچھ برسوں سے عام لوگوں کی معلومات اور آگہی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ جہاں اس دن کو منانے والے جوش و فروش کا مظاہرہ کرتے ہیں، وہیں پر اس دن کی مخالفت کر نے والے بھی کم نہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر ویلنٹائن ڈے جیسی روایت موجودنہ ہوتی تو کیادنیا میں اظہارِ محبت کر نے کی روایت موجود ہوتی۔ یقینااسکا جواب نفی میں نہیں ہو گا ۔

صرف چند افراد ایسے ہیں جو اس دن کو عیاشی کے حوالے سے مناتے ہیں یا منا سکنے کی طاقت رکھتے ہیں، ایسے لوگ زیادہ تر امیر گھروں سے تعلق رکھتے ہیں ،ایک غریب تو اسے افورڈ نہیں کر سکتا ،ہم دیکھتے ہیں معاشرے میں کیا اب کوئی محبت نہیں کرتا اور ویلنٹائن کی وجہ سے نوجوان محبت کرنے لگے ہیں ایسا نہیں ہے ،ہمارے تمام ٹی وی شو کیا سیکھا رہے ہیں، اس پر بھی نظر کرم کرنی چاہیے ،ہمارے جتنے گانے ہیں ،کہانیاں ہیں ،بلکہ لوک کہانیاں ہیں یہ سب محبت ہی سیکھاتی ہیں ۔

حیا نہیں زمانے کے آنکھ میں باقی
خداکرے کی جوانی تیری راہے بے داغ

محبت کا یومِ ویلنٹائن ڈے 14 فروری حقیقت میں محبت کا یومِ شہادت ہے۔ ویلنٹائن ایک نوجوان پادری تھا،جسے سن 270 میں شہیدِ محبت کر دیا گیا تھا۔ کہتے ہیں مارکس آرے لئیس سن 270 میں روم کا شہنشاہ تھا۔ شہنشاہ کو اپنی فوج میں اضافے کیلئے فوری طور پر افرادی قوت کی ضرورت پڑ گئی۔ سو اس نے اپنے ہرنمائندے ملک میں پھیلا دئیے تاکہ وہ اس کیلئے کنوارے نوجوانوں کو بھرتی کر سکیں۔رومی نوجوانوں نے شادیاں کرنا شروع کر دیں ۔اطلاع شہنشاہ کو پہنچی تو اس نے شادیوں پر پابندی نافذ کر دی۔

ویلنٹائن نے شہنشاہ کے اس فرمان کو ناجائز قرار دیا۔خفیہ شادیاں کرانے لگا ۔یہ بات زیادہ دیر تک نہ چھپی رہ سکی اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔ قید کے دوران نوجوان ویلنٹائن کی داروغہ جیل کی لڑکی سے دوستی ہو گئی۔ آخر ویلنٹائن لکھا کرتابعد میں ویلنٹائن کا سر قلم کر دیا گیا۔ رومن کیتھولک چرچ 14 فروری کو اسکا یومِ شہادت مناتا ہے۔
آج کل جدید دور میں ویلنٹائن ڈے موبائل ایس ایم ایس بھیج کر بھی منایا جاتا ہے یا شوشل میڈیا وغیرہ پر منایا جاتا ہے ۔ ویلنٹائن ڈے کینیڈا، امریکہ ، فرانس ، میکسیکو ، برطانیہ آسٹریلیااور دیگر ممالک میں بھی منایا جاتا ہے۔
برطانیہ میں یہ دن 17 ویں صدی میں منانے کا آغاز ہوا۔ انگلستان کے لوگ اس دن پر اپنے عزیزوں ، رشتہ داروں اور عاشق اپنی محبوبائوں کو خطوط لکھا کر تے تھے۔بعدازاں اس حوالے سے کارڈچھپنا شروع ہو گئے۔ ان کارڈوں کی اشاعت سے خطوط لکھنے میں آسانی پیدا ہو گئی اور مغرب میں اس دن کی مقبولیت میں اضافہ ہو گیا۔

فن لینڈ میں 14 فروری کے دن کو مقامی زبان میں جس لفظ سے پکارا جاتا ہے، اس کا اردو میں معنی ہیں۔” دوستوں کا دن” فن لینڈ میں اس دن کو صرف صنف مخالف سے اظہارِ محبت کے لئے مخصوص نہیں سمجھا جاتابلکہ اس دن اپنے تمام دوستوں کے ساتھ دوستی کی تجدید کی جاتی ہے۔ امریکہ اور یورپ میں اس دن کو جوش و خروش سے منانے والوں میں ہم جنس پرست پیش پیش ہیں ۔وہاں یہ دن جنسی ہوس کی آزادانہ تسکین کا دن سمجھا جاتا ہے ۔بھارت میں اس دن کو منانے والوں کو سنگین دھمکیاں دی جاتی ہیں اور برا سمجھا جاتا ہے ۔ایک تنظیم ہندو مہاسبھا نے اعلان کیا ہے کہ وہ کْھلے عام آئی لو یو کہنے والے جوڑوں کی زبردستی شادی کروائے گی۔سعودی عرب میں 2008 سے ویلنٹائن کے حوالے سے کسی بھی چیز کی فروخت پر پابندی ہے ۔سعودی عرب میں مسلمان یہ تہوار نہیں منا سکتے ۔

پاکستان میں گذشتہ چند سال سے ملی جلی کیفیت ہے، ایک طرف اس دن کومنانے کا جذبہ نوجوانوں میںبڑھ رہا ہے تو دوسری طرف مخالفت میں بھی شدت آ رہی ہے ۔دیکھا گیا ہے کہ اس دن پھولوں اور کارڈز کی فروخت میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔میرا ویلنٹائن کے بارے صرف اتنا کہنا ہے کہ اچھی اور بری نیت ہی ہوتی ہے ،میں تو اپنے سارے دوستوںسے کہتاہوںکہ مجھے تم سے محبت ہے اورآپ بھی اپنے دوستوں کو اپنی محبت کا یقین دلائیں ۔ ویلنٹائن تو دوسروں کی شادیاں کروایا کرتا تھا ،شادی کروانا تو ثواب کا کام ہے ۔اور ویلنٹائن کو ہم برا نہیں کہتے ۔حکومت کو چاہیے کہ ایسا قانون بنایا جائے جس سے ویلنٹائن منانے والوں کی شادی کردی جائے ۔اور یہ شادی سخت شرائط پر ہو ۔ویلنٹائن ڈے کو عیاشی کے لئے جو استعمال کر رہے ہیںان کا یہ ہی حل ہے ۔کیونکہ ویلنٹائن جوڑوں کی شادیاں کروایا کرتا تھا ۔اور اس کے نام سے یہ دن منایا جاتا ہے ۔

Akhtar Sardar Ch
Akhtar Sardar Ch

تحریر: اختر سردار چودھری ، کسووال

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
MUHAMMAD PBUH
Previous Post وجہ کل ۖ حیات و سیرت النبی
Next Post ویلنٹائن ڈے اور ہماری بدنصیبی
Valentine

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.