yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ہار

Yes 2 Webmaster December 18, 2015 1 min read
Lose
Share this:
Lose
Lose

تحریر : عفت
وہ گرو کے گھٹنے پہ سر رکھے سسک رہا تھا ۔ میں ہار گیا گرو میں ہار گیا یہ دنیا بہت ظالم ہے ۔گرو نے اس کے سر پہ ہاتھ رکھا اور اسے اٹھا کر گلے لگا لیا ۔دل کا بوجھ آنسوئوں کے رستے بہا تو دل ہلکا ہوا گرو نے اسے پانی کا گلاس تھمایا لو پی لو ۔اس نے پانی پی کر گلاس تپائی پہ رکھا اور سر جھکا کر بیٹھ گیا ۔دیکھ شبو میں نے تیری ہر ضد مانی جو تو نے کہا مانا مگر سچ تو یہ کہ تو نہیں ہارا تو نے اپنی پوری کوشش کی بس رب نے جہاں ہمارا رزق لکھا ہے نا وہیں ملنا ہے پتری تو دل چھوٹا نہ کر ۔گرو نے شبو عرف جمیل کا کندھا تھپکا ۔اور کمرے سے باہر نکل گیا ۔شبو چٹائی پہ لیٹ گیا بازو لپیٹ کر سر کے نیچے رکھے اور کمرے کی چھت کو گھورنے لگا اس کی آنکھوں کے آگے پانی کی چادر تن گئی اور خیالوں کی کتاب کھلتی چلی گئی اسلم دعائیں کر رہا تھا اے اللہ اس بار تو مجھے بیٹے سے نواز دے تین رحمتیں اوپر تلے ہو گئیں اب نعمت کا منہ دکھا دے مالک ۔۔ اتنے میں اسلم کی ماں باہر آئی اس کے ساتھ دائی فاطمہ کھسر پھسرکر رہی تھی ۔اسلم نے بے تابی سے ماں کی طرف دیکھا ماں نے نظریں چرائیں اور فاطمہ کے ہاتھ پہ بہت سے روپے رکھے ۔اسلم نے اچھنبے سے ماں کو دیکھا اس کی سمجھ میں صورتحال نہیں آ رہی تھی فاطمہ کے جاتے ہی وہ ماں کی طرف بڑھا ماں کیا ہوا سب ٹھیک ہے نا ؟ کیا ہوا ہے بیٹا ہوا نا اس کی بے تابی عروج پہ تھی یا اسے اپنی دعائوں پہ یقین تھا ۔اسلم وہ ۔۔ ماں نے ہکللاتے ہوئے اسے اصل صورتحال سے آگاہ کیا۔

اسلم کا رنگ زرد پڑ گیا وہ تیزیٰ سے کمرے کی طرف بڑھا چارپائی پہ لیٹی رضیہ نے غالبا اس کے تیور بھانپ لیے تھے اس نے ساتھ لیٹے کپڑے میں لپٹے بچے کو سینے سے لگا لیا نہیں اسلم یہ بے گناہ ہے ہماری اولاد ہے اس میں اس کا کیا قصور میں تجھے یہ ظلم کرنے نہیں دوں گی ۔اللہ سے ڈر ۔اسلم جھکے کندھوں اور آنسو بھری آنکھیں لے کر باہر نکل گیا ۔بات فاطمہ کے منہ سے کسی کو نہ بتانا کی یقین دہانی کے باوجود باہر نکلی اور کوٹھوں چڑھی ۔کسی نے خاموشی اختیار کی تو کسی نے دانتوں میں انگلیاں دابیں اور کسی نے ٹھٹھا مخول بنا لیا اسلم کے گھر خواجہ سرا نے جنم لیا ہے ۔جب یہ خبر گرو تک پہنچی تو وہ اسلم کے گھر آپہنچا ۔اس کا دعوا تھا یہ بچہ ہمارا ہے آج بھی اور کل بھی کیونکہ اسے خاندانی معاشرہ قبول نہیں کرے گا ۔قصہ مختصر چند دن کا جمیل ماں کی گرم آغوش سے نکل کر گرو کی گود میں آگیا ماں نے روتے ہوئے اس کی پیشانی چومی اور اپنے جگر کے ٹکڑے کو کپکپاتے لبوں اور برستی آنکھوں سے ہمیشہ کے لیے رخصت کر دیا ماں کے لیے تو بس وہ اس کی اولاد تھا بلا جنس کی تخصیص کے۔

مگر یہاں وہ بے بس تھی ۔ جمیل پانچ برس کا ہو گیا وہ ایک خاموش طبع بچہ تھا اسے گھر سے باہر نہیں بھیجا جاتا تھا وہ گرو کے ساتھ ساتھ رہتا ۔اب وہ اپنے ماحول کو بنظر ِغور دیکھتا کچی چار دیواری میں بنے تین کچے کمرے تھے ایک میں چھینو ،ریما اور بجلی رہتی تھی جبکہ دوسرے میں چاچا تاجو اور شیدا تھے جو اس پارٹی کے میوزیشن تھے جبکہ تیسرے میں گرو اور جمیل ہوتے تھے یہ کمرا نسبتا بڑا اور قدرے بہتر حالت میں تھا ۔نیچے موٹی چٹائی بچھی تھی اور اس پہ گدیلے نما گول تکیے تھے گن کے غلاف میلے ہو کر اپنی اصل رنگت کھو چکے تھے ایک طرف کھونٹی پہ گرو کے کپڑے ٹنگے تھے ایک بڑا سا ٹین کا بکس جس میں گرو ودہائیوں میں ملے کپڑے اور رقم رکھ کر تالا لگا دیا کرتا تھا ۔ گرو میں نے سکول جانا ہے جمیل نے ایک دن گرو سے فرمائش کی ۔وہ روزانہ گلی میں کھلنے والی کھڑکی میں کھڑا وردیوں میں ملبوس آپس میں چہلیں کرتے بچوں کو سکول جاتے دیکھا کرتا تھا آج وہ خواہش لفظ بن کر منہ سے نکلی گرو نے حیرانی سے جمیل کو دیکھا نہ پتر ہمارا سکول سے کیا لینا دینا تو چاچے تاجو سے سر تال سیکھا کر۔

مگر جمیل نے ایسی ضد پکڑی کہ چارپائی سے لگ گیا کھانا پینا چھوڑ دیا سوکھ کر کانٹا ہو گیا ۔گرو کو اس سے پیار ہی بڑا تھا اور اس کے بڑھاپے کا سہارا تھا اس نے اسے ایک دور سکول میں داخل کروا دیا چاچا تاجو اسے لاتا لے جاتا اس کی شناخت مخفی رکھی گئی جمیل بہت ذہیں ثابت ہوا اور ترقی کی منازل طے کرتا گیا ۔اب وہ آٹھویں میں بہنچ چکا تھا ۔گرو نے دبی زبان میں اسے منع کرنا چاھا مگر اس نے آگے پڑھنے کی ضد کی مگر اب اس کی متوالی چال اور آواز اس کا بھید کھولنے لگی تھی ۔اس میں زنانہ خصوصیات واضح ہونے لگیں تب اس نے ایک فیصلہ کیا اور گرو کی منت ترلے کرنے شروع کر دئیے ۔گرو کو مانتے ہی بنی اب جمیل نے میٹرک پرائیویٹ پاس کر لیا وہ بھی اعلی نمبروں سے اب اس میں علم کی پیاس اور بڑھتی جا رہی تھی مگر اب اس کے لیے بہت مشکل مرحلے تھے

مگر وہ ڈٹا رہا اور بی۔اے فرسٹ ڈویژن سے پاس کر لیا اب اس کے دماغ میں مقابلے کے امتحان کی دھن سمائی گرو نے اسے بہت سمجھایا مگر اس کی ضد تھی کہ کچھ سوچتی ہی نہ تھی اس نے اپنی شناخت کو شبنم اور برقعے کی آڑ میں چھپا لیا مگر کب تک امتحان کے دوران ایک امیر باپ کا بیٹا نقل کرتے پکڑا گیا اسے پرچہ لے کر باہر نکالدیا گیا وہ دھمکیاں دیتا چلا گیا چند منٹ کے بعد وہ غنڈوں سمیت آگیا اسلحہ کی نمائش اور مار پیٹ کا سلسلہ شروع ہوگیا طلباو طالبات چیختے چلاتے بھاگے اس افراتفری کے دوران شبنم کا برقعہ کہاں سے کہاں چلا گیا کسی نے پولیس کو اطلاع دے دی اور پولیس نے اپنی ایفشنسی دکھائی اور مجرم کے بجائے باقی طلباء گرفتار کر لئے ان میں شبنم بھی تھی اس کا راز کھل چکا تھا ۔وہ اب مذاق کا نشانہ بن رہا تھا ۔جیل سے چھوٹنے کے بعد وہ گرو کے پاس آگیا تھا وہ بری طرح ٹوٹ چکا تھا۔

ماہی آوے گا میں پھلاں نال دھرتی سجاواں گی انوں دل والے رنگلے پلنگ تے بٹھاواں گی جھلاں دی پکھیاں شبو فل میکپ میں ٹھمک رہی تھی اور حاضرین اس پہ روپے وار رہے تھے جبکہ گرو کی آنکھوں میں خوشی اور غمی دونوں کے آنسو تھے ۔ہار کا دکھ اور لوٹنے کی خوشی۔

تحریر : عفت

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Corruption
Previous Post کرپشن کے خلاف لفظی مہم جوئی
Next Post جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
Taimoor Lone

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.