yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

میں لٹیروں کے دیس سے ہوں

Yes 2 Webmaster March 1, 2016 1 min read
Beggar
Share this:
Dinner in honor Students
Dinner in honor Students

تحریر: شاہ فیصل نعیم
یہ گلاسگو سکاٹ لینڈ کے ایک مسلم کمیونٹی ہال کا منظر ہے۔ پاکستان سے یورپ کے دورے پر جانے والے طلبا کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے وہ پاکستانی جو اس وقت یورپ میں اپنا ایک مقام بنا چکے ہیں کو خاص دعوت دی گئی ہے تاکہ وہ اپنے تجربات سے طلبا کو آگاہ کرسکیں۔ ہر ٹیبل پر طلبا کے ساتھ ایک یا دو لوگ بیٹھے ہوئے ہیں جو مستقبل کے معماروں کو اپنے تجربات سے آگاہ کر رہے ہیں۔ جس ٹیبل پر میں بیٹھا ہوں وہاں کچھ کاروباری لوگ براجمان ہیں وہ کافی دیر ہمیں یورپ میں کاروبار اور حالات کے بارے میں معلومات دیتے رہے۔ باتوں کے دوران جب بھی پاکستان کا نام آتا تو اُن کے دل سے ایک آہ نکلتی تھی۔ میں نے ملک سے اس قدر محبت کو دیکھتے ہوئے سوال کیا۔

“سر! آپ پاکستان سے اس قدر محبت کرتے ہیں مگر معیشت آپ یورپ کی مضبوط کر رہے ہیں۔ کیا یہ قول و فعل میں تضاد نہیں؟آپ کو چاہیے کہ آپ پاکستان واپس آئیں وہاں پر کاروبار کریں وہاں لوگوں کو روزگار دیں اور ملک کا نام عالمی منڈی میں روشن کریں”۔ میری باتیں سننے کے بعد وہ یوں گویا ہوئے: “آپ کی سب باتیں بجا ہیں ہمیں پاکستان جانا چاہیے وہاں کاروبار کرنا چاہیے اپنے ملک کو فائدہ پہنچانا چاہیے۔ مگر ہمیں صرف ایک چیز دے دیں ہم پاکستان آنے کے لیے تیار ہیں”۔

میں نے پوچھا : “وہ کیا سر”؟ اُنہوں نے اپنی بات کو جاری رکھا: “نوجوان ہم کچھ زیادہ نہیں مانگتے ہمیں صرف تحفط فراہم کر دو۔ میں ایک چھوٹی سی مثال دیتا ہوں ہمیں صرف اتنا یقین دلا دو کہ ہم ائیرپورٹ سے اپنے گھر صیح سلامت پہنچ جائیں گے کاروبار کو تحفظ دینے کی بات بہت دور کی ہے”۔ یہ ڈیمانڈ جولائی ٢٠١٠ء کی ایک شام کو یورپ میں بسنے والے ایک پاکستانی بزنس مین نے پاکستان اور حکومتِ پاکستان کے نمائندوں کے طور پر ہم سے کی تھی ۔ اُس وقت میری سوچ اور خیالات مختلف تھے۔ میں نے سوچا یہ لوگ کبھی پاکستان جانا ہی نہیں چاہتے فقط اپنے بچائو کے لیے دلیلیں دے رہے ہیں۔ شاید وہ اپنے تجربات سے اخذ نتائج کی بنا پر بتا رہے تھے اور مجھے اُن کی باتوں کو سچ یا جھوٹ کہنے کے لیے وقت درکار تھا۔

میں ٢٨ فروری ٢٠١٦ء صبح ٣ بجے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے باہر نکلا تو دوست و احباب خوش آمدید کہنے کے لیے وہاں پہلے سے ہی موجود تھے ۔ میں نے اپنا سامان ٹرالی پہ رکھا ہوا تھا میں دوست و احبات سے ملنے میں مصروف ہو گیا اور میرا سامان چھوٹا بھائی گاڑی تک لے گیا۔ جب میں فارغ ہو کر گاڑی کے پاس پہنچا تو وہاں خالی ٹرالی تھامے دو آدمی کھڑے تھے ۔ مجھے دیکھتے ہی شروع ہو گئے : “واپس آنا مبارک ہو “۔

میں فقط ایک لفظ پہ ہی اکتفا کیا : “شکریہ” “صاب ! اب ہمیں بھی کچھ دیں مٹھائی وغیرہ کے لیے”۔ “کیا مطلب ؟ آپ کو تنخواہ نہیں ملتی اس کام کے لیے؟ میں یورپ کے کئی ملکوں میں گیا ہوں مگر کسی ملازم کو مٹھائی کے نام پر یوں لوگوں کو لوٹتے نہیں دیکھا۔ جائیں اور کام کریں جس کے لیے سرکار آپ کو تنخواہ دیتی ہے”۔ وہ بولا: “صاب ! یورپ والے ہماری طرح غریب تھوڑی ہیں”۔

Beggar
Beggar

“دوست ! میں نے آج تک کسی منگتے کو ترقی کرتے نہیں دیکھا۔بہتر ہے کہ اب جائیں اور اپنا کام کریں”۔ اُس پر میری باتوں کا کوئی اثر نا ہوا اور جان چھڑانے کی خاطر میرے کزن نے اُسے کچھ پیسے دے دئیے ۔ مگر وہ کہنے لگا: “نہیں ہمیں یہ پیسے نہیں باہر کے پیسے چاہیے”۔ پچھلے اڑتالیس گھنٹوں سے جاگ رہا تھا اُس کی بات سن کا دماغ فریش ہو گیا۔ “میرے پاس کچھ سکے بچ گئے تھے میں نے وہ اُس کی طرف بڑھائے مگر اُس نے لینے سے انکار کر دیا”۔ کہنے لگا: “صاب ! سکوں کا ہم نے کیا کرنا ہے کوئی باہر کا نوٹ دیں”۔ جب اُسے کوئی امید نظر نا آئی تو پاکستانی مٹھائی ہی لے کر نکل گیا۔

میں گاڑی میں بیٹھ گیا ابھی گاڑی کوئی دو منٹ ہی آگے بڑھی ہو گی کہ پارکنگ سٹینڈ والے نے روک لیا پھر وہی حال اُسے بھی مٹھائی چاہیے اور اس قدر شدت سے چاہیے کہ وہ کسی بھی گاڑی والے کو خالی جانے نہیں دے رہا۔ البتہ ٹول پلازے والے کو شاید شوگر تھی اس لیے اُس نے مٹھائی کی ڈیمانڈ نہیں کی جس پر مجھے حیرت بھی ہوئی۔ پھرکچھ وقت سکون رہا مگر راوی پل کراس کرتے ہی پولیس نے روک لیا۔ ایک پولیس والا کچھ دیر ہمیں احتیاطی تدابیر بتاتا رہا کہ راستے میں کوئی بھی پولیس کی گاڑی ملے جس پر آپ کو شک ہو تو اُن کے روکنے پر گاڑی نہیں روکنی۔

میں نے سوچا واہ یہ تو کمال ہو گیا جن سے سب سے زیادہ خطرہ ہوتا ہے وہی بے خطر لگ رہے ہیں میں نے انکل سے پوچھا یہ کیا معاملہ ہے تو وہ کہنے لگے : “بیٹا ! کچھ نہیںبدلایہ وہی پاکستان ہے جسے تم کچھ ماہ پہلے چھوڑ کر گئے تھے اور رہا ان پولیس والوں کا سوال تو انہوں نے اپنی مٹھائی آتے ہوئے ہم سے سب سے پہلے لے لی تھی”۔ یہ کوئی خیالی پلائو نہیں حقیقت ہے مجھے گلاسگو میں ملنے والے بزنس میں کی بات مذاق لگی تھی مگر آج کے تجربے نے میری کل کی سوچ کو غلط ثابت کر دیا۔ میں اس نتیجے پہ پہنچا ہوں کہ یہ مٹھائی کھانے والے پاکستانی سرکار کی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں دنیا نے ہمیں ایسے ہی بدنام نہیں کیا ہوا۔

Shah Faisal Naeem
Shah Faisal Naeem

تحریر: شاہ فیصل نعیم

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Youth
Previous Post نوجوانوں کا مستقبل تاریک کیوں۔۔۔۔ذمہ دارکون؟
Next Post ہزاروں لوگ جمع ، راولپنڈی میں ممتازقادری کے نمازجنازہ کی تیاریاں مکمل

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.