yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں پر نظر رکھی جائے، گورنر

MH Kazmi July 20, 2017July 20, 2017 1 min read
Look at drug addicts in front of education institutes, Governer
Share this:

گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں پرسخت نظررکھی جائے.

Look at drug addicts in front of education institutes, Governer
Look at drug addicts in front of education institutes, Governer

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گورنر ہاؤس میں اینٹی نار کوٹکس فورس کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل مسرت نواز ملک سے ملاقات میں کیا،گورنر سندھ نے کہا کہ نشے میں مبتلا افراد کی دوبارہ بحالی کے لیے لیاری میں اسپتال کا قیام قابل تحسین ہے ،ملاقات میں میجر جنرل مسرت نواز ملک نے گورنر سندھ کو اینٹی نا رکوٹکس کی کارکردگی سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا ،علاوہ ازیں گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ طلبا کی حوصلہ افزائی سے ہی مطلوبہ نتائج کا حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گورنر ہاؤس میں بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری اور جناح یونیورسٹی برائے خواتین کے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا میں تعریفی اسناد اورکیش ایوارڈز دینے کی تقریب سے خطاب میں کیا، تقریب میں بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ اور جناح یونیورسٹی برائے خواتین کے چانسلر وجیہہ الدین بھی تقریب میں شریک تھے، تقریب میں بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی کے سیف علی ، عائشہ ، محمد عثمان ، سرینا، حسن علی ، رابیعہ ، محمد عمیر ، رقیہ ، پارس میمن اور عبد العلیم جبکہ جناح یونیورسٹی برائے خواتین کی طالبات شائستہ ، سمیہ جمال ، افرا جاوید ، نجف فاروق، شفا ہارون ، رخسار جمشید ، عائشہ اقبال ، طاہرہ اکبر اور عمارہ راشد کو کیش ایوارڈز اور تعریفی اسناد دی گئیں ،علاوہ ازیں گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ 2ممالک کے درمیان تعلقات کو مستحکم اور مضبوط بنانے میں سفارت کار اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ان خیالات کااظہار انھوں نے گورنر ہاؤس میں روس کے قونصل جنرل سے بات چیت میںکیا جو الوداعی ملاقات کرنے گورنر ہاؤس آئے تھے،ملاقات میں خطے کی صورتحال ، پاک روس دوطرفہ تعلقات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں قونصل جنرل مسٹر اولیگ نے گورنر سندھ کو بتایا کہ اپنے ملک جاکر سرمایہ کاروں کو کراچی کے حالات اور سرمایہ کاری میں تسلسل سے اضافہ اور غیر ملکی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے منافع بخش کاروبار سے متعلق تفصیل سے آگاہ کروں گا تاکہ زیادہ سے زیادہ روس کے سرمایہ کار سرمایہ کاری میں حصہ لے سکیں،دریں اثنا گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ پاک فضائیہ ملک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کی نگہبان ہے۔

بیرونی خطرات سے نمٹنے میں ایئر فورس کی کارکردگی قابل فخر ہے ، دشمن کے خلاف جنگ میں ہماری مسلح افواج با الخصوص ایئر فورس نا قابل یقین کارکردگی کا مظاہرہ دکھا چکی ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا پاکستان کی ایئر فورس کی کارکردگی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں کمانڈر سدرن ایئر کمانڈ ایئر وائس مارشل محمد حسیب پراچہ سے ملاقات میں کیا، ملاقات میں ایئر فورس کی تربیتی صلاحیتوں ، کارکردگی ، جاری صورتحال اور دیگر اہمیت کے امورپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں ایئر وائس مارشل محمد حسیب پراچہ نے گورنر سندھ کو ایئر فورس کی پیشہ ورانہ مہارت اور تیاری سمیت دیگر امور سے تفصیلی آگاہ کیا ۔ انہوں نے بتا یا کہ ایئر فورس تربیتی تیاریوں کے ساتھ ساتھ اپنے تعلیمی اداروں کے ذریعہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہے تاکہ نوجوان کیڈٹ اعلیٰ معیار کی تربیت کے ساتھ جدید خطوط پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Golimar: Former gunman of Faryal Talpur killed from firing
Previous Post گولیمار: فائرنگ سے فریال تالپور کا سابق گن مین ہلاک
Next Post یمن میں اتحادی بمباری؛ بچوں اور خواتین سمیت20 شہری جاں بحق
Coalition bombing in Yemen; 20 civilians, including children and women, were killed

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.