yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

لندن فلیٹس حسین نوازکی ملکیت ہیں، مریم نواز

Web Editor May 25, 2018 1 min read
London Flats are owned by Hussein, Maryam Nawaz
Share this:

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران عدالت میں بیان دیا ہے کہ لندن فلیٹس حسین نواز کی ملکیت ہیں جب کہ نیلسن اورنیسکول کمپنی کے بینیفشل مالک بھی وہی تھے۔

اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے شریف خاندان کے خلاف دائر نیب ریفرنسزکی سماعت کی، مریم نوازنے مسلسل دوسرے روز بھی عدالت کی جانب سے پوچھے گئے London Flats are owned by Hussein, Maryam Nawaz82 سوالات کے جواب میں اپنا بیان قلمبند کروادیا جب کہ کمرہ عدالت میں نوازشریف اورکیپٹن ریٹائرڈ صفدرکے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے کئی رہنما موجود تھے۔

دادا پورے خاندان کے کفیل تھے

مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ حقیقت ہے میرے دادا میاں شریف پورے خاندان کی کفالت کرتے تھے، وہ ناصرف خاندان کے ارکان کے اخراجات اٹھاتے بلکہ سب کو ماہانہ جیب خرچ بھی دیتے تھے۔

لندن فلیٹس کی ملکیت

مریم نوازنے کہا کہ لندن فلیٹس حسین نوازکی ملکیت ہیں، نیلسن اورنیسکول کمپنی کے بینیفشل مالک بھی وہی تھے، مجھے ان دونوں کمپنیوں کا ٹرسٹ ڈیڈ کے ذریعے ٹرسٹی بنایا گیا، میں نے جے آئی ٹی میں نوٹری پبلک سے تصدیق شْدہ ڈیکلریشن پیش کئے، ان کے انٹرویو سے متعلق سوال مجھ سے متعلق نہیں، حسین نوازکے نجی ٹی وی کوانٹرویو کی سی ڈی اور اس کا متن قانون کے مطابق نہیں۔

واجد ضیا بدنیت

نواز شریف کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے مجھے اورمیرے شوہر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم نہیں دیا، واجد ضیاء نے جان بوجھ کر بدنیتی پر مبنی اورمن گھڑت بیان دیا، جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ کی ہدایت نہ ہونے کے باوجود ماہرین کی رائے لی، رابرٹ ریڈلے کی خدمات راجہ اختر کے ذریعے لی گئیں، جس کا مقصد رپورٹ پر اثرانداز ہونا تھا، مقصد یہ تھا کہ مطلب کی رپورٹ حاصل کرکے مجھے اور میرے شوہر کو کیس میں ملوث کیا جا سکے، راجہ اختراعتراف کرچکے ہیں کہ رابرٹ ریڈلے کو جے آئی ٹی براہ راست یا دفتر خارجہ کے ذریعے لے جا سکتی تھی۔

رابرٹ ریڈلے کی رپورٹ پر اعتراض

مریم نوازنے کہا کہ رابرٹ ریڈلے کی رپورٹ اسکین کاپی کے ذریعے تیارکی گئی جو قابل قبول شہادت نہیں، یہ رپورٹ فرانزک سائنس کے معیارپر پورا نہیں اترتی، واجد ضیاء نے رابرٹ ریڈلے کی رپورٹ کی مجھ سے دوبارہ تصدیق نہیں کرائی، ٹرسٹ ڈیڈ کی رابرٹ ریڈلے کو ترسیل اورجے آئی ٹی کو رپورٹ کی وصولی ایک معمہ ہے ،رپورٹ ہفتے کے روز تیار ہوئی اور ہفتے کو لندن میں کام نہیں کیا جاتا۔

کیلبری فونٹ پر اعتراض کا جواب

رابرٹ ریڈلے کی رپورٹ پراعتراض کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا کہ رابرٹ ریڈلے کی سافٹ وئیر اورکمپیوٹر سائنس میں کوئی کوالیفکیشن نہیں، وہ فونٹ کی شناخت کا ماہربھی نہیں، ونڈووسٹا بیٹا ورژن اپریل 2005 میں دستیاب تھا، رابرٹ ریڈلے نے تسلیم کیا کہ کیلبری فونٹ کے خالق کو یہ فونٹ ڈیزائن کرنے پر2005 میں ایوارڈ ملا، رابرٹ ریڈلے نے خود کہا کہ انہوں نے کیلبری فونٹ کو ڈاوٴن لوڈ کیا۔

قطری خاندان سے کاروباری تعلق

مریم نواز کا کہنا تھا کہ قطری شہزادے نے جے آئی ٹی میں شامل تفتیش ہونے سے انکار نہیں کیا، قطری شہزادہ اپنے پیلس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے تیار تھے، قطری خطوط اور منی ٹریل پرورک شیٹ سےمتعلق سوال کا مجھ سے تعلق نہیں اور ان سے متعلق متفرق درخواستوں میں فریق بھی نہیں ہوں، قطری خاندان کے ساتھ کاروبار اور کسی ٹرانزیکشن سے میرا کوئی تعلق نہیں رہا، استغاثہ کےشواہد سےبھی میرا قطری خاندان سے کاروبار میں کوئی تعلق ظاہر نہیں ہوتا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Anushka Sharma accepted the challenge of Virat Kohli, released the video
Previous Post انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کا چیلنج قبول کرلیا، ویڈیو جاری کردی
Next Post بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان ’میکونو‘ نے یمن میں تباہی مچادی
The storm 'Macono' created in the Arabian Sea destroyed destruction in Yemen

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.