yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

لندن حملہ دنیا بھر کے آزاد عوام پر حملہ تھا، برطانوی وزیراعظم

MH Kazmi March 23, 2017 1 min read
London attack was an attack on free people around the world, British Prime Minister
Share this:

لندن: برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ کے باہر ویسٹ منسٹر کے پل پر دہشتگردی کا واقعہ آزاد لوگوں کے خلاف حملہ تھا لیکن دہشت گرد جان لیں ہم ان سے نہیں ڈرتے اور وہ ہمیں کبھی شکست نہیں دے سکتے۔   

London attack was an attack on free people around the world, British Prime Minister
London attack was an attack on free people around the world, British Prime Minister

گزشتہ روز لندن کے ویسٹ منسٹر میں ہونے والے واقعے کی پارلیمنٹ میں تفصیلات بتاتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کا کہنا تھا کہ حملہ آور برطانوی شہری تھا جس نے پہلے گاڑی عوام  پر چڑھا کر متعدد افراد کو زخمی کردیا اور اس کے بعد پولیس افسر پر چاقو سے حملہ کر کے پارلیمنٹ میں داخل ہونا چاہتا تھا لیکن حملے میں ہلاک  ہونے والے پولیس افسر نے اس کی کوشش ناکام بنا دی۔ ان کا کہنا تھا کہ چاقو حملے میں ہلاک ہونے والا پولیس افسر قوم کا ہیرو ہے اور اسے ہمیشہ یاد رکھا جائےگا، حملے میں زخمی ہونے والوں میں غیر ملکیوں سمیت 3 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ہم ہلاک اور  زخمی ہونے والوں اور اُن کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ روز کا حملہ پوری دنیا میں بسنے والے  آزاد عوام پر حملہ تھا۔ دہشت گرد جان لیں ہم ان سے نہیں ڈرتے اور وہ ہمیں کبھی شکست نہیں دے سکتے دہشت گردی کا بہترین جواب معمولات زندگی کی بحالی ہے۔ تھریسامے کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کی 4 ٹیمیں واقعے کی تحقیقات کررہی ہیں اب تک کی تحقیقات کے مطابق حملہ آور کی واردات اس کا انفراد ی فعل تھا کچھ سال پہلے ایم آئی 5 نے حملے میں ملوث شخص سے تفتیش کی تھی۔ حملے کے بعد فی الحال مزید کسی حملے کا خدشہ نہیں تاہم کسی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے آج لندن میں دوسرے درجے کا سیکیورٹی الرٹ ہے سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور ملک بھر میں گشت بڑھا دیا گیا ہے، پولیس اورسیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد بڑھا رہے ہیں اور اگلے 5 سال مزید ڈھائی ارب پاؤنڈ سیکیورٹی پر خرچ کئے جائیں گے۔ دوسری جانب لندن حملے کی تفتیش کرنے والی ٹیم نے برمنگھم میں 6 گھروں پر چھاپے مارے ہیں اور کارروائی میں 7 افراد کو گرفتار کرنے کی تصدیق بھی کی ہے۔ لندن میٹروپولیٹن پولیس کے قائم مقام نائب کمشنرمارک راؤلے نے میڈیا کو بتایا کہ ابھی وہ حملہ آور اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کرسکتے لیکن خیال ہے کہ حملہ آور عالمی دہشت گردی سے ذہنی طور پر متاثر ہوا ہو گا۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Be warned enemies of Pakistan ,Army chief General qamar Bajwa
Previous Post پاکستان کے دشمن خبردار رہیں، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ
Next Post یوم پاکستان: قوم کراچی سے خیبر تک وطن کی محبت سے سرشار، شہر شہر تقریبات
Love with country is faith

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.