yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

جگر کی صفائی کرنے والی 7غذائیں

Web Editor October 18, 2018 1 min read
Liver cleaning 7 foods
Share this:

اسلام آباد(اوصاف ویب ڈیسک)……جگر کو ہمارے جسم میں انتہائی اہم حیثیت حاصل ہے ۔جگر انسانی جسم کا سب سے بڑا عضو ہے جس پر آپ عموماً اسی وقت توجہ دیتے ہیں جب اس میں کوئی خرابی پیدا ہوجاتی ہے ۔

اسے جسم کا رکھوالا بھی کہاجاتاہے ۔ یہ ہر وقت جسم کی صفائی میں لگا رہتاہے ۔

اس انتہائی اہم اور کا رآمد عضو کو صحت مند اور صاف ستھرا رکھنا انسانی صحت کیلئے بے انتہا ضروری ہے ۔

اس کے لیے لازمی ہے کہ متوازن اور صحت بخش غذا کا استعمال رکھا جائے ۔اچھی غذا نہ صرف جگر کو صاف رکھے گی بلکہ اس پر کا م کا بوجھ بھی کم کردے گی ۔جگر کیلئے مفید غذائیں مندرجہ ذیل ہیں ۔

چقندر
یہ ایک بہترین آکسیڈنٹ ہے ۔سرخ اور جامنی رنگ کی یہ سبزی خون کو صاف اور خالص بناتی ہے۔اس میں موجود فولیٹ، فائبر ،آئرن ،بیٹیائن ،بیٹاسینن اور بیٹانین جگر کیلئے بے حد مفید ہیں۔جگر میں ایک فائبر پیکٹن بھی موجود ہوتاہے جو کہ پیٹ کو بھرا رکھتاہے اور جسم کی صفائی کرتاہے ۔

پھول گوبھی
اس کا گہرا ہرا رنگ اس میں موجود آکسیڈنٹ اور کلوروفل کی طرف اشارہ کرتاہے ۔پھول گوبھی میں فائبر کثیر مقدار میں موجود ہوتاہے جس سے جسم فاضل مادوں سے صاف جاتاہے ۔اس میں پائے جانے والے گلوکو سائنو لیٹس جگر کا فضلہ خارج کرنے کیلئے ضروری انزائمز پیدا کرنے میں مدد کرتے ہیں ۔پھول گوبھی وٹامن ای حاصل کرنے کا بھی ایک اہم ذریعہ ہے ۔

شکر قندی
شکر قندی میں بیٹا کیروٹین پایا جاتاہے جس سے جسم کو اینٹی ان فلیمیٹری غذائیت ملتی ہے یعنی وہ توانائی جو جسم کو موٹا نہیں کرتی ۔جسم میں جا کر بیٹا کیروٹین وٹامن اے بن جاتاہے جو کہ جگر کیلئے بے حد مفید ہے ۔سپلیمنٹس سے بہتر ہے کہ وٹامن اے کی ضرورت بیٹا کیروٹین سے بھرپور غذائوں جیسے پھول گوبھی اور کدو غیرہ سے پوری کی جائے ۔

لیموں
لیموں جگر کیلئے بہترین غذا ہے ۔یہ قدرتی طورپر جگر کی صفائی کرتا ہے ۔اس سے جسم کو وٹامن سی حاصل ہوتاہے جو جگر کو ضروری انزائمز پیدا کرنے میں مدد کرتاہے جس سے جسم کو توانائی حاصل ہوتی ہے ۔یہ نظام ہضم کیلئے مفید ہے۔

دالیں
دالیں بھی جگر کیلئے فائدے مند ہیں ۔اس میں پودے سے حاصل ہونے والا پروٹین موجود ہوتاہے ۔جگر کے مرض میں ضرورت سے زیادہ پروٹین بھی نقصان دہ ہوسکتی ہے ۔دال جسم کو اتنی ہی پروٹین پہنچاتی ہے جتنی جسم کو ضرورت ہوتی ہے ۔

پیاز
پیاز میں یلیسن نامی جز موجود ہوتاہے جو کہ جگر اورغذا کی نالی کو صاف رکھتاہے ۔اس کے علاوہ پیاز پوٹاشیئم ،فائٹو نیوٹرینٹس اور فلیو نوائیڈز سے بھی بھرپور ہوتاہے جوکہ جسم کو نزلہ ،زکام سے لے کر دیگر بیماریوں سے لڑنے میں مدد کرتے ہیں ۔کچی پیاز کھانا معدے میں تیزابیت بناسکتاہے ، اس لیے بہتر ہے کہ اسے کھانا پکانے میں یا ہلکا سا پکا کر استعمال کیاجائے ۔

سیب
سیب کے استعمال سے جسم میں کولیسٹرول لیول درست رہتاہے جس سے جگر کو بڑی مدد ملتی ہے ۔اس کے علاوہ یہ میلک ایسڈ سے بھی بھرپور ہوتاہے جو خون اور جگر کو صاف کرنے میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات ہوتی ہیں جو جگر کی صحت کیلئے ضروری ہیں ۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Harmony for breast feeding
Previous Post بازاری دودھ پینا صحت کےلئے مضر
Next Post میٹھے مشروبات گردوں کے امراض کا باعث بننےہیں
Sweet drinks do not cause kidney diseases

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.