yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

شمع کے مانند تمام رات جلتی ہوں ۔۔۔بالآخر بجھ جاتی ہوں

Yesurdu February 18, 2016 1 min read
Share this:
Like a candle
Like a candle

کراچی………دنیا کے نقشے میں افغانستان شایدواحد ملک ہے جہاں خواتین کا محبت کے موضوع پر بات کرنا ہی ان کے قتل کا باعث بن جاتا ہے۔ افغان معاشرے میں رچے بسے فرسودہ خیالات و نظریات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایک نو عمر افغانی شاعرہ کا کہنا ہے لوگ فوری طور پر منفی رائے قائم کر لیتے ہیں،  یہ لڑکی محبت کے بارے میں شاعری کرتی ہے، ضرور یہ بُرے کردار کی مالک ہو گی۔جرمن خبر رساں ادارے نے افغانستان کے گھٹن زدہ ماحول اور خوف و ہراس کی چھاؤں میں خواتین کی منعقد شاعری کی محفلوں پر اپنی رپورٹ میں لکھا کہ کچھ نوجوان شاعر خواتین دیگر موضوعات کے علاوہ اس روایتی مضمون پر بھی طبع آزمائی کر رہی ہیں۔کاجل سے بھری آنکھوں کو جھکا کر بیس سالہ نادیہ پشتو زبان میں لکھی اپنی نظم سناتی ہےشمع کے مانند تمام رات جلتی ہوںمیں اپنے محبوب سے جدا ہوں
اس غم میں
گرم موم کی طرح پگھلتی رہتی ہوں
اور بالآخر بجھ جاتی ہوں
یونیورسٹی اسٹوڈنٹ نادیہ قندھار شہر میں قائم کی گئی خواتین کی ادبی سوسائٹیمیرمن بھیر کی ممبر بھی ہیں۔ یہ سوسائٹی ایک ایسے شہر میں خفیہ طور پر اجتماعات کا انعقاد کرتی ہے، جو خواتین کو حقیر تصور کرنے والے طالبان کی تحریک کی جائے پیدائش تصور کیا جاتا ہے۔اس سوسائٹی کی رکن خواتین زیادہ تر رومانوی محبت سے متعلق موضوعات پر شاعری کرتی ہیں۔ کبھی کبھار ان کی شاعری میں محبت کا تعلق جنس، شادی اور ٹوٹے ہوئے دل سے بھی جوڑا جاتا ہے۔ یہ ایسے موضوعات ہیں، جو افغان معاشرے کی قدامت پسند روایت کے بالکل برعکس ہیں۔نادیہ نے فرانسیسی خبرساں ادارے کو بتایا کہ ایک ایسی لڑکی سے کون شادی کرے گا، جو شاعری کرتی ہے۔ان کا اشارہ اپنی ماں کی طرف تھا، جس نے نادیہ کو اس ادبی انجمن سے دور رہنے کی تاکید کی تھی۔
سخت سزاؤں کے خوف کے باوجود اس ادبی سوسائٹی کی رکن خواتین اپنے ادبی ذوق اور تخلیقی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کی خاطر جمع ہوتی ہیں۔ تاہم خواتین کے اس طرح کے اجتماعات کی خبریں کہاں چُھپی رہ سکتی ہیں، اس لیے ان محفلوں میں شرکت کے لیے جانے والی لڑکیاں اور خواتین اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کو بھی ساتھ لے جاتی ہیں تاکہ واپس گھر لوٹتے ہوئے وہ یہ بہانہ کر سکیں کہ وہ تو کسی دوست سے ملنے گئی تھیں۔میرمن بھیر کی رکن ایسی خواتین، جو کسی خوف کی وجہ سے باقاعدہ محلفوں میں شریک نہیں ہو سکتی ہیں، انہیں ٹیلی فون لائنز پر ہی محفل میں شریک کر لیا جاتا ہے۔ ایسی شاعر خواتین اپنی شاعری ٹیلی فون پر ہی سناتی ہیں، جنہیں محفل میں موجود خواتین دل کھول کر داد دیتی ہیں۔افغان خاتون شاعر اور مصنفہ وحیدہ واراستہ کا کہنا تھاکہ افغان مرد تصور کرتے ہیں کہ وہ اگر اپنی عورتوں کو گھر میں بند کر دیتے ہیں تو ان کی عزت محفوظ رہے گی،ایسی خواتین، جو گھر سے نکل کر اپنی شاعری سنائیں گی تو انہیں بہرحال یہ خطرہ لاحق ہو گا کہ وہ معاشرے میں طوائف قرار دے دی جائیں گی۔سن 2010ء میں زرمینہ نامی ایک نو عمر شاعرہ نے اس وقت خود کو آگ لگا کر خود کشی کر لی تھی، جب اس کے بھائی نے اس پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ٹیلی فون پر کسی لڑکے کو شاعری سنا رہی تھی۔ دراصل ہلمند صوبے کی رہائشی زرمینہ میرمن بھیرسوسائٹی کی مستقل رکن تھی، جو ایسی شاعرانہ محفلوں میں ٹیلی فون کے ذریعے شرکت کرتی تھی۔کابل میں اس سوسائٹی کی کوآرڈینیٹر پاکیزہ آرزو کا کہنا ہے،ہم ایک ایسے ملک میں رہتے ہیں، جہاں محبت سے لطف اندوز ہونے پر ہلاک کر دیا جاتا ہے۔کابل می اس ادبی سوسائٹی کی محفلیں ہفتہ وار بنیادوں پر کھلے عام منعقد کی جاتی ہیں، جن میں یونیورسٹی کی اساتذہ، وکلاء، صحافی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین بھی شریک ہوتی ہیں۔مبصرین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خواتین کے لیے ایسی خصوصی محفلوں کے انعقاد سے افغان معاشرے میں انہیں نہ صرف اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملے گا بلکہ اس سے معاشرے کی فرسودہ اور قدامت پسند روایات کو ختم کرنے میں بھی مدد ملے گی

Share this:

Yesurdu

13,952 Articles
View All Posts
Previous Post مہمند ایجنسی: یکہ غنڈ میں فائرنگ، 2 خاصہ دار اہلکار شہید
Next Post کراچی: لائنز ایریا کے رہائشی پر مبینہ پولیس تشدد کیخلاف احتجاج

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.