yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

روشنی سے چلنے والا انتہائی مختصر کیمرا ایجاد

Web Editor April 10, 2018 1 min read
Lightweight inventory creates extremely short cameras
Share this:

مشی گن: یہ دنیا موبائل اور اسمارٹ فون کیمروں سے بھری ہوئی ہے لیکن اب اتنا مختصر ویڈیو کیمرا تیار کرلیا گیا ہے ایسے درجنوں کیمرے آپ کی چھوٹی انگلی کے ناخن پر سماسکتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہیں چلانے کے لیے کسی بیٹری کی ضرورت نہیں اور یہ روشنی کی توانائی سے کام کرتے ہیں۔

ایسے خرد بینی کیمرے عام ہوجانے کے بعد گویا دیواروں میں بھی دیکھنے کی صلاحیت پیدا ہوجائے گی لیکن کیمرے نظر نہیں آئیں گے۔ Lightweight inventory creates extremely short camerasاسی بنا پر انہیں جاسوسی اور دوسروں پر نظر رکھنے کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔ انقلابی اور خردبینی ویڈیو کیمرا یونیورسٹی آف مشی گن کے ماہرین نے تیار کیا ہے۔

خردبینی کیمرے کی تیاری میں خیال رکھا گیا ہے کہ یہ عین وہی روشنی استعمال کرے جس میں یہ تصویر یا ویڈیو بناتا ہے۔ ماہرین نے اس کی تیاری کے لیے فوٹو وولٹائک سیل میں دو طرح کی تبدیلیاں کی ہیں۔ اول یہ روشنی کی شکل میں پڑنے والی توانائی جمع کرتا ہے اور دوم یہ اس کی مقدار کو نوٹ بھی کرتا رہتا ہے۔

اس سے قبل چیلنج یہ تھا کہ فوٹو وولٹائک سیل ایک وقت میں ایک کام کرتا تھا یعنی یا تو اس سے ویڈیو بنالی جائے یا پھر وہ بجلی بنالے۔ مشی گن یونیورسٹی کے یوسک یون اور ان کے ڈاکٹریٹ کے شاگرد سنگ یون پارک نے اس مسئلے کو تحقیق کے بعد حل کیا ہے۔ اس کے لیے روشنی جمع کرنے والا جو سیل بنایا گیا ہے اسے بالکل روشنی روکنے والے کی بجائے تھوڑا شفاف بنایا گیا ہے۔

اس طرح روشنی سے بجلی بنانے والے سنسر سے بھی تھوڑی روشنی گزرجاتی ہے جو کیمرے کے کام آتی ہے اور یوں دونوں کا کام چلتا رہتا ہے۔ اس طرح بیک وقت یہ سنسر ویڈیو بناتا اور بجلی بھی بناتا ہے۔ اس کی دوسری اہم بات یہ ہے کہ یہ بہت ہی چھوٹا ہے اتنا چھوٹا کہ ایک معمولی دھبہ دکھائی دیتا ہے۔

دنیاکے سب سے چھوٹے ویڈیو کیمرے سے ابتدائی طور پر تصویر بنائی گئی ہے ۔ بائیں جانب بنجامن فرینکلن کی تصویر کے سات فریم فی سیکنڈ اور دائیں جانب 15 فریم فی سیکنڈ ہیں۔ تاہم ماہرین نے اعتراف کیا ہے کہ وہ تھوڑی سی تبدیلی سے ویڈیو فریم کی تعداد بڑھا کر اسے مزید بہتر بناسکیں گے۔ بلکہ کم روشنی میں بھی فریم کی تعداد بڑھائی جاسکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس کیمرے میں بیٹری لگانے کی کوئی ضرورت نہیں اور یہ مسلسل سورج کی معمولی روشنی سے بھی چلتا رہے گا۔ اس لحاظ سے یہ ایک بہترین اور دکھائی نہ دینے والا جاسوس کیمرا ثابت ہوسکتا ہے۔ تاہم اب بھی یہ ایجاد ابتدائی مراحل میں ہے اور اسے بازار تک آنے میں کئی برس لگ سکتے ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
America will take tough action against Syria in two days, America
Previous Post شام کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ دو دنوں میں کر لیں گے، امریکا
Next Post صفائی کے لیے استعمال ہونے والے ’ وائپس‘ فوڈ الرجی کا سبب
'Wipes' used for cleaning due to food allergies

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.