yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

جھوٹوں پر لعنت

Yes 2 Webmaster March 31, 2015 1 min read
Liar
Share this:
Liar
Liar

تحریر : ایم سرور صدیقی
وہ بہت خوش تھی رات ہی سے پورے گھر کی آرائش کا کام جاری تھاوہ بھولے نہیں سمارہی تھی آج اس کا اکلوتا بیٹا اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد وطن واپس آنے والا تھابیوہ ماںکی آنکھوںمیں بہت سے خواب تھے تصور میں وہ کبھی اپنے بیٹے کو دلہا کے روپ میں دیکھتی ۔۔۔کبھی خیالوںمیں مرحوم شوہر سے باتیں کرنے لگتی۔۔۔کبھی وہ کچھ سو چتی کبھی کچھ۔۔ اچانک ٹیلی فون کی گھنٹی بجلی اس نے بے تابی سے ریسیور اٹھایاکسی نے کہا” یہ سکندر کا گھر ہے ”ہاں۔۔۔اس نے اجنبی آواز سن کرلرزتے ہوئے جواب دیا ”ہمیں افسوس ہے ۔۔۔ٹیلی فون سے آواز ابھری ۔۔آپ کا بیٹا ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگیاہے سننے والی کا دل ڈوب گیا۔۔نبض تھم گئی منہ سے آخری اتن لفاظ نکلے ہائے سکندر۔۔۔ جب اسے اہلخانہ فرش سے اٹھارہے تھے کہ بیٹا گھرمیں داخل ہواپتہ چلا کسی نے بوڑھی ماں کے ساتھ سنگین مذاق کیا تھاجو جاں لیوا ثابت ہوا۔۔۔

ایسے واقعات ہمارے آس پاس یکم اپریل کو ہوتے رہتے ہیں یہ دن دوسروںکو بے وقوف بنانے کا عالمی دن کہلاتاہے۔ اورہم مسلمان بھی اس دن کو منانے میں پیش پیش رہتے ہیں اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہم مسلمان ہونے کے باوجود مغربی تہذیب کے بہت دلدادہ ہیںبغیر سوچے سمجھے اندھی تقلیدسے بھی باز نہیں آتے یعنی کسی کی جان گئی آپ کی ادا ٹھہری۔۔۔یہ دن منانے والوںنے کبھی نہیں سوچا کہ آخریہ دن ہے کیا؟۔۔۔جب عیسائیوںنے اسپین پر دوبارہ قبضہ کیا تومسلمانوںپر زندگی تنگ ہوگئی اسلام کے نام لینے والوںکے خون کی ندیاں بہادی گئیںمسلمانوںکی تعداد بہت زیادہ تھی اس لئے عیسائی فتلِ عام سے تھک گئے اس وقت کے صلیبی بادشاہ فرنڈینینڈنے اعلان کیا کہ اسپین میں مسلمانوںکی جان و مال محفوظ نہیں اس لئے انہیں سمندرپار آبادکیا جائے گاجو مسلمان وہاں جانا چاہیں تیارہو جائیں

سینکڑوں مسلمان اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ بحری جہاز میں سوار ہوگئے سمندر کے درمیان جاکر صلیبی بادشاہ فرنڈینینڈکے گماشتوںنے بحری جہاز میں بارودکو آگ لگادی اور خود لائف بوٹوں(حفاظتی کشتیوں)سے باحفاظت کنارے پر پہنچ گئے۔۔۔ بارودکو آگ لگی تو پورا جہاز غرق ہوگیاجس روز یہ واقعہ پیش آیا اس روز یکم اپریل تھی عیسائی تالیاں مار مار کر خوش ہورہے تھے کہ مسلمانوںکو کیسا بے وقوف بنایااور بادشاہ کی ”شرارت” کو داد دی۔۔۔۔ تاریخ کے سینے میں دفن ایک اور دل خراش واقعہ بھی سن لیجئے شاید عبرت ہواوراسے پڑھ کر ایک بھی مسلمان اپریل فول منانے سے باز آگیا تو سمجھ لیا جائے اس کالم لکھنے کا حق ادا ہوگیا۔۔1857ء کی جنگ ِ آزادی کی ناکامی کے بعد ۔۔جنرل بخت خان روپوش ہوگیا۔

مسلمان آبادیوںمیں کشت و خون کا بازار گرم ہوگیا کئی شہزادے مارے گئے المختصر مغلیہ سلطنت کے آخری فرمانروا بہادرشاہ ظفرکو گرفتار کرلیاگیا ۔۔ انگریزوںنے بیمار بادشاہ کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑدیا ان کو جان بوجھ کرکم کھانا، ان کی ناپسندیدہ چیزیں دیئے جانا معمول بن گیا تھا ایک رات معزول بادشاہ کو کہا گیا کہ انہیں صبح اسپیشل ناشتہ بھیجا جائے گا بادشاہ نے تو اسیری میں شاعری سے دل لگالیا ۔۔ساتھی قیدیوںکے دل میں آیا آخرکار انگریزوںکو خیال آہی گیاصبح ہوئی تو انگریز ایک بڑا ساخوان لے کر حاضرہوئے۔۔اسپیشل ناشتہ کی شرط تھی کہ خوان سے پردہ معزول بادشاہ اٹھائیں ۔۔۔ ان کے حضور ناشتے کی ٹرالی پیش کی گئی آخری مغل فرمانروا نے لرزتے ہاتھوں سے پروہ سرکایا تو طشتری میں ان کے دو بیٹوںکے کٹے ہوئے سر رکھے تھے بہادرشاہ ظفر دل تھام کر وہیں گرگئے جس روز انگریزوںنے یہ” اسپیشل ناشتہ” بھیجا وہ بھی یکم اپریل کا دن تھا۔۔اور ہم ہیں کہ۔مغرب کی اندھی تقلید میں اپنے اسلاف سے سنگین مذاق کا دن ذوق و شوق سے مناتے ہیں ایسا کرنے والوںکو یقیناکچھ تو سوچنا چاہیے

اس لحاظ سے یکم اپریل سفید جھوٹ بولنے کادن کہا جاسکتاہے کسی کو بے وقوف بنانا تو اس سے بھی بڑاگندا کام ہے۔نفسیاتی اعتبارسے بھی بے وقوف بننا اور بنانا انتہائی مکروہ فعل ہے۔دین ِ فطرت اسلام نے جھوٹ بولنے یا کسی کو بے وقوف بنانے سے سخت منع کیا ہے ۔ہادی ٔ برحق نبی ٔ اکرم نے جھوٹ کو تمام برائیوںکی جڑقراردیاہے اس کے برعکس مغربی دنیا نے یکم اپریل کو ایک ایسا دن قراردیاہے جو جھوٹے مناتے ہیں اور مناتے چلے جارہے ہیں جس کا انہیں کوئی ملال ہے نہ شرم۔۔۔عجب لوگ ہیںجو انسانی حقوق کے دعوے بھی کرتے ہیں اور انسانیت کی توہین بھی۔۔کوئی ان جھوٹوںکو پوچھنے بھی نہیں۔۔۔جاہل مطلق جاہل،مغرب کی اندھی تقلیدکے شیدا ۔۔۔جو دوسروںکا منہ لال دیکھ کر اپنا منہ خود اپنی گالوں پر تھپڑ مار مارکر کررہے ہیں حالانکہ یہ بھی حقیقت ہے کہ جھوٹے کی کوئی عزت نہیں کرتا پھر بھی جو لوگ بے وقوف بننے اور بنانے کے فلسفے پر یقین رکھتے ہیں ان کیلئے دعا کی جا سکتی ہے یا ان کی سوچ پرچار حرف ہی بھیجے جاسکتے ہیں تیسری صورت یہ ہے کہ وہ خود توبہ کرلیں اللہ تعالیٰ نے قرآن حکیم میں جھوٹوںپر لعنت بھیجی ہے اور جس پر خالق ِ کائنات لعنت بھیجے اسے اپنے کردارپر نظرثانی کی ضرورت ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ تائب ہو۔۔ حیف ہے پھر بھی بے وقوف بننا اور بناناانکے نزدیک جائزہے تو
جھوٹ بولا ہے تو اس پر ڈٹے رہو ظفر
آدمی کو صاحب ِ کردار ہونا چاہیے

والی بات ہے۔۔۔ویسے ایک بات غورطلب ہے کہ غیروںکے رسم و رواج کو فروغ دے کرہم کوئی معرکہ نہیں مار سکتے اور نہ ہی ان میں کوئی مقام پاسکتے ہیں اندھی تقلید ہمیں کسی اندھے کنوئیں میں بھی دھکیل سکتی ہے جس سے باہر نکلنے کا شاید کوئی راستہ نہ ملے ہمیں اپنے دماغ سے سوچناہوگا آخراللہ نے دماغ دیا کس لئے ہے اچھے۔۔برے۔۔ جھوٹے ۔۔سچے کی پہچان کیلئے اس لئے ہرکسی کی ہر بات پر یقین کرنا بھی کوئی دانشمندی نہیں تحقیق کے بغیر یقین کرنا جہالت ہے۔

Sarwar Siddiqui
Sarwar Siddiqui

تحریر : ایم سرور صدیقی

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Previous Post پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کے ورکز کنونشن کے انعقاد کی تصویری جھلکیاں
Next Post دورِ جدید
Education

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.