yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بلوچستان بنام جناب وزیراعظم پاکستان۔۔۔۔۔ پہلی بار کسی منتخب وزیراعظم کے نا م لکھا گیا خط سامنے آگیا

MH Kazmi August 21, 2018August 21, 2018 1 min read
letter, from, Baluchistan, to, the, Prime Minister, of Pakistan, first, time, in, history
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) جس لمحے یہ تحریر آپ کی نگاہوں کے سامنے ہو گی، پاکستان کا 22واں وزیراعظم حلف لے چکا ہو گا، عوام سے خطاب ہو چکا ہو گا اور فخر اور تبریک کی صدایئں بلند ہو چکی ہوں گی، تعریف کے ڈونگرے اور تنقید ہو رہی ہو گی، بھاگ لگے رہن ،سر سلامت رہن۔۔ کے نعرے ہوں گے،

نامور صحافی عاصمہ شیرازی اپنی ایک رپورٹ میں لکھتی ہیں ۔۔۔امید اور ناامیدی کے بیچ جنگ جاری ہو گی مگر مجھے اس سے کیا کہ 12 کروڑ عوام کے صوبے کا انتظام کسی ایسے بےضرر کو دے دیا گیا ہے جس کو یہ نہیں معلوم کہ صحافی کے سوال کا جواب کیسے دینا ہے۔مجھے اس سے کیا کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے وزیراعلیٰ کے گھر بجلی آتی ہے یا نہیں۔ مجھے کیا کہ اس کے کچے صحن میں ویگو گاڑی کس کی ہے۔ مجھے اس سے کیا کہ اس پر قتل کا مقدمہ دیت سے چُھوٹا، مجھے اس سے کیا کہ اس بےضرر وزیراعلیٰ کے پیچھے اصل میں اقتدار کسی ترین یا کسی علیم کا ہو گا۔یقین کیجیے میرے لیے محض اتنا ہی کافی ہے وہ شخص ایک انتہائی عام آدمی، ایم اے ایل ایل بی ہے۔ جلنے والوں کا منہ کالا، محنت کر حسد نہ کر اور آگ لگے تیریاں مجوریاں نوں، میرے ملک میں جمہوریت کا فیضان عام ہےا وراسے چلنا چاہیے۔مجھے تو اس بات کا اطمینان ہے کہ وزیراعظم نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کسی پرچی کا سہارا نہیں لیا اور ملک کے تمام اہم مسائل پر سیرحاصل روشنی ڈالی۔ بلوچستان پر بھی ایک جملہ بولا کہ بلوچستان کے حالات بہت برے ہیں اور ناراض لوگوں کے ساتھ مل کر انھیں واپس لایا جائے گا۔

اس معاملے پر پہلے ہی کافی پیش رفت ہو چکی تھی اوراطلاعات ہیں کہ اس پر بہت جلد اچھی خبریں آئیں گی۔ ارباب اختیار ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں لانا چاہتے ہیں مگر یہ کام گذشتہ حکومت کے کھاتے میں نہیں جا سکا اور شاید جانے بھی نہیں دیا گیا۔بہت دنوں کے بعد قومی اسمبلی میں بلوچستان کی بات سنی، آواز سنی۔ پانچ ہزار لاپتہ بلوچوں کا ذکر ہوا۔ سردار اختر مینگل نے اپنے بھائی سمیت لاپتہ افراد کا نوحہ پڑھا۔ دل کو اطمینان ملا کہ کم از کم اس فلور پر کوئی ناراض بلوچوں کی بات کرنے والا تو ہے۔ ایک طویل عرصے کے بعد سیاسی مصلحتوں سے بالاتر بات سننے کو ملی۔ یہی اس ایوان کا فائدہ ہے یہاں غصے کو آواز ملتی ہے، غم کو انداز ملتا ہے۔یہی وہ ایوان ہے جہاں رؤف مینگل کبھی احساس محرومی کا ذکر کرتے کرتے ایک دن اپنی کرسی کو ٹھوکر مار کر نکل آئے۔ ثنا اللہ بلوچ ایوان بالا سےناامید رخصت ہوئے۔ حاصل بزنجو اقتدار کا حصہ ہونے کے باوجود بلوچستان کے مسائل پر مایوس رہے مگر آج اسی ایوان میں سردار اختر مینگل اور نواب اکبر بگٹی کے پوتے شاہ زین بگٹی بھی موجود ہیں۔ گزین مری وطن واپس آ چُکے ہیں۔

وقت آ گیا ہے کہ براہمداغ کے غم و غصے کو بھی ٹھنڈا کرنا ہو گا۔ خان آف قلات سے ادھورے مذاکرات کو بھی پایہ تکمیل تک پہنچانا ہو گا اور جناب وزیراعظم صاحب بلوچستان پر ایک جملے سے آ گے بہت کچھ کرنا ہو گا۔کسی بےضرر کو نہیں بااختیار کو اقتدار سونپنا ہو گا۔ آج آمروں کے ادوار سے ہٹ کر صحیح معنوں میں جمہوریت پسندوں کو آگے لانا ہو گا۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ اسمبلی اور حکومت مشرف دور کی یاد دلا دے جب منتخب حکومتیں تو تھیں لیکن بےاختیار۔ ہمیں وہ دن بھی یاد ہیں جب مارچ 2005 کے لطیف موسم میں حکومت اور اپوزیشن ارکان کی 15 رکنی پارلیمانی کمیٹی نواب اکبر بگٹی سے مذاکرات کے لیے ڈیرہ بگٹی روانہ ہوئی۔ پھولوں کے موسم میں اسلام آباد سے محبت کا پیغام گیا۔مجھ سمیت چند میڈیا نمائندے بھی اس ٹیم کےساتھ گئے اور حالات کی سنگینی اپنی آنکھوں سے دیکھی۔ نواب اکبر بگٹی سے انٹرویو بھی کیا۔ ان کا دو ٹوک پیغام تھا کہ اقدامات کرنا ان کا نہیں حکومت وقت کا کام ہے۔ پارلیمان کی کمیٹی کو بلوچوں سے مذاکرات کا کہا گیا تھا، مذاکرات کامیاب ہونے کو تھے، بگٹی صاحب بات کرنے کو آمادہ ہو چکے تھے اور پھر چوہدری شجاعت حسین اور مشاہد حسین سید کا طیارہ اڑا اور ابھی آدھے راستے کی پرواز نہ ہوئی تھی کہ طیارہ واپس بلوا لیا گیا۔ چوہدری شجاعت اور مشاہد حسین سید آج بھی گواہ ہیں کہ کون گفتگو پر آمادہ نہں تھا۔اور ہاں یاد آیا،جناب وزیراعظم، آپ نے سب کے احتساب کی بات کی ۔۔اس میں جنرل مشرف بھی شامل ہیں یا نہیں؟

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
#EidulAdha 3,562 Tweets #EidMubarak @ARYNEWSOFFICIAL, @mzsqadri and 3 more are Tweeting about this #AdialaJail @DarkPearI, @DunyaNews and 1 more are Tweeting about this #PMIK 2,166 Tweets PML-N 1,219 Tweets Sindh 7,238 Tweets #DunyaUpdates @DunyaNews is Tweeting about this PM Imran 29.2K Tweets #Islamabad @Shoukat_Abbasi8, @PPPSocialMedia1 and 2 more are Tweeting about this #ExpressNews @ExpressNewsPK is Tweeting about this
Previous Post بڑی بریکنگ نیوز : وزیراعظم عمران خان نے دبنگ ریٹائرڈ جنرل کو سیکرٹری دفاع کے عہدے پر تعینات کر دیا
Next Post نامور پاکستانی سیاستدانوں کی خوش خوراکیوں کے چند مشہور واقعات
some, rare, incidents, of, renown, Pakistani, politicians, and, there, food, likes, and, dislikes

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.