yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

امریکی صدر کی دھاندلی کیخلاف جنگ میں خلل، وکیل روڈی جولیانی کورونا کا شکار

MH Kazmi December 7, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابات میں دھاندلی کیخلاف قانونی لڑائی جارہی ہے مگر ان کے وکیل روڈی جولیانی کورونا کا شکار ہوکر جاری جنگ میں خلل واقع ہوگیا ہے۔ اس سے قبل ان کی قانونی کوششوں کو لیڈ کرنے والے دو افراد ڈیوڈ بوسی اور کوری لیونڈاوسکی کو بھی پیچھے ہٹنا پڑا تھا جب ان کے کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آئے۔روڈی جولیانی نے گذشتہ کچھ ہفتے ملک بھر کا سفر کرتے گزارے ہیں جس میں انہوں کئی ریاستوں میں، ان ڈور جگہوں پر بغیر ماسک کے لوگوں کے ہجوم کے اجلاسوں میں شرکت کی۔ اب انہیں قرنطینہ میں جانا ہوگا۔گذشتہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کو ملک بھر کی عدالتوں میں قانونی طور پر چیلنج کرنے کی صدر ٹرمپ کی جنگ میں ان کے 76 سالہ ذاتی وکیل جولیانی حالیہ ہفتوں میں پیش پیش رہے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جولیانی ’نشریاتی ادارے‘ کے پروگرام ’سنڈے مارنگ فیچرز‘ میں اتوار کو شریک ہوئے جس میں انہوں نے میزبان ماریہ بارٹیرومو کو ریاستی پارلیمانوں کی جانب سے نتائج کو کالعدم قرار دینے اور نئے الیکٹرز منتخب کرنے کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اسی روز صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اعلان کیا: ’نیو یارک کی تاریخ کے اب تک کے بہترین میئر روڈی جولیانی جو امریکہ کی تاریخ میں اب تک کے سب سے کرپٹ انتخابات کی سچائی سامنے لانے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں کا چینی وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ جلدی سے ٹھیک ہو جائیں روڈی، ہم آگے بڑھتے رہیں گے!تاہم صدر کی یقین دہانیوں کے باوجود جولیانی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے سے ان کے انتخابی نتائج کو چیلنج کرنے کے عمل میں خلل آیا ہے۔

وہ پیر کو ایریزونا کے شہر فینکس میں تھے، بدھ کو مشیگین اور جمعرات کو جارجیا میں تھے جہاں وہ ہوٹلوں میں اجلاسوں میں شریک تھے۔اس سے پہلے ہفتے میں وہ 25 نومبر کو پینسلوینیا کے گیٹیزبرگ ہوٹل میں تھے جہاں انہوں نے ایک اجلاس میں شرکت کی جس میں تقریباً کسی نے بھی ماسک نہیں پہنا تھا۔ اس اجلاس میں شامل دو ری پبلکن سینیٹرز اب تک کرونا کا شکار ہو چکے ہیں۔ ان میں شامل صدر ٹرمپ کے حامی اور اجلاس طلب کرنے والے ڈوگ ماسٹریانو کو ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بارے میں اس اجلاس کے کچھ گھنٹوں بعد وائٹ ہاؤس کے ویسٹ ونگ میں صدر کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران بتایا گیا۔

ان میں سے ایک اجلاس میں جولیانی، جو صدر ٹرمپ کی طرح ماسک پہنے ہوئے کم ہی دکھتے ہیں، نے ایک خاتون کو اپنا ماسک اتارنے کا کہا کیونکہ انہیں خاتون کی آواز نہیں آ رہی تھی۔ یہ ابھی واضح نہیں کہ آیا انہوں نے اب تک صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں ہونے والی 20 کرسمس پارٹیوں میں سے کسی میں شرکت کی ہے یا نہیں۔ ان پارٹیوں کی تصاویر میں کمروں میں بغیر ماسک کے مہمانوں کے ہجوم دیکھے گئے ہیں۔ نیو یارک کے سابق میئر کے بیٹے 34 سالہ اینڈریو جولیانی، جو وائٹ ہاؤس میں کام کرتے ہیں اور اکثر صدر کے گولف پارٹنر ہوتے ہیں، کا بھی اس ماہ کے آغاز میں کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا

.@RudyGiuliani, by far the greatest mayor in the history of NYC, and who has been working tirelessly exposing the most corrupt election (by far!) in the history of the USA, has tested positive for the China Virus. Get better soon Rudy, we will carry on!!!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) December 6, 2020

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post جسٹن ٹروڈو کا بیان: انڈیا میں کینیڈین ہائی کمشنر کی طلبی
Next Post پاکستان سمیت 100 ممالک کے سفیروں کی ریمپ پر واک، تھائی سلک کا سالانہ میلہ بنکاک میں سج گیا

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.