yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کچے دھاگے سے بندی حکومت

MH Kazmi June 18, 2019 1 min read
Largest thread by government administration
Share this:

Largest thread by government administration

لاہور: پی ٹی آئی کے بڑے اس کا اظہار کریں نہ کریں، سامنے نظر آئے نہ آئے لیکن یہ حقیقت ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت شدید دباؤ کا شکار ہے، اس کی بڑی وجہ پاکستان کی دگر گوں معاشی صورتحال ہے اور عام خیال یہی ہے کہ مہنگائی مزید بڑھے گی، روزگار مزید کم ہوگا، لوگوں کو نوکریوں سے نکالا جائے گا، ایک کٹھن صورتحال ہے جو وزیر اعظم عمران خان کو سامنے نظر آرہی ہے، چاہے وفاق ہو یا پنجاب، پی ٹی آئی کی حکومت اتحادی جماعتوں کی ایک معمولی حمایت کے سہارے کھڑی ہے، یعنی کچے دھاگے سے بندھی ہے۔ قومی اسمبلی اور پنجاب میں اگر 11، 11اراکین ساتھ چھوڑ دیں تو عمران خان کی وزارت عظمیٰ ختم ہوسکتی ہے، عمران خان کی وفاق یعنی عمران خان کی حکومت صرف 11 نشستوں سے قائم ہے اور پنجاب میں 11 کھلاڑیوں کا بہت اہم کردار ہے۔ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پاس 172 کی سادہ اکثریت کے بجائے 182 نشستیں ہیں اس میں ایم کیو ایم کی 7 اور مسلم لیگ ق کی 5 نشستوں کا کردار ہے، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، ایم ایم اے کی 156 نشستیں ہیں، علی وزیر اور محسن داوڑ سمیت 4 آزاد ارکان کی حمایت کے بعد حکومت کو اپ سیٹ کرنے کے لئے صرف 12 سیٹیں چاہئیں۔  پنجاب میں بھی بالکل یہی کیفیت ہے تحریک انصاف کے پاس معمولی سی اکثریت ہے، پنجاب میں 185 ارکان کے مقابلے میں 196 ارکان کا اعتماد حاصل ہے یعنی پنجاب میں 11 ارکان پی ٹی آئی کو سرپرائز دے سکتے ہیں، 11 ارکان نکلے تو پنجاب کی حکومت بھی گئی۔ اگر مسلم لیگ ق کے 10 اور مولانا احمد لدھیانوی کی راہ حق پارٹی کا ایک رکن پنجاب اسمبلی سے الگ ہو جائے تو پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت ڈگمگا سکتی ہے۔ پاکستان میں حکومت سازی کے لئے 342 ارکان کی قومی اسمبلی میں 272 جنرل سیٹیں، 60 خواتین اور اقلیتوں کی 10 نشستیں ہیں۔ وفاق میں حکومت بنانے کے لئے 172 ارکان اسمبلی کی سادہ اکثریت درکار ہوتی ہے وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کو 182 ارکان کا اعتماد حاصل ہے جس میں تحریک انصاف کی 156 نشستیں ہیں جبکہ 26 سیٹیں اس کی اتحادی جماعتوں کی ہیں، ان میں ایم کیو ایم، مسلم لیگ ق، بلوچستان عوامی پارٹی، جی ڈی اے، بی این پی ( مینگل)، جمہوری وطن پارٹی اور عوامی مسلم لیگ شامل ہیں، بالکل اسی طرح بلوچستان سے قومی اسمبلی کی 10 نشستیں ساتھ چھوڑ دیں تو پی ٹی آئی کی حکومت لڑکھڑا سکتی ہے جن میں بلوچستان عوامی پارٹی کی 4 بی این پی (مینگل) کی 5 اور جمہوری وطن پارٹی کی ایک سیٹ شامل ہے۔ میزبان کے بقول پاکستان کی تاریخ دیکھیں تو ایسی حکومتیں گرنا اور گرانا بائیں ہاتھ کا کام ہوا کرتا ہے اس وقت عمران خان پر ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق کی طرف سے بڑا دباؤ ہے اور بلوچستان سے الگ آوازیں آرہی ہیں۔ اس حوالے سے پلڈاٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر احمد بلال محبوب نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ درست ہے کہ وفاق اور پنجاب میں پی ٹی آئی کے پاس اپنی اکثریت نہیں ہے، اس کی اکثریت کا انحصار دوسری سیاسی جماعتوں پر ہے، دوسری سیاسی جماعتیں اگر ساتھ چھوڑ دیں تو انھیں کوئی پنالٹی نہیں دینی ہوتی، اپنے اراکین اگر ساتھ چھوڑ دیں تو وہ نا اہل ہوسکتے ہیں لیکن اس کے باوجود میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت جو رائے عامہ کے نتائج آئے ہیں وہ بھی یہ بتا رہے ہیں کہ حالیہ دور میں کوئی خارجی عوامل ایسے نہیں جو اس معمولی اکثریت کو کسی طرح سے ڈگمگا سکیں۔ کم از کم مستقبل قریب میں ایسا نظر نہیں آتا لیکن آنے والے دور میں عوام کے اندر اگر حکومت کی ساکھ کمزور ہوئی اور اس کی سپورٹ کمزور ہوئی تو اس صورت میں وہ سیاسی جماعتیں جو اس حکومت کا ساتھ دے رہی ہیں وہ بھی شاید نظر ثانی کرنے پر مجبور ہوجائیں۔ عمران خان پر بالکل دباؤ ہے، مزید وزارتیں بھی طلب کی جا رہی ہیں، نیب کے کیسز کے بارے میں بھی حکومت پر دباؤ ہے، حکومتی اتحادیوں کے خلاف نیب کے کچھ کیسز کی جو انکوائری ہوئی ہے وہ دبا دی جائے اور ختم کردی جائے یہ دباؤ بھی ہوسکتے ہیں، بہت سے دباؤ ہوں گے۔ آنے والے دنوں میں یہ دباؤ بڑھے گا، خاص طور پر بجٹ کے فوراً بعد اس دباؤ میں اضافہ ہوگا۔ اس حوالے سے ممتاز تجزیہ کار زاہد حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جب اقتدار میں آئے تھے تو ان کے پاس کوئی واضح ٹیم نہیں تھی اگر کوئی ٹیم ممبر ڈلیور نہیں کرتا تو اس کو تبدیل کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، عمران کو شاید خود بھی یہ اندازہ نہیں تھا کہ ان کو یہ تبدیلی لانی پڑے گی۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
There has been a substantial economic stabilization in the country
Previous Post ملک میں کافی حد تک معاشی استحکام آ چکا ہے
Next Post لاڑکانہ میں ایڈز، سرکاری نظام پر فرد جرم
AIDS in Larkana, an individual's offense on the official system

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.