yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سندھ، زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ نہیں ہو سکا، اربوں روپے کی مبینہ کرپشن

MH Kazmi December 2, 2016 1 min read
Land records could not be computerized in sindh, Billions of suspected corruption
Share this:
Land records could not be computerized in sindh, Billions of suspected corruption
Land records could not be computerized in sindh, Billions of suspected corruption

کراچی: کراچی سمیت صوبے بھرکی اربوں روپے کی سرکاری اراضی کاریکارڈ کمپیوٹرائزڈکرنے کامعاملہ تاحال سست روی کاشکارہے، ریکارڈ کو درست کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے،زمینوںکی کمپیوٹرائزیشن کے نام پراربوں روپے کی مبینہ کرپشن کی اطلاعات ملنے لگی ہیں جبکہ ریفارم ونگ اینڈاسپیشل سیل(آر اینڈایس)کے سیکریٹری سیدذوالفقارشاہ سمیت سیل کے دیگرافسران وعملے کیخلاف تحقیقات کاآغازکیاجائے توبڑے پیمانے پر کرپشن کی نشاندہی ہوسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ7سال سے مذکورہ اسامی پرتعینات مذکورہ سیکریٹری نے کمپیوٹرائزیشن کے حوالے سے نت نئے طریقے ایجادکرتے ہوئے ایک ہی اسامی پرتعیناتی کا ریکارڈقائم کرلیا ہے، ایک طرف تو مذکورہ شعبے میں غیرقانونی طورپر بھرتیاں کرکے بہانہ بنایاگیاکہ کمپیوٹرائزیشن کے عمل میں تاخیرکی وجہ عملے کی کمی ہیدوسری طرف مبینہ طور پربھاری رشوت کے عوض3نجی کمپنیوں کوزمینوں کے کمپیوٹرائزیشن کی ذمے داری دیدی گئی۔

ذرائع کے مطابق10ارب روپے کے اخراجات کے مذکورہ منصوبے میں سندھ کی اربوں روپے کی زمین کاریکارڈنجی کمپنیوں سے کمپیوٹرائزڈکرانے پرعوامی سطح پرشدیدتحفظات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق آرٹی وی سروسز،یو ایل ایس سی اورڈبل اے (AA )کوائلٹی بلڈرزکوسروے کاکام سونپاگیاہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ کراچی کے92 دیہوں کے سروے کا دعویٰ کیاگیاتھا اورسپریم کورٹ میں 2014 میں جمع کرائے گئے جواب میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ناکلاس (سرکاری زمین) ختم کرکے سروے نمبردے دیے گئے لیکن آج تک یہ عمل مکمل نہیں کیاگیاہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ زمین جی اوایس پی کے ویب سائٹ سرزمین پر الگ پوزیشن اور دیہہ کے نقشوں میں زمین کی علیحدہ پوزیشن برقرارہے، نقشوں میں زیادہ تر زمینیں مسنگ ہیں ۔ذرائع کے مطابق صرف چنددیہوں میں نا کلاس ختم کرکے نقشے میں سروے نمبر دکھائے گئے ہیں جبکہ ہر دیہہ کا سروے کرکے پتھر لگانے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن صرف2سے 3 دیہوں کے علاوہ دیگر 90 دیہوں میں پتھر لگائے ہی نہیں گئے اور ان کے نام پر بھی کروڑوں روپے ہضم کرلیے گئے جبکہ بعض دیہوں میں اب تک انگریزوں کے دورمیں لگائے گئے سروے کے پتھر موجودہیں۔ذرائع کے مطابق وزیرریونیو مخدوم جمیل الزمان نے معاملے کا نوٹس لیا تھالیکن مذکورہ افسر کے طاقتور ہونے کے باعث معاملے کودبا دیا گیا۔

واضح رہے کہ کراچی بدامنی کیس میں سپریم کورٹ نے شہرمیں بدامنی کی وجہ زمینوں پر قبضوں کو بھی قراردیاتھا اورآبزرویشن دی تھی کہ سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکی شہادت کے موقع پراحتجاج کی آڑمیں زمینوں کا ریکارڈ جلایا گیا، اس سلسلے میں عدالت نے حکومت سندھ کوترجیحی طورپرکام کرنے کی ہدایت کی تھی اور حکومت سندھ نے عدالتی احکام پرعملدرآمدکرتے ہوئے تقریباً 5 ارب روپے اس مدمیں مختص کردیے تھے۔

اس منصوبے کے تحت پہلے جلے ہوئے ریکارڈکوری کنسٹرکٹ کرنا تھا اور پھر اسے کمپیوٹرائزڈکرنا تھا لیکن کمپیوٹرائزڈکرنے کے منصوبے کے سربراہ ذوالفقار شاہ نے سپریم کورٹ میں اس بارے میں متعدد پریزنٹیشنزبھی دیں لیکن طویل مدت گزرجانے کے بعدبھی عملی طورپرسندھ کی زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ سے سندھ حکومت کوانتہائی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جس کا اندازہ اس امر سے کیا جاسکتاہے کہ اسلام آبادمیں اس کیس کی سماعت کے دوران ایک بار عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ صوبہ سندھ میں جب تک مسٹرشاہ ہیں کوئی کام نہیں ہوسکتا۔

میڈیا کی غلطی سے یہ مسٹرشاہ وزیراعلی قائم علی شاہ سمجھے گئے لیکن بعدمیں وضاحت سامنے آئی کہ یہ مسٹر شاہ بورڈآف ریوینوکے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے ذمے دار ذوالفقار شاہ ہیں جو4ارب روپے سے زائدرقم خرچ کرنے کے باوجودکسی ایکضلع کابھی ریکارڈمکمل نہیںکرسکے جس کی وجہ سے صوبہ بدامنی اور بدعنوانی کاشکارہے۔

 

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
"family photo" of Shah Rukh Khan's viral on social media
Previous Post شا ہ رخ خان کی “فیملی تصویر” سوشل میڈیا پروائرل
Next Post آسٹریلیا کا مویشی فارم جہاں لذیذ گوشت کیلیے گائے کوچاکلیٹ کھلائی جاتی ہے
Australia's cattle farm where cows are fed chocolate for tasty meat

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.