yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

جماعت الاحرار کے بیان سے لال مسجد کا اعلان لاتعلقی

MH Kazmi February 20, 2017 1 min read
LAL, MASJID, OFFICIALS, DENIED, LINKS, WITH, JAMAT, UL, AHRAR, AND, TERROR, INCIDENTS
Share this:

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع لال مسجد نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے الگ ہونے والے گروپ جماعت الاحرار کی جانب سے عبدالرشید غازی کے نام پر شروع کیے گئے دہشت گرد حملوں کے بیان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ مذکورہ گروپ نے لاہور میں ہونے والے حالیہ خودکش حملے کے بعد اپنے بیان میں کہا تھا کہ یہ حملہ عبدالرشید غازی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے ‘آپریشن غازی’ کا ایک حصہ ہے اور ‘غازی سیکیورٹی فورسز کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے’۔

ہفتہ (18 فروری کو) عبدالرشید غازی کے صاحبزادے ہارون رشید غازی نے اس حوالے سے ایک ویڈیو بیان جاری کیا، جس میں جماعت الاحرار کو مخاطب کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا، ‘ہمیں اس مسئلے کے سیاسی حل کی طرف جانا چاہیے، خون بہانا کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے، ہمارا موقف انتہائی واضح ہے، ہم کسی بھی پر تشدد کارروائی کی توثیق نہیں کرتے’۔

ویڈیو میں مزید کہا گیا کہ 2007 میں ہونے والے لال مسجد آپریشن کے بعد سے بین الاقوامی طاقتوں کی وجہ سے ملک کو بد امنی کی لہر کا سامنا ہے، جبکہ دیگر مسلمان ممالک میں بھی عدم استحکام کی صورتحال درپیش ہے۔

انھوں نے پاکستان میں بدامنی کے لیے امریکا اور دیگر مقامی سیاستدانوں کو مورد الزام ٹھہرایا۔

مزید پڑھیں:لال مسجد آپریشن

دوسری جانب لال مسجد شہداء فاؤنڈیشن بھی جماعت الاحرار کو ان حملوں کے لیے عبدالرشید غازی کا نام استعمال کرنے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنا چکی ہے۔

ہارون رشید غازی کا یہ ویڈیو بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب کالعدم تنظیم کی جانب سے جاری کیے گئے حالیہ بیان میں کہا گیا کہ وہ شہداء فاؤنڈیشن اور مولانا عبدالعزیز پر پڑنے والے دباؤ کو سمجھتے ہیں، گروپ نے عبدالرشید غازی کی ایک ویڈیو بھی جاری کی، جس میں وہ ریاستی اداروں کے خلاف مزاحمت کا کہتے نظر آئے۔

ایک سیکیورٹی عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ وفاقی پولیس کے حکام نے جی 7 میں واقع جامعہ حفصہ کا دورہ کیا اور مولانا عبدالعزیز سے جماعت الاحرار اور کالعدم گروپ کی ان کے بھائی عبدالرشید غازی کی حمایت سے متعلق امور پر بات چیت کی۔

عبدالرشید غازی 2007 میں لال مسجد آپریشن کے دوران جاں بحق ہوئے تھے۔

دوسری جانب شہداء فاؤنڈیشن کے ایک ترجمان نے اس بات کی تردید کردی کہ قانون نافذ کرنے والے کسی عہدیدار نے لال مسجد یا مولانا عبدالعزیز کے کسی رشتے دار سے رابطہ کیا تاہم سیکیورٹی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کے اس اعلان کے بعد لال مسجد انتظامیہ، مولانا عبدالعزیز اور ان کے بھائی کے اہلخانہ پر بہت دباؤ ہے۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پیس اسٹڈیز کے ڈائریکٹر عامر رانا نے بتایا، ‘ہم پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے بنیادی طریقہ کار کو نظر انداز نہیں کرسکتے کہ انھوں نے عبدالرشید غازی کے اہلخانہ سے رابطہ نہیں کیا ہوگا’۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد: غازی عبدالرشید کے بیٹے گرفتار

ان کا کہنا تھا، ‘ان کے اہلخانہ پر پہلے سے ہی دباؤ ہے کیونکہ عبدالرشید غازی کے بیٹے کو باقاعدگی سے حکام کی جانب سے حراست میں لیا اور رہا کیا جاتا رہا ہے’۔

ان کا مزید کہنا تھا، ‘سب سے اہم دباؤ، جس کا لال مسجد اور حکومت کو خدشہ ہے، وہ لال مسجد کے خلاف سول سوسائٹی کا احتجاج ہے’۔

اپنے ایک دوسرے بیان میں لال مسجد نے سیہون خودکش حملے کے بعد 100 سے زائد ‘دہشت گردوں’ کی ہلاکت میں شفافیت پر بھی سوال اٹھایا۔

شہداء فاؤنڈیشن نے مطالبہ کیا کہ مرنے والوں کے نام اور تفصیلات کو عام کیا جائے۔

مزید کہا گیا، ‘قوم ان ہلاکتوں کی وجہ جاننا چاہتی ہے، پہلے تمام دہشت گرد معصوم لوگوں کو قتل کردیتے ہیں اور پھر سیکیورٹی فورسز ماوارئے عدالت قتل کرتی ہیں’۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ‘انسداد دہشت گردی کی ضرروت ہے لیکن اسے قانون کے دائرے میں ہونا چاہیے’۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
RESPECT, THE, GAME, YOU, WILL, BE, RECOGNIZED, PCB, COMMIT, BIG, MISTAKE
Previous Post کھیل کو عزت دو گے تو یاد رہو گے
Next Post ‘اپنی موت کی خبروں کو مذاق سمجھا’
FALSE, DEATH, NEWS, OF, FARIDA, JALLAL,

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.