yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

لال حویلی والے کی جیت

Yes 2 Webmaster December 10, 2014 1 min read
Sheik Rasheed Ahmed
Share this:
Sheik Rasheed Ahmed
Sheik Rasheed Ahmed

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر
ابھی تک کانوں میں مارو، مَرجاؤ، جلاؤ گھراؤ کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ یہ اشتعال انگیز باتیں ننکانہ صاحب کے جلسے میں مُنہ سے کَف چھوڑتے ہوئے شیخ رشیداحمد نے نسلِ نَو کومخاطب کرتے ہوئے کہیںاور پھر ہر جلسے میں متواتر مرنے مارنے کا درس ہی دیتے چلے گئے۔شور اُٹھتا رہا کہ انارکی کا درس دینے والے پر آرٹیکل 6 کا اطلاق کرکے پابندِسلاسل کیاجائے لیکن حکومت ہمت ہی نہیں کرپائی ۔تحریکِ انصاف کے سابق صدر اور محرم درونِ خانہ جاویدہاشمی نے کہاتھا کہ تحریکِ انصاف اور عوامی تحریک کو پندرہ بیس لاشوں کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی تحریکوں میں انسانی خون شامل کرسکیں۔کوشش تو بہت ہوئی لیکن نوازلیگ نے صبروتحمل سے کام لیا۔اِس خواہشِ ناتمام کی بناپر دونوں جماعتوں کے دھرنوں کے غباروں سے ہوانکل گئی۔

قادری صاحب تو اپنا دھرنا سمیٹ کر اپنے ”وطن”لوٹ گئے لیکن خاںصاحب شیخ رشید کے ہتھے چڑھ گئے جس نے اپنی ابلیسیت کو بروئے کار لا کر نسلِ نَو کو جلاؤ گھراؤ ،مارو مرجاؤ کا درس دینا شروع کردیا اور اسی درسِ ابلیس نے فیصل آبادمیں وہ کچھ کردکھایا جس کی خواہش خاںصاحب پونے چار ماہ سے پالتے چلے آرہے تھے ۔مطمٔن شیخ صاحب اب کہتے ہیں کہ تحریک میں انسانی خون شامل ہوگیا ہے اِس لیے نوازلیگ کا جانا ٹھہر گیا۔قصور اِس میں نوازلیگ کابھی بھرپور کہ جس نے اپنے کارکنوں کو کھلی چھٹی دے کر اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارلی۔

تحریکِ انصاف نے 8 دسمبر کو فیصل آبادمیںپُرامن احتجاج کا اعلان کیاتھا لیکن تحریک کے کارکنوں نے 8 دسمبر کی صبح سے ہی جگہ جگہ ٹائر جلاکر سڑکیں بند کرنا شروع کردیں ،سکولوں میں گھس کربند کروانے کی کوشش کی اوردوکانوں کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں دے کر بند کروا دیاگیا لیکن پولیس خاموش تماشائی بنی رہی ۔معاملہ کچھ آگے بڑھا توتحریکِ انصاف اور نوازلیگ کے کارکن آمنے سامنے آگئے ،تصادم ہوا ، ایک لاش گری اور کئی زخمی ہوکر ہسپتالوں میں جا پہنچے ۔ معیشت کا جو نقصان ہوا سو ہوا لیکن انسانی جان کی توکوئی قیمت ہی نہیںاور نہ ہی انسانی جان کا کوئی ازالہ ۔عمران خاں کہتے ہیں کہ اُن کے کارکنوں کو ”برگرفیملی”کہا جاتا تھا اوررانا ثناء اللہ سمجھتے تھے کہ پی ٹی آئی والے بھاگ جائیںگے لیکن اُنہوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔اُنہوں نے فرمایا کہ وہ کراچی بھی جائیں گے مگر لاہور جانے کا زیادہ انتظارہے ۔جو کچھ فیصل آباد میں ہوا ،وہی اگر لاہور میں دہرایا گیا تو وہ مقابلہ کرکے دکھائیں گے۔

تجزیہ نگار کہتے ہیں کہ اپوزیشن تو احتجاج کرتی ہی ہے ،حکومت کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا ۔کیا حکومت کی ذمہ داری صرف تحمل ہی ہے ،عوام کی جان ومال کی حفاظت نہیں؟۔ پھر تحمل بھی کتنا؟۔گزشتہ پونے چار ماہ سے حکومت تحمل کا مظاہرہ ہی تو کررہی ہے ۔وجہ یہ نہیں کہ تحمل اور بُردباری حکمرانوں میں کُوٹ کُوٹ کر بھری ہے بلکہ یہ کہ حکومت جان چکی تھی کہ تحریکِ انصاف اب آخری حربے کے طور پر لاشوں پہ سیاست کرنا چاہتی ہے اِس لیے وہ محتاط تھی لیکن وہاں احتیاط کاکیا کام جہاں شیخ رشید جیسے صلاح کاروں سے ”متھا”لگاہو ۔وثوق سے کہا جا سکتاہے کہ انارکی پھیلانے کا یہ گُر خاںصاحب نے شیخ رشید ہی سے سیکھاہے کیونکہ خاںصاحب نے جب شہر اور ملک بند کرنے کا اعلان کیا تو اُس سے اگلے ہی دن شاہ محمودقریشی صاحب نے پریس کانفرنس میں اعلان کیاکہ ”شہر بند کرنے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ دوکانیں یا ٹریفک بند کی جائے گی ،ہم صرف بڑی شاہراہوں پر پُرامن احتجاج کریں گے۔

اُنہوںنے ایک ٹاک شو میں اسحاق ڈارصاحب سے کہا کہ اگر حکومت 6 دسمبر تک مذاکرات کا اعلان کردے تو وہ خاںصاحب کو احتجاجی تاریخ مؤخر کرنے پر منا لیںگے ۔ڈارصاحب نے وعدہ کیا اور 6 دسمبر کو اعلان بھی کردیا کہ حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے اور وہ گارنٹی دیتے ہیں کہ حکومت اتوار سے مذاکرات شروع کردے گی اِس لیے خاںصاحب اپنے احتجاج کو مؤخر کردیں لیکن خاںصاحب پر تو شیخ رشید کا جادو سر چڑھ کر بول رہاتھا ۔اُنہوںنے تحریک مؤخر کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے فرمایا کہ احتجاج تب تک ختم نہیں ہوگا جب تک تحقیقاتی کمیشن نہیں بنتا اور چار سے چھ ہفتے تک فیصلہ نہیںآجاتا ۔تب حکمرانوں نے بھی کہہ دیا کہ مذاکرات اور احتجاج ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ۔نتیجہ سب کے سامنے ہے ،اب پتہ نہیں قصور کِس کا ہے ،نوازلیگ کا یا تحریکِ انصاف کا؟۔ یا پھرشایداُن جذباتی نوجوانوں کا ہوگا جنکی لاشوں پر سیاست کا گندا کھیل کھیلا جا رہاہے ۔ایک ماں کی کوکھ اُجڑگئی اور ہمارے رہنماؤںنے اُس کی لاش پر سیاست شروع کردی ۔خاںصاحب بنی گالہ کے محل سے پرائیویٹ طیارے میں فیصل آباد تشریف لائے تو اُنہیں پورا پروٹوکول دیاگیا ۔پولیس کی پانچ گاڑیوں کا حصار اور درمیان میں خاںصاحب کی بم پروف گاڑی ۔کیا پولیس کو تنخواہ میاںبرادران کی فیکٹریوں سے دی جاتی ہے ؟۔

کیا یہ سچ نہیں کہ یہ عوام کی رگوں سے نچوڑا ہوا خون ہے جس پر ادارے پلتے ہیں ؟۔توپھر قوم کے مُنہ سے نوالہ چھین کر اپنی عطشِ اقتدار کو سیراب کرنے کی سعی کرنے والوں کی حفاظت چہ معنی دارد؟۔جو 400 کنال کے گھر میں رہتاہے اور جس کے کتے کی روزانہ کی خوراک اتنی تھی کہ جس سے ایک عام کنبہ مہینوں گزارا کر سکتا ،کیا وہ اپنی حفاظت کا انتظام خود نہیں کرسکتا؟۔خلفائے راشدین کا دَور لوٹانے کا وعدہ کرنے والے،اپنی ہر تقریر کا آغاز قُرآنی آیت سے کرنے والے اور بھرے مجمعے کے سامنے نماز پڑھنے والے خاںصاحب کیا یہ بتا سکتے ہیں کہ خلفائے راشدین کا حفاظتی دستہ کتنے افرادپر مشتمل تھا ؟۔کیا وہ نہیں جانتے کہ چار میں سے تین خلفائے راشدنے جامِ شہادت نوش کیا لیکن کسی کو حفاظتی دستے کا خیال تک نہ آیا۔لیکن وہ تو اللہ والے تھے اور یہ دُنیادار ۔۔۔۔خالص دُنیادارجن کی ہوسِ اقتدار اُنہیںایک پَل بھی چین نہیں لینے دیتی ،جنہیں ملک کی پرواہ ہے نہ قوم کی ۔لیکن ہوسِ اقتدار صرف تحریکِ انصاف ہی کا المیہ نہیں ،اِس حمام میں توسبھی ننگے ہیں۔

Riffat Mazhar
Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Aziz Khan
Previous Post کوئی اج چلیا کوئی کل چلیا
Next Post کارکن کھانے کا ذخیرہ کر لیں، خود ختم ہو جائیں گے یا حکومت کو ختم کر دیں گے: رابطہ کمیٹی
MQM

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.