yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

لاہور میں فیکٹری کی عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو گئی، متعدد زخمی

Yes 1 Webmaster November 5, 2015November 5, 2015 1 min read
Lahore Factory Accident
Share this:
Lahore Factory Accident
Lahore Factory Accident

لاہور : سندر انڈسٹریل ایریا میں 4 منزلہ فیکٹری کی عمارت گرنے سے فیکٹری مالک سمیت 16 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ متعدد ملبے تلے دب گئے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

لاہور کے علاقے سندر انڈسٹریل ایریا میں 4 منزلہ فیکٹری کی عمارت کی تیسری منزل پر تعمیرات کا کام جاری تھا کہ اس دوران عمارت نیچے آگری جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے، حادثے کے بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردیں، امدادی کارروائیوں کے دوران اب تک فیکٹری مالک رانا شہزاد سمیت 16 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں تاہم فیکٹری مالک کا بیٹا تاحال لاپتا ہے ، حادثے کے زخمیوں کو شریف میڈیکل کمپلیکس اور جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ انتظامیہ نے لاہور کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹروں کو گھروں سے طلب کرلیا۔

سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں قائم اس فیکٹری میں بیگ بنانے کا کام کیا جاتا ہے جس میں ایک شفٹ میں 40 افراد کام کرتے ہیں تاہم عمارت کے ملبے تلے 100 سے زائد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ فیکٹری کی عمارت منہدم ہونے پر ریسکیو کا کام انتہائی سست رہا اور مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارورائیوں میں مصروف ہوگئے جب کہ ملبے تلے دبے افراد مدد کے لیے پکارتے رہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ فیکٹری کی عمارت انتہائی خستہ حال تھی اور حال ہی میں آنے والے زلزلے کے باعث اس میں دراڑیں بھی پڑ چکی تھیں۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق عمارت میں 250 افراد موجود تھے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے تاہم ریسکیو کارروائیاں شروع کردی گئیں ہیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے مزید وسائل بھی بروئے کار لائے جارہے ہیں، علاقے میں امدادی کاموں کے لیے دیگر شہروں سے بھی ریسکیو اہلکار طلب کرلیے گئے ہیں جب کہ 8 کرینیں عمارت کا ملبہ ہٹانے کے کام پر مامور ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے انجینئرز اور خصوصی دستہ بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف نے متعلقہ حکام کو ریسکیو کی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے تمام وسئال استعمال کیے جائیں، زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کی جائے جب کہ اس معاملے میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

پنجاب حکومت نے حادثے میں جاں بحق افراد کے ورثا کے لیے فی کس 5 لاکھ امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے جائے حادثہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا جب کہ اس موقع پر ڈی سی او لاہور نے شہبازشریف کو بریفنگ دی، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ فیکٹری حادثے پر دل بہت افسردہ ہے، زخمی مزدوروں کے مطابق فیکٹری کو تعمیر سے روکا گیا تھا جس پر تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے اور عمارت گرنے کا کوئی سبب کوتاہی ہوئی تو اس کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
PTI Meeting
Previous Post بلدیاتی انتخابات: عمران خان پارٹی کارکردگی پر برہم، بھرپور تیاری کی ہدایت
Next Post پاکستان سفارت خانہ ویانا کی طرف سے پاکستانی کمیونٹی کے لئے ضروری اطلاع

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.