yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

کسووال کا ستارہ جو کوئٹہ جا کے چمکا

Yes 1 Webmaster March 3, 2015 1 min read
Naveed Haider Hashmi
Share this:
Naveed Haider Hashmi
Naveed Haider Hashmi

تحریر: اختر سردار چودھری۔ کسووال
ہمارے ایک دوست ہمارے شہر کسووال سے کوئٹہ جا بسے ہیں وہاں انہوں نے اردو ادب کے لیے جو کام کیا ہے کسووال کا نام” پاکستان سے دنیا تک ” جیسے روشن کیا ہے اس کی مثال نہیں ہے۔ چند دن قبل سانحہ پشاور کے حوالے سے، کوئٹہ رائیٹر فورم ،”عالمی جریدہ حرف”، اور ترقی پسند مصنفین کی جانب سے “کل پاکستان یک جہتی مشاعرے” کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صدر پاکستان ممنون حسین نے بھی شرکت کی، صدارت جناب امجد اسلام امجد نے کی۔یہ مشاعرہ اس لیے بھی قابل توجہ ہے کہ یہ مشاعرہ شہدائے پشاور کی یاد میں پہلا مشاعرہ تھا ۔اس کے انعقاد میں عالمی ادبی جریدہ حرف کے روح رواں جناب نوید حیدر ہاشمی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

سید نوید حیدر ہاشمی کا تعلق بنیادی طور پر میرے شہر کسووال سے ہے ، اس عظیم شاعر ،نقاد، کالم سنگار، صحافی، اینکر پرسن اورپی ٹی وی کوئٹہ سنٹر کے بہترین مذہبی سکالر نے میرے شہر کسووال اور اہل کسووال کی عظمت کو کوئٹہ شہر ہی نہیں پورے پاکستان بلکہ ساری دنیا میں بھی سر بلند کر رکھا ہے۔سید نوید حیدر ہاشمی میرے ملک کا وہ ادبی سرمایہ ہے جن پر میں جتنا ناز کروں کم ہے۔میرا شہر کسووال ہے اور میں اس شہر سے تعلق رکھنے والے ہر فرد کی دل سے قدر کرتا ہوں ۔جو اس کے شاعر ہیں ،ادیب ہیں ، کالم نگار ہیں سب سے ۔بات ہو رہی تھی نوید حیدر ہاشمی کی جو اپنے شعری سفر کے آغاز کا سبب وہ اپنے والد اور بھائی سجاد حیدر صاحب ملنے والے ذوق کو بتاتے ہیں۔

کالج میں میگزین ایڈیٹر رہے ،1990 میں باقاعدہ شاعری کی ابتدا کی اسی سال پہلی غزل اخبار میں شائع ہوئی ،ان کی شاعری میں ان ڈئریکٹ واقع کربلا جھلکتا ہے ۔نوید حیدر ہاشمی خود کو آمد کا شاعر کہتے ہیں ،کہتے ہیں کہ میں سوچتا ہوں ،کہنا کیا ہے ،اس کے لیے زمین منتخب کرتا ہوں اور پھر اپنی ذات کو آمد کے حوالے کر دیتا ہوں ،جب کیفیت بن جاتی ہے تو شعر اپنے آپ نازل ہونے لگتے ہیں۔

میں یہاں ہجرکی تبلیغ کرنے آیا ہوں
دنیا والو میرامذہب،میرا مقصد،عشق ہے
یہ میرے بازو پڑے ہیں یہ میرا لاشہ ہے
میں نے بزدل کی طرح جنگ نہیں ہاری ہے
جو آنکھیں بند ہوں وہ آنکھیں دیکھ سکتی ہیں
تجھے دکھاوں میں ارض و سماء کا دروازہ
لہو میں بھیگے ہوئے سر دکھا رہا ہے مجھے
یہ میرے عہد کی کرب و بلا کا دروازہ ہے

نوید ہاشمی کا تعلق ایک علمی و ادبی اور معزز گھرانے سے ہے ،ان کے والد عالم دین تھے ،لڑکپن سے شاعر ی شروع کی اور ملک بھر میں اپنے کام سے نام بنایا ،”دھوپ کا جنگل” 1998 “چلو جی بھر کے روتے ہیں” 2006 ۔”عشق سید ہے” 2012 “شہید با پ کی شہید بیٹی” “بلوچستان عالمی قوتوں کے نرغے میں”لکھ کر شاعری اور نثر میں اپنا لوہا منوایا ،کالم بھی لکھتے ہیں جو قومی اخبارات میں شائع ہوتے ہیں ۔نوید ہاشمی ما شا اللہ صحت مند ہیں ،پہلوان ہونے کا گماں ہوتا ہے ،شاعر اتنا صحت مند بھی ہوتا ہے یہ دیکھنا ہو تو نوید حیدر ہاشمی کو دیکھ لیں،ہمارے کسووال کے ایک استاد شاعر ہیں ارشاد جالندھری ہیں جن کی صحت کو دیکھ کر پتہ چل جاتا ہے کہ شاعر ہیں۔

ایک نوید ہاشمی ہیں کہ لگتا ہے اکھاڑے سے آ رہے ہیں ۔صاف شفاف ،اجلے اجلے ،باتیں بھی اجلی اجلی ،عام شاعروں سے ہٹ کر ان میں جو دوسری بات ہے وہ ہے کہ اکثر دوسروں کو اپنی شاعری سے محفوظ رکھتے ہیں ،ملنے سے پہلے آپ کو شاعری سننے کے لیے خود کو تیار نہیں کرنا پڑتا۔ادب کی باتیں ادب سے کرتے ہیں ،منکسر المزاج ہیں ،گماں ہی نہیں ہوتا ہے اتنے بڑے ادیب سے مل رہے ہیں آپ کی یہ غلط فہمی اس وقت تک قائم رہتی ہے جب تک ان کا ادبی مجلہ حرف آپ دیکھ نہیں لیتے ، حرف کو دیکھ کر پتا چلتا ہے کہ آپ کتنے بڑے ادیب ہیں ،”حرف “بھاری اتنا ہے کہ وقت ضرورت اس سے ہتھیار کا کام بھی لیا جا سکتا ہے ۔ نوید صاحب وسیع المطالعہ ہیں۔

کسی دانشور کا قول ہے کہ افسانہ، کالم، مکالمہ، شاعری، بلکہ یوں کہوں کہ فنون لطیفہ میں آنے والی ہر بات بنیادی طور پر تخیل کی بقا ہے(عالم تمام حلقہ دام خیال ہے) تخیل کے بقا کی جنگ ہے جس کو کسی صورت بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ گزشتہ دنوں جناب نوید ہاشمی اپنے گائوں (شہرکسووال) آئے تو مجھے “حرف نمبر “5 تحفے میں دیا ۔سید نوید حیدر ہاشمی کے دئیے ہوئے سلسلہ وار ادبی جریدہ” حرف” کے مطالعہ نے حیرت میں ڈال دیا۔ مجھے ان کی ادارت میں شائع ہونے والا حرف ملا اور اس پر تبصرہ لکھنے کا حکم ملا ،میں اپنا سا منہ دیکھ کر رہ گیا،۔ ہم کہاں کے دانا ہیں کس ہنر میں یکتا ہیں۔

(جس پر تبصرہ لکھا جا چکا ہے جو پاکستان کی 30 سے زائد قومی ،لوکل اور آن لائن نیوز پیپرز میں شائع ہو چکا ہے ” عالمی ادبی جریدہ حرف کے لیے چند حروف ” کے عنواں سے) سید نوید حیدر ہاشمی کی اس ادبی خدمت کو سراہا جانا ضروری ہے ” حرف” کے مطالعہ کے بعد میں نے نوید کو اس مقام پر دیکھا ہے کہ شاید ایسی سلسلہ وار ادبی دستاویز آپ کو ملکی سطح پر کبھی کہیںنظر نہ آئے۔حرف” دنیائے ادب میں وہ مقام حاصل کرے جس پرہر اہل ادب نازاں ہو۔ سید نوید حیدر ہاشمی کسووال کا ایسا ستارہ ہیں جو کوئٹہ جا کے چمکے ہیں ہماری دعا ہے کہ وہ اپنے علم و ادب کی روشنی سے دوسروں کو مستفید کرتے رہیں۔

Muhammad Akhtar Sardar
Muhammad Akhtar Sardar

تحریر: اختر سردار چودھری۔ کسووال

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Polio Vaccine
Previous Post پشاور: پولیو ویکسین نہ پلانے پربڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا دعویٰ مشکوک
Next Post ایک غمگین سفر
Allah

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.