yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کوٹ رادھا کشن کیس، انکوائری رپورٹ میں اے ایس آئی غفلت کا ذمہ دار قرار

Yes 2 Webmaster January 29, 2015 1 min read
Arshad And Shama
Share this:
Arshad And Shama
Arshad And Shama

اسلام آباد (یس ڈیسک) سپریم کورٹ میں کوٹ رادھا کشن ازخود نوٹس کیس کی سماعت، آئی جی پنجاب نے انکوائری رپورٹ میں اے ایس آئی عبدالرشید کو غفلت کا ذمہ دار قرار دے دیا، اے ایس آئی کہتے ہیں عدالت کے ڈر سے واقعے کا سارا ملبہ میرے اوپر ڈال دیا گیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے مسلح پولیس اہلکار کھڑے سب کچھ دیکھتے رہے اور مسیحی جوڑے کو زندہ جلا دیا گیا۔ کوٹ رادھا کشن ازخود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس ناصر المک کی سربرائی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کی۔

سماعت کے موقع پر آئی جی پنجاب نے کوٹ رادھا کشن کے حوالےسے انکوائری رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ میں اے ایس آئی عبدالرشید کو واقعہ کے حوالے سے غفلت کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق اے ایس آئی عبدالرشید کو واقعے سے ایک روز قبل کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کا علم تھا۔

سابق ڈی پی او قصور جواد قمر نے بھی واقعے میں غفلت کی ذمہ داری اے ایس آئی عبدالرشید پر ڈال دی۔ سماعت کے موقع پر اے ایس آئی عبدالرشید نے موقف اختیار کیا کہ مجھے واقعے سے پہلے کسی قسم کی کوئی اطلاع نہیں تھی۔ سابق ڈی پی او اور انکوائری کمیٹی نے عدالت کے ڈر سے واقعے کا سارا ملبہ ان کے اوپر ڈال دیا ہے، عدالت نے ریمارکس دئیے کون کس سے ڈر رہا ہے یہی پتہ نہیں چل رہا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے ایک افسر ایک بات کرتا ہے تو دوسرا کوئی نئی بات ہم جاننا چاہتے ہیں غیرذمہ داری کس جگہ ہوئی۔ مسلح پولیس اہلکار وہاں کھڑے سب کچھ دیکھتے رہے اور مسیحی جوڑے کو زندہ جلا دیا گیا۔

اے ایس آئی نے کہا واقعے سے ایک روز قبل اپنے دوست کیلئے اینٹیں خریدنے کیلئے بھٹہ مالک سے رابطہ کیا تھا۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ بھٹہ مالک کو بھی شامل تفتیش کیا جائے۔

سپریم کورٹ نے اے ایس آئی عبدالرشید اور دیگر اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا عدالت پولیس کی محکمانہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں معاملے کو آگے بڑھانے کا جائزہ لے گی۔ مقدمے کی سماعت چھبیس فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Tasneem Aslam
Previous Post بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رکن نہیں بن سکتا، دفتر خارجہ
Next Post رشتوں کی بنیاد
Sarwar Siddiqui

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.