yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

کوہ نور

Yes 2 Webmaster January 26, 2016 1 min read
Diamond
Share this:
Diamond
Diamond

تحریر: سردار منیر اختر
ہیرئے کی قدر و قیمت تین ہزار سال پہلے بھی اتنی ہی تھی جتنی آج ہے، تاہم تاریخ میں سب سے زیادہ تین ہیروں کو اہمیت ملی ہے، جن میں :لوراف: (روس): دریائے نور یا مغل اعظم اور کوہ نور (الماس)۔ ایک روس کے پاس دوسرا ایران اور تیسرا برطانیہ کے پاس موجود ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ تینوں ایک ہی ہیرئے کا حصہ تھے۔جن کو تراش کر تین بنا دیا گیا،تاہم جو شہرت کوہ نور کو حاصل ہوئی وہ این دوسرئے ہیروں کا مقدر نہ بن سکی۔کوہ نور کو دنیا کا قدیم ترین ہیرا تسلیم کیا جاتا ہے، اس کی کوبصورتی اور حسن کے ساتھ ساتھ اس کے ساتھ جڑی مختلف تاریخ بھی اس کو نمایاں مقام دیتی ہے۔

india
india

قدیم ہندوستاتی تاریخ کے مطابق یہ ہیرا لگ بھگ پانچ ہزار قبل دریافت ہوا، جو کہ عرصہ دراز تک ہندو راجوں مہاراجوں کے پاس بھی رہا لیکن اس کی کوئی مستند تاریخ نہیں ملتی۔ ہندوستان میں مسمانوں کی آمد کے ساتھ ہی یہ مسلمانوں کے قبضے میں چلا گیا ۔اور کہا جاتا ہے کہ اسکی باقاعدہ تاریخ بھی مسلمانوں کیہی مرعون منت ہے، روایات کے مطابق یہ ہیرا گولکنڈا کی کان سے نکالا گیااس کو کس نے نکالا یہ کسی کو معلوم نہیں لیکن یہ معلوم ہے کہ یہ کان جس سے اس کو نکالا گیا دریائے کرشنا کے بائیں کنارئے پر موجود تھی۔

خیال ہے کہ جب علاوالدین خلجی نے مالودہ فتح کیا تو یہ مسلمانوں کے قبضے میں آ گیا، لیکن اس وقت یہ ناتراشدہ حالت میں تھا ،صلح کے بعد یہ ہیرا راجہ بر ماجیت کے خاندان کو واپس لوٹا دیا گیا، پانی پت میں فتح کے بعد 1526 میں یہ مغل خزانے کا حصہ بنا،جس کا تذکرہ تزک بابری کتاب میں بھی موجود ہے،اس وقت اس ہیرئے کا وزن 191قیراط سے بھی زیادہ تھا،کہا جاتا تھا کہ پوری دنیا کے ایک دن کے خرچ کے برابر اس کی قیمت بنتی ہے آج تک اس ہیرئے جیسا کوئی اور قیمتی ہیرا سامنے نہیں آ سکا ہے،مغل بادشاہ ساہ جہاں نے اس کو ترشواکراپنے مشہور تخت طاوس میں لگایا یہ پہلا موقع تھا کہ اسے تراشا گیا۔

Nadir Shah Durrani
Nadir Shah Durrani

مغل سلطنت کے زوال کے بعد نادر شاہ درانی نے دہلی پر حملہ کر کیا تو اس ہیرئے کی خاطر کئی دن تک قتل عام کیا، محمد شاہ اس ہیرئے کو اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز رکھتا تھا اور یہ ہیرا ہر وقت اس کی پگڑی میں موجود رہتا تھا،نادر شاہ جب اتنا قتل عام کرنے کے بعد بھی اس ہیرئے کا سراغ نہ لگا سکا تو اس نے ایک شاہی کنیز کو سازش میں شریک کیا جس نے ہیرئے کا پتا لگا لیاکہ ہیرا محمد شاہ کی دستار میں چھپا ہے،نادر شاہ مزید خون خرابہ نہیں کرنا چاہتا تھا تو اس نے ایک تقریب منقعد کر کہ پگڑیاں بدل کر دوست بننے کے نام پر ہیرا حاصل کر لیا،جب نادر شاہ نے ہیرے کی چمک دیکھی تو بے اختیار پکار اٹھا کوہ نور کوہ نور (یعنی کے روشنی کا پہاڑ)اسی دن سے الماس عرف عام میں کوہ نور کہلانے لگا۔

بدقسمتی سے ہیرا حاصل کرنے کے کچھ دن بعد وہ بھی قتل ہو گیاجس کے بعد یہ ہیرا اس کے بیٹے شاہ رخ کو ملا،ہیرا ملتے ہی اس پر مصیبتوں کا پہاڑ کھل گیا ہیرے کی خاطر شاہ رخ کو طرح طرح کی تکلیفیں دہیں گئیں جس میں وہ اندھا بھی ہو گیا میر عالم خان نے کھولتا ہوا تیل اس کے گلے میں ڈالا لیکن اس نے پھر بھی ہیرئے کا نہ بتایا اور اسی پریشانی میں 1751کو فوت ہو گیا۔موت سے قبل یہ ہیرا اس نے احمد شاہ ابدالی کی نذر کر دیا جس نے مشکل وقت میں اس کا ساتھ دیا۔

British Royal Diamond
British Royal Diamond

ابدالی کی وفات کے بعد اس ہیرئے کا وارث اس کا بیٹا تیمور بنا تیمور کے قتل کے بعد یہ ہیرا اس کے بیٹے شاہ زمان کو ملا ،قسمت اس پر بھی مہربان نہ ہوئی اوراسے اس کے بھائی نے ہیرئے کی خاطر آنکھوں میں سلایاں پھیروا کر اندھا کر دیا،اس کے باوجود اس نے ہیرا نہ دیا اور قید خانے کی دیوار کا پلستر اکھاڑ کرہیرا اس میں چھپا دیا، لیکن پھر بھی کسی نہ کسی طرح اسکا بھائی ہیرئے تک پہچ گیا، یوں پھرتا پھرتا یہ ملکہ وکٹوریہ تک پہچا جو ان کو دو سو پچاسوایں سالگرہ پر دیا گیا اس وقت یہ برطانوی شاہوں کے اہم ترین تاج کا حصہ ہے، یہ عام طور پر دیگر جواہرات کے ساتھ ٹ اور آف لندن میں عوامی نمائش کے لیے رکھا رہتا ہے، اس کو خاص خاص موقع پر ملکہ یا بادشاہ پہنتے ہیں۔

تحریر:سردار منیر اختر
چیف ایڈیٹر نیشنل میڈیا سروس ٹیکسلا

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
House Fire
Previous Post سپین کے شہر خرونا کے ایک مکان میں آتشزدگی کے نتیجے میں پاکستانی خاوند اور بیوی جل گئے
Next Post پیرس میں بھی پانچ سکولوں کو بم کی اطلاع پر خالی کرا کے آپریشن شروع کر دیا گیا
Paris Schools Bomb Threat

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.