yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

صدائے عِلم

F A Farooqi August 17, 2016 1 min read
Sadaa-e-Elm
Share this:
Book
Book

تحریر: تجمل محمود جنجوعہ
کتاب انسان کی بہترین دوست کہلاتی ہے۔ کتاب دوستی عصر حاضر میں پاکستان جیسے ترقی پزیر ملک میں ٹیکنالوجی کی جدت اور اس کے بے جا اور بے تحاشا استعمال کے باعث کم ہوتی جا رہی ہے جو کہ یقینا تشویشناک امر ہے۔ کتب بینی جہاں علم کی پیاس بجھاتی ہے وہیں ہمارے طور طریقوں میں بھی نمایاں طور پر اثرانداز ہوتی ہے۔ یہ ایک صحت مند عادت ہے جس کے کم ہوتے رجحان کو روکنے اور نوجوان نسل کی اس کی جانب رغبت کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔

بعض اوقات مجھ جیسے نوآموز لکھاری بھی پڑھنے سے زیادہ لکھنے میں لگ جاتے ہیں۔ اس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں مگر یہ بھی سچ ہے کہ مطالعہ جس قدر کم ہو گا، تحریر بھی اتنی ہی بے اثر اور بے جان ہو گی۔ تحریر کو جاندار اور بااثر بنانے کے لئے گہرے مطالعے اور کتب بینی کی ضرورت ہے۔معروف کالم نویس سلمان عابد لکھتے ہیں ”لکھنے میں ایک مسئلہ شوق اور جنون کا ہوتا ہے۔ یہ شوق ہر ایک میں موجود ہوتا ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ وہ لکھتا ہے اور خواہش رکھتا ہے کہ اس کو پزیرائی بھی ملے۔ لیکن شوق اور جنون کے ساتھ بڑا مسئلہ مطالعہ کا ہوتا ہے۔ اگر آپ کے پاس مطالعہ محدود ہے اور علم و فہم میں آپ کمی رکھتے ہیں تو شوق اور جنون کے باوجود اپنی تحریر سے لوگوں کو متاثر نہیں کر سکیں گے۔”

Writer
Writer

مگر ایسے میں کیا کیا جائے جب نئے لکھنے والوں کی تربیت کے لئے کوئی مناسب انتظام موجود نہ ہو اور اچھا لکھنے والوں کو بھی اخبارات میں مناسب جگہ نہ دی جائے۔ حساس طبیعت کے مالک سمیع اللہ خان نے بھی یہی سب سوچا اور نوجوان نسل کو کتاب کی جانب واپس لانے کا بیڑا اٹھایا۔ وہ علم کے پیاسوں کے لئے بھی فکرمند تھے اور لکھنے کا شوق رکھنے والوں کے لئے بھی کچھ کرنا چاہ رہے تھے۔ لہذا انہوں نے ایک ایسی کتاب مرتب کرنے کا فیصلہ کیا کہ جس میں مختلف کالم نگاروں کی منتخب تحاریر شامل ہوں۔ وہ ”صدائے علم ” کو مرتب کر کے اپنی کوشش میں کامیاب ہوئے اور بتیس لکھاریوں کی تینتالیس تحاریر کو یکجا کر کے اس شاہکار کو تخلیق کیا۔ یہ جہاں نوآموز لکھاریوں کے لئے حوصلہ افزا ہے وہیں نئے لکھنے والوں کے لئے مختلف کالم نگاروں کے طریقہ تحریر پڑھ کر سیکھنے کا موقع بھی فراہم کرتی ہے۔اس میں راقم کی بھی نوجوان صحافیوں کو درپیش مثال سے متعلق دو تحاریر کو شامل کیا گیا ہے جس کے لئے میں سمیع اللہ خان کا ممنون ہوں۔ کتاب میں عبدالستار اعوان، حیات عبداللہ، محمد عتیق الرحمن،مہ جبین ملک، عبدالقادر سہیل ،اختر سردار چوہدری جیسے عمدہ لکھاریوں کی تحاریر بھی شامل ہیںجس سے اسے چار چاند لگ گئے ہیں۔ سچ تو ہی ہے کہ اس کی ہر تحریر اور تحریر کے ہر لفظ سے لکھنے والوں کی لگن اور محنت چھلک رہی ہے۔

سمیع اللہ خان کی کاوش ”صدائے علم کے حوالہ سے محترم سلمان عابد کہتے ہیں کہ”سمیع اللہ خان نے نوجوان لکھنے والوں کے مضامین کو کتابی شکل میں شائع کر کے ان نوجوانوں کی خوب حوصلہ افزائی کی ہے۔ ان میں بہت اچھے اچھے مضامین بھی شامل ہیںجو ظاہر کرتے ہیں کہ نوجوانوں میں لکھنے کا شوق بھی بڑھ رہا ہے اور ان میں محنت بھی ہے۔”

کتاب کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں تعلیم کے موضوع کو بھی خاص اہمیت دی گئی ہے جو کہ سمیع بھائی کی علم دوستی کی واضح مثال ہے۔
”صدائے علم کے بارے میں نامور کالم نگار اجمل نیازی کہتے ہیں کہ ”یہ ایک اچھی کاوش ہے۔ کالم نگاروں کی دلچسپی کے لئے سمیع اللہ خان نے بڑا کام کیا ہے۔ اپنی اس کتاب کا نام ”صدائے علم ” رکھ کر اپنی علمی وابستگیوں کو ثابت کیا ہے۔”

Sadaa-e-Elm
Sadaa-e-Elm

محترم یوسف عالمگیرین کہتے ہیں کہ ”سمیع اللہ خان کا مئوقف ہے کہ تعلیم میں ترقی کے بغیر ملک کسی شعبہ میں بھی ترقی نہیں کر سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ زیر نظر کتاب میں جہاں نوجوان لکھاریوں کی مختلف موضوعات پر تحریریں ہیں وہیں ”شعبہ تعلیم” کو بھی خصوصی جگہ دی گئی ہے تاکہ لوگوں کو شعبہ تعلیم سے متعلق نہ صرف یہ کہ ادراک ہو سکے بلکہ انہیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس بھی ہو کہ انہیں بھی اپنے اپنے تئیں مختلف شعبوں کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہے تاکہ ملک دن دگنی رات چگنی ترقی کر سکے۔”

”صدائے علم” کو مرتب کرنے والے سمیع اللہ خان کی نوجوان لکھاریوں کے لئے محبت و راہنمائی بلاشبہ قابل تحسین ہے۔ آخر میں میں انہی کے الفاظ شامل کرنا چاہوں گا۔ کہتے ہیں ”صدائے علم ” میں اکثریت نو آموز لکھاریوں کی ہے مگر اسی طبقے کے کچھ سینئرحضرات کی تحریریں بھی شامل ہیں تاکہ طفل مکتب اپنی تحریروں کا تقابل کر کے فائدہ اٹھا سکیں۔ اس وقت مادر وطن کو جہاں اغیار پانامہ لیکس جیسی خرافات کے ”جھٹکے” دے رہے ہیں، وہیں کچھ امراء جونکوں کی مانند اس کا خون بھی چوس رہے ہیں۔ کچھ کو اقتدار کی ہوس نے اس قدر دیوانہ کر دیا ہے کہ انہیں خالص مخمل میں بھی ٹاٹ کے پیوند نظر آنے لگے ہیں۔ ایسے نازک دور میں جس زمین کو نوجوان لکھاری میسر ہوں اور ان میں سے اکثر کا موضوع تعلیم ہو تو اُسے کسی صورت ناامید نہیں ہونا چاہیے۔

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

ہاں سمیع بھائی ! یہ مٹی واقعی بڑی زرخیز ہے ۔ جن لکھاریوں کو آپ سے مہربان اور ہمدرد راہنما دستیاب ہوں جو لکھنے کا سلیقہ بھی سکھائیں اور قدم قدم پر حوصلہ افزائی بھی کریں، انہیں یقینا ناامید نہیں ہونا چاہیے کہ وہ بھی ایک دن نامور کالم نگاروں میں شمار ہوں گے۔ قارئین کے لئے بتاتا چلوں کہ ”صدائے علم” کے بعد سمیع اللہ خان کی اک اور کتاب بہت جلد منظر عام پر آنے والی ہے جو کہ مکمل طور پر تعلیم کے موضوع پر لکھی گئی ہے۔ میں سمیع بھائی کے لئے دعاگو ہوں۔ اللہ انہیں مزید ترقیوں سے نوازے۔ آمین۔

Tajammal Mahmood Janjua
Tajammal Mahmood Janjua

تحریر: تجمل محمود جنجوعہ
tmjanjua.din@gmail.com
0301-3920428
www.facebook.com/tajammal.janjua.5

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Children Kidnapping
Previous Post بچوں کا اغواء اور عوام کی بڑھتی ہوئی عدم برداشت
Next Post تحریک منہاج القرآن (آئرلینڈ) کی طرف سے اشعر نیازی کی وفات پر اظہار افسوس
Condolences

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.