yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پتنگ سے بجلی بنانے کا منصوبہ

Web Editor December 4, 2018 1 min read
Kite power project
Share this:

 پتنگ بازی کا شوق بہت خطرناک ہے اور بعض مرتبہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے لیکن اسکاٹ لینڈ کی ایک کمپنی پتنگوں  کی مدد سے بجلی بنانے کے ایک منصوبے پر کام کررہی ہے اور اس وقت صرف ایک پتنگ سے تین  میگاواٹ تک بجلی بنانے میں کامیاب بھی ہوچکی ہے۔ 

اس کمپنی کو امید ہے کہ 2025 تک اس اچھوتے طریقے کی بدولت سینکڑوں میگاواٹ بجلی بنائی جاسکے گی۔ پتنگ سے بجلی بنانے کا تصور نسبتاً نیا ضرور ہے لیکن اصول وہی پرانا ہے جس سے ہر پتنگ باز بخوبی واقف ہے۔ ڈور سے بندھی ہوئی پتنگ جیسے جیسے ہوا کے زور سے بلند ہوتی ہے، ویسے ویسے ڈور والی چرخی بھی (پتنگ کی قوت کے باعث) گھومنے لگتی ہے۔ کائٹ پاور سولیوشنز کے ماہرین نے یہی اصول تھوڑی سی ترمیم کے ساتھ استعمال کیا ہے۔

انہوں نے ایک ہلکی لیکن مضبوط ڈور کے دونوں سروں پر یکساں جسامت والی 2 بڑی پتنگیں باندھیں جن کی شکل پیراشوٹ جیسی تھی۔ پتنگوں کو جوڑنے والی ڈور، زمین پر رکھے ایک ٹربائن (چرخی) میں سے چکر کاٹتی ہوئی گزر رہی تھی۔ دونوں پتنگیں ایک ساتھ اڑائی گئیں۔ جب ایک پتنگ پر ہوا کا زور زیادہ ہوتا تو وہ زیادہ اونچا اُڑنے کی کوشش کرتی لیکن مخالف پتنگ کو کھینچ کر نیچے کردیتی۔ اسی طرح جب دوسری پتنگ پر ہوا کا زیادہ زور پڑتا تو وہ خود تو زیادہ اونچی ہوجاتی لیکن پہلی پتنگ کو کھینچ کر نیچے کردیتی۔ یوں پتنگوں کے درمیان کھینچا تانی کا سلسلہ چلتا رہتا جس کی وجہ سے زمین پر لگی ہوئی ٹربائن بھی بار بار گھومتی رہتی اور ٹربائن کے گھومنے سے بجلی پیدا ہوتی رہتی۔

کمپنی نے اپنے تجربات کی ابتداء چھوٹے پیمانے سے کی اور انہیں بتدریج وسعت دیتے ہوئے بجلی کی زیادہ پیداوار دینے کے قابل بنایا۔ البتہ اس طریقے میں ایک خامی یہ ہے کہ اس سے صرف ایسے مقامات ہی پر فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے جہاں سارا سال یکساں رفتار سے تیز ہوا چلتی رہتی ہو۔ اسکاٹ لینڈ میں ایسا ہی ایک علاقہ ’’اسٹران رائر‘‘ ہے جہاں کی آبادی بھی بہت کم ہے۔

پتنگوں سے بجلی بنانے والا پہلا بڑا یونٹ بھی اسی علاقے میں آزمایا جارہا ہے۔ آزمائشوں کی کامیاب تکمیل کے بعد اس سے قریبی آبادی کو بجلی کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ بجلی بنانے کا یہ انوکھا طریقہ، توانائی کے بیشتر متبادل ذرائع سے کم خرچ ہے جب کہ چلانے میں نہایت آسان بھی ہے کیونکہ اس میں ہر ایک پتنگ سے 2 یا 3 میگاواٹ تک بجلی بنائی جاسکے گی۔

قبل ازیں اسی طرح کے ایک تحقیقی منصوبے پر اٹلی میں بھی کام ہوچکا ہے۔ تکمیل بعد کائٹ پاور سولیوشنز وہ پہلا برطانوی منصوبہ بن جائے گا جو پتنگوں سے بجلی بنائے گا۔ کامیابی کی صورت میں اس منصوبے کو مزید وسعت دی جائے گی اور اس میں پتنگ سے بجلی بنانے والے مزید یونٹ نصب کیے جائیں گے اور متوقع طور پر سینکڑوں میگاواٹ بجلی بھی بنائی جائے گی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Acidic weapons
Previous Post تیزاب کا خطرناک ہتھیار
Next Post 360 سیکیورٹی موبائلز اور ٹیبلٹ کے لیے مفید ایپ
Useful app for 360 security mobiles and tablets

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.