yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

خورشید اور عمران کی نیب سے متعلق نیت ٹھیک ہے تو پھر

Yes 2 Webmaster February 22, 2016 1 min read
Khursheed Shah and Imran Khan
Share this:
Khursheed Shah and Imran Khan
Khursheed Shah and Imran Khan

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
ٓ لیجئے، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تو نیب کے اختیارات کو وفاق کی جانب سے محدود کرنے کے معاملے پر آستینیںچڑھالی ہیں اور ایسالگتاہے کہ جیسے اَ ب یہ کھلم کھلانیب کے اختیارات کے معاملات کو وفاق اور پنجاب حکومتوں کی جانب سے محدودکئے جانے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اور سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کرسامنے آنے کی تیاریاں مکمل کرچکے ہیں اگرچہ گزشتہ دنوں نیب کے متعلق وزیراعظم نوازشریف کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے عمران خان نے جس اندازہ سے اپنا یہ بیان داغاہے کہ ”ن لیگ نے نیب کے پرکاٹے تو مخالفت کریں گے‘ ©‘آج اگر واقعی عمران خان کی نیب سے متعلق نیت ٹھیک ہے توپھر عمران خان کو تمام سیاسی مصالحتوں اور مفاہمتوں اور چاپلوسیوں کو ایک طرف رکھتے ہوئے نیب کی مکمل حمایت میں سامنے آنے کی تحریک ایک نہ ختم ہونے والے دھرنے کے اعلان سے کردیناچاہئے اورساتھ ہی یہ بھی بتادیناچاہئے کہ آج حکومت نے نیب کے پر کاٹ دیئے تو پھر مُلک میں کرپشن اور کرپٹ عناصر کو لگام دینے والا کون ہوگا؟؟ اور اِسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماخورشیدشاہ نے بھی بڑے مبہماور گول مول انداز سے حکومت الوقت پر تنقیدکرتے ہوئے کہاہے کہ”نیب کے معاملے پر پنجاب سیخ پانہ ہو ادارے کی اصلاح کی جائے، نیب ن لیگ نے ہی قائم کی ہے اَب اِسے بھگتیں“۔

ایسے میں یہاں سوال یہ پیداہوتاہے کہ آج اگر عمران خان اور خورشیدشاہ واقعی نیب کو تماشہ بننے سے بچاناہی چاہتے ہیں توپھر اِنہیںاپنااپنا صاف سُتھرا سیاسی رول اداکرناہوگاورنہ قوم کو بے وقوف بنانے کا یہ سلسلہ بن کردیں کہ ہم حکومت کے کسی ایسے اقدام کے سخت خلاف ہیں جو اداروں کے اختیارات میں کمی سے متعلق ہو،آج عمران خان اور خورشیدشاہ اگر واقعی اپنے دل کے کسی کونے یا خانے میں مُلک اور قوم کی ترقی اور خوشحالی میں حائل کرپشن اور کرپٹ عناصر کا قلع قمع کرنے کا ایمانداری سے کوئی رتی برابربھی ارادہ رکھتے ہیں تو پھر اِنہیںپوری طرح اپنی باتوں پر ڈٹ جاناہوگااورن لیگ کے خالصتاََ بزنس مائنڈ وزیراعظم نوازشریف اور اِن کے کاروباری چنداہم وزراءسے نیب کو اِس کے پرکاٹنے سے حقیقی معنوں میں بچاناہوگاورنہ تو آج ہی کیا پھر کبھی بھی عمران اور خورشید کی باتوںپر عوام اعتبار نہیںکریں گے۔

آج قطعاََ اِس سے کسی کو انکار نہیں ہے کہ اکثر سرزمین پاکستان میں خوداعتمادی سے عاری حکمرانوں اورسیاستدانوں نے اپنے ذاتی اور سیاسی فوائد کے خاطر قوم کو بے وقوف بنایاہے یہ بات یہیں ختم نہیں ہوجاتی ہے بلکہ میرے مُلکِ پاکستان کی گزشتہ 68سالہ تاریخ بھی اِس سے بھری پڑی ہے کہ جب جب مُلکِ پاکستان کے سیاسی میدان میں (جتنے بھی پرانے یا نئے سیاسی) کھلاڑی آئے ہیں اُن میں چندایک ہی ایسے تھے جن کی ذات جذبہ حب الوطنی سے سرشارتھی اوراُن میں بے پناہ خوداعتمادی نظرتھی وہ اپنے قول و فعل کے سچے اور کھرے اِنسان تھے اور اُنہوں نے واقعی اپنی اِس صلاحیت کو بروئے کارلاکرمُلک اور قوم کی بہتری اور ترقی و خوشحالی کے لئے اپنا جامع اور فعل کردار بھی اداکیاہے۔

آج اگر خوش قسمتی سے میرے مُلکِ پاکستان میں کہیں کہیں تھوڑابہت جو لولا لنگڑا سیاسی اور جمہوری کلچر نظرآرہاہے اور ہم آج جس جمہوری کلچر میں اپنا نظامِ حکومت زندگی کے دیگرمعاملات چلارہے ہیں تویہ ماضی کے اُن چند ایک باصلاحیت اور بااعتماد سیاسی کھلاڑیوں کی حقیقی اور بامقصدسیاسی اور جمہوری خدمات اور قربانیوں کا ہی صلہ اور مرہونِ منت ہے ورنہ تو موجودہ حکمرانوںاور سیاستدانوں میں اتنادم خم کہاں ہے؟ کہ یہ بیچارے سیاسی اور جمہوری عمل کو ٹھیک طرح چلابھی پاتے کیونکہ آج اِن کے ذہنوں میں تو پی آئی اے ، اسٹیل مل اور دیگر منافع بخش قومی اداروں کی نج کاری کا ڈرامہ رچا کر اونے پونے داموں فروخت کرکے دو دونی چار کرنے اور نیب جیسے اداروں کے پرکاٹنے کے سوا کچھ اور سُجھتاہی نہیں ہے۔

اَب اِس منظراور پس منظر میں ہم اپنے موجودہ سیاسی اور جمہوری کلچر کے دعوے کرنے والے حکمرانوں اور سیاستدانوں کے سیاسی رویوں اور اِن کی سوچ وفکراوراِن کے اذکاروافکارکا جائزہ لیں اورآج اگر ہم کسی بھی سیاست دان کے گریبان میں جھانکیں تو ہمیں کوئی بھی ایسا حکمران اور سیاستدان نہیں ملے گا جومثبت سوچ کے ساتھ عوامی خدمات اور صاف سُتھری سیاست اور جمہور اور جمہوریت کی اصل روح سے بھی واقف ہو۔

اَب ایسے میں بسااوقات جنہیں دیکھ کراور اِن کی کمرشل بنیادوں پر قومی اداروں کی فروخت کردینے والی سوچوں اور حقیقی اعمال سے ایسا لگتا ہے کہ جیسے میرے مُلک کے خالصتاََ بزنس مائنڈ وزیراعظم نوازشریف اور سیاستدانوں نے مُلکی سیاست اور جمہوریت کو بھی تجارت سمجھ لیا ہے اورہمارے حکمران اور سیاستدان سیاست اور جمہوریت کے ثمرات کو تجارتی بنیادوں پر دیکھ ہیں اور اِنہیں اِسی انداز سے ڈیل کرکے عوام الناس تک پہنچا رہے ہیں اور سیاست اور جمہوریت کے ثمرات اپنی مٹھی میں رکھ کر اپنی مرضی کے لوگوں کو بانٹ ہے ہیں۔

آج اپنے دیس کے حکمرانوں اور سیاستدانوں کو دیکھ کر یقینی طور پر یہ کہاجاسکتاہے کہ میرے دیس کے سیاستدان قوم کو بے وقوف بنانے میں ایسی مہارت حاصل کرچکے ہیں کہ اِنہیں اِس کے بغیر چین ہی نہیں ملتاہے یوں یہ عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے مُلک میں ہونے والے ہر الیکشن میں کروڑوں کی انویسٹمنٹ کرتے ہیں پھرعوام کے ووٹوں سے ایوانوں میں پہنچ کراپنے کروڑوں کو اربوں اور کھربوں میں کرنے کا خواب اپنی آنکھوں میں سجائےمیدان سیاست میں اُتررہے ہیں اور قومی دولت کو اپنے ذاتی اور سیاسی مفادا ت کے لئے ایسے استعمال کررہے ہیں جیسے کہ غریب عوام کے خون پیسنے سے بھراہواقومی خزانہ اِن سیاسی انویسٹروں کے لئے ہے۔

بہر حال ..!!راقم الحرف کو یہاں بڑے افسوس کے ساتھ یہ بھی کہنا پڑرہاہے کہ آج میرے دیس کے موجودہ سیاسی میدان میں جتنے بھی سیاسی کھلاڑی میدانِ سیاست میں اپنی کرشمہ سازیاں کرتے دکھائی دے رہے ہیں اِن سب کی اپروچ اپنے ذاتی اور سیاسی فوائد اور نظریات تک ہی محدوہیں اِنہیں مُلک اور عوام کی ترقی اور خوشحالی سے کچھ لینادینانہیں ہے اور نہ ہی اِنہیں اِس سے کوئی سروکار ہے کہ مُلک اور عوام پستی اور گمنامی کی جانب کس تیزرفتاری سے جارہے ہیں مُلک اور عوام کی تباہ کاری کا کسی کوکوئی احساس نہیں ہے بس میرے دیس کے حکمرانوں اور سیاستدانوں اور پسند کی بنیادوں پر قومی اداروں میںتعینات بیوروکریٹس کو مُلک اور عوام کے بجائے ایک دوسرے کے سیاسی اور ذاتی فائدوں کی سوچ ہے یہ کبھی تو مُلکی اور عالمی حالات اور واقعات پر بظاہر تو ایک دوسرے کے خلاف خونی دُشمن بنے نظرآتے ہیں۔

یہی ایک دوسرے کے مفادات کے تحفظ میںکبھی ایک دوسرے لنگوٹی یار(جیسے آج کل نیب کے اختیارات محدود کرنے اور اِس کے پَرکانٹنے کے معاملے میں آصف علی زرداری اورنوازشریف و شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے تمام بڑے چھوٹے اور نئے اور پرانے سیاسی کھلاڑی باہم متحد ومنظم ہوکر بس ایک یہی راگ لاپ رہے ہیں کہ نیب کے اختیارات محدود کرنے کے لئے نیب کے پَرکاٹے جائیں) بھی بن جایاکرتے ہیں،اَب یہ عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے کچھ بھی کریں یا کہیں مگر درحقیقت عوام یہ بات خوب جان چکے ہیں کہ یہ سب اندر سے ایک ہیں جواندر سے تو ایک پیالہ اور ایک نوالہ اور اِسی طرح یکدل اور یکجان ہیں مگر عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے یہ ایک دوسرے کے خلاف سخت زبان اور جملہ بازیاں کرتے رہتے ہیں عوام اِن کی زبانی جمع خرچ پر اعتبار نہیں کریں گے۔

Azam Azeem Azam
Azam Azeem Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Farmers
Previous Post کسان اگائے کیا اور کھائے کیا
Next Post اپنی اداؤں پہ ذراغور کریں
14 Feb

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.