yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

خواجہ اظہار حملہ: ’ماسٹر مائنڈ اور ہلاک دہشتگرد‘ کے اہلخانہ کے بیانات ریکارڈ

Web Editor September 6, 2017 1 min read
Khawja Izhar Attack: Record statement of 'master mind and dead terrorist family'
Share this:

کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خواجہ اظہار پر حملے میں ہلاک دہشت گرد اور مفرور ہونے والے مبینہ ماسٹر مائنڈ عبدالکریم کے اہلخانہ کے بیانات ریکارڈ کرلیے۔

Khawja Izhar Attack: Record statement of 'master mind and dead terrorist family'
Khawja Izhar Attack: Record statement of ‘master mind and dead terrorist family’

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن پر عیدالاضحیٰ کے روز بفرزون میں قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور بچہ جاں بحق ہوا تھا جب کہ خواجہ اظہار حملے میں محفوظ رہے۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے خواجہ اظہار پر حملے کی تحقیقات میں مصروف ہیں اور اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کامیابی حاصل کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حملے میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد حسان کے اہلخانہ کا بیان ریکارڈ کرلیا جس میں اہلخانہ نے بتایا کہ حسان کے رویئے میں پچھلے ایک سال سے تبدیلی آنا شروع ہوگئی تھی جب کہ حسان کے 2 یا 3 دوست کنیز فاطمہ سوسائٹی میں رہتے تھے اور وہ ان ہی کے ساتھ رہتا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ حسان کا ایک چچا پولیس افسر ہے اور اس سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق حسان کے گھر سے انصار الشریعہ کے پمفلٹ کی تیاری میں استعمال ہونے والا لیپ ٹاپ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملے کے بعد مفرور ہونے والے ملزم اور مبینہ ماسٹر مائنڈ عبدالکریم عرف سروش کے والد سجاد صدیقی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ایک سال قبل پتاچلا کہ بیٹا اسلحہ رکھتا ہے، بیٹے کی حرکات و سکنات کئی ماہ سے مشکوک تھیں۔ سروش کے والد نے بتایا کہ بیٹا رات رات بھر جاگتا تھا اور میرے پوچھنے پر تسلی بخش جواب نہیں دیتا، وہ زیادہ تر گم سم رہتا تھا۔ سجاد صدیقی نے بیان دیا کہ پولیس نے چھاپا مارا تو سروش کو ہتھیار چلانے سے منع کیا تھا، اسے ہتھیار ڈالنے کے لیے کہا لیکن وہ نہیں مانا، اس نے کہا کہ پولیس کو جان سے ماردوں گا لیکن گرفتاری نہیں دوں گا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد حسان کے دوستوں سے بھی تفتیش جاری ہے جن میں نعمان، حسن اور سبحان سمیت 6 دوست زیر حراست ہیں جب کہ حراست میں لیے گئے افراد این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم ہیں۔ واضح رہے کہ خواجہ اظہار پر حملے میں مارا جانے والا دہشت گرد حسان اسرار انجینئرنگ یونیورسٹی کا لیکچرار اور پی ایچ ڈی ہولڈر تھا جب کہ حملے کا مبینہ ماسٹر مائنڈ عبدالکریم سروش صدیقی بھی کراچی یونیورسٹی میں شعبہ اپلائڈ فزکس کا طالبعلم تھا جو اب تک مفرور ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Imran Tahir got the problem of getting Pakistani visas
Previous Post عمران طاہر کو پاکستانی ویزے کے حصول میں مشکلات
Next Post قطر پر خلیجی پابندیوں کے بعد پاکستانیوں کی چاندی
Pakistaniis silver after Gulf sanctions

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.