yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

خان کا غدار، گالیوں کا حق دار

Web Editor June 4, 2018 1 min read
Khan's treasurer, right of necking
Share this:

وطن عزیز کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ تحریک انصاف کے محب وطن جانثار اپنے قائد محترم جناب عمران خان صاحب کے خلاف ایک لفظ کی گستاخی برداشت نہیں کر سکتے۔ مگر ریحام خان کی یہ ہمت کہ انہوں نے سینکڑوں صفحات پر مشتمل گستاخی سے بھرپور کتاب ہی لکھ ڈالی۔

یہ خبر سن کر وطن عزیز کے طول و عرض سےگالیوں میں پی ایچ ڈی کیے ہوئے خان کے مجاہدین ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر غدار ریحام کے خلاف یکجان ہو گئے اور ریحام خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنا کر اپنے اور خان صاحب کے درمیان شدید محبت کا ثبوت پیش کرنے لگے۔بے شک عمران خان نے اپنے مجاہدین کو ریحام کی تذلیل کرنے کا حکم ہرگز نہیں دیا تھا کیونکہ خان صاحب کو معلوم ہے کہ میرے مجاہدین خود ہی بہت عقلمند ہیں۔ اس لئے انہیں حکم دینے کی کبھی ضرورت پیش نہیں آئی۔

یہ گالیاں ریحام خان پر پہلی بار نہیں برس رہیں۔ یہ گالیاں اس وقت بھی برسائی جا رہی تھی جب ریحام خان نے عمران خان سے علیحدگی اختیار کی تھی۔

آخر ریحام خان کو خان سے شادی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے پر گالیاں کیوں نہیں دینی چاہئیے؟

خان کے جانثار تو ان کو معافی نہیں دیتے جو پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کی گستاخی کرتے ہیں.

جب عائیشہ گلالائی نے تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کر کے خان کے خلاف گستاخی کرنے کی کوشش کی تھی تب خان کے مجاہدین جو گالیوں میں پی ایچ ڈی کیے ہوئے ہیں سب نے اپنے تن من اور دھن کے ساتھ یکجان ہو کر غدار عائشہ گلالئی کو بھرپور گالیوں سے نوازا تھا۔

تحریک انصاف کی بانی رہنما فوزیہ قصوری کو پی ٹی آئی کے مجاہدین کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا جب انہوں نے بھی گستاخی کرتے ہوئے تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کر کے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

ناز بلوچ صاحبہ نے جب پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی تب انہیں بھی خان کے جانثاروں کے ہاتھوں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔مگر غدار ریحام نے تحریک انصاف کے ساتھ ساتھ خان صاحب سے بھی علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

خان کے جانثار ‏حمزہ علی عباسی کے مطابق گستاخ ریحام نے پاکستان مسلم لیگ نواز سے یہ کتاب لکھنے پر ایک لاکھ پونڈ کی رقم وصول کی ہے جو کہ ہماری دیسی کرنسی کے حساب سے 15,511,162 روپے بنتے ہیں۔ مگر اس بارے میں جانثار حمزہ کے پاس کسی قسم کا ثبوت موجود نہیں۔ مگر انہیں کسی قسم کا ثبوت پیش کرنے کی ہر گز ضرورت نہیں کیونکہ خان کے کسی بھی جانثار کے منہ سے نکلی ہوئی بات غلط نہیں ہوسکتی اور اگر کسی نے غلط ثابت کرنے کی کوشش کی تو وہ خان کا غدار گالیوں کا حق دار تصور کیا جائے گا۔

بیشک دین اسلام کے مطابق فرمایا گیا ہے کہ، سنی سنائی بات آگے بیان کرنا انسان کے جھوٹا ہونے کی دلیل ہے۔

ریحام خان کے فیس بک پیج پر شئیر کی گئی نظم،

ریحام خان کے نام
کاغذی ٹاٸیگر ڈرے ہوۓ ہیں
گدھ اور گیدڑ مرے ہوۓ ہیں
نام نہاد شرفا عالم اور فاضل
اخلاقی پستی میں گڑے ہوۓ ہیں
پاک وطن کی پیشانی پہ یہ
سیاہ دھبے پڑے ہوۓ ہیں
اظہار کا حق بھی چھین لو
مارنے پہ یہ اڑے ہوۓ ہیں
کاغذی ٹایٸگر ڈرے ہوۓ ہیں
ایک نہتی عورت سے
گدھ اور گیدڑ مرے ہوۓ ہیں ایک نہتی عورت سے

راشدہ بھٹہ

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Two months ban on the execution of weapons licenses
Previous Post اسلحہ لائسنس کے اجرا پر دو ماہ کیلئے پابندی عائد
Next Post کلثوم نواز کے منہ بولے بھائی سینیٹر تنویر خان کی مشکلات میں اضافہ
Troubles increased of Kalsoom nawaz mouth talk brother Senator Tanvir Khan

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.