yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

بھارتی کشمیر میں سو سے زائد حاملہ خواتین کا کورونا ٹیسٹ مثبت

MH Kazmi June 5, 2020 1 min read
Share this:

بھارت میں مثبت کورونا وائرس کیسز میں آئے دن اضافہ ہورہا ہے ۔اس وباء نے بھارت کے زیرانتظام جموں و کشمیر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ وادئی کشمیر میں اب تک ایک سو چالیس حاملہ خواتین کے کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آئے ہیں ۔

جہاں بھارت میں مثبت کورونا وائرس کیسز میں آئے دن خوفناک اضافہ ہورہا ہے وہیں بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں تین ہزار سے زائد کورونا وائرس کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں اور وادئی کشمیر میں اب تک ایک سو چالیس حاملہ خواتین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس سے طبی ماہرین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اس وقت بھارت میں کورونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد دو لاکھ ستائیس ہزار سے بھی تجاوز کر چکی ہے جبکہ اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد تقریباً چھ ہزار چار سو6400) ( تک پہنچ گئی ہے۔ اس طرح بھارت نے مجموعی کیسز کے لحاظ سے چین، ایران، ترکی، جرمنی اور فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ ایک آدھ روز میں انڈیا اٹلی سے بھی آگے نکل جائے گا۔

چار جون کو جموں و کشمیر میں تقریباً تین سو کورونا کیسز سامنے آئے جو اب تک ایک روز کے اندر مثبت کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس طرح خطے میں مجموعی کیسز کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک چھتیس افراد کورانا وائرس کا شکار ہوکر جاں بحق ہوئے چکے ہیں۔ مرنے والوں میں تیس سے زائد کا تعلق وادئی کشمیر سے تھا۔

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے کورونا وائرس میڈیا بلیٹن کے مطابق خطے میں چار جون تک 3142 مثبت کیسز تھے جن میں2059 ایکٹیو ہیں۔ چار جون کو مزید 285 کیسز سامنے آئے۔ اس بلیٹن کے مطابق مثبت کیسز میں زیادہ تر وہ لوگ شامل ہیں جو بیرونی ممالک سے اپنے گھروں کو واپس لوٹے ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق سب سے تشویشناک بات یہ ہے کہ ہر روز ریکارڈ کیے جانے والے مثبت کیسز میں حاملہ خواتین بھی شامل ہوتی ہیں جس سے ماہرین طب کو یہ خد شہ لاحق ہے کہ خطے میں غالباً ‘‘کمیونیٹی اسپریڈ” ہوچکا ہے۔

ایک سو سے زائد حاملہ خواتین کے علاوہ کئی نامور طبی ماہرین، اعلیٰ بیروکریٹ اور انتظامیہ کے افسران بھی مثبت پائے گئے ہیں جن میں سینیئر بیوروکریٹ دھیرج گپتا اور نامور ڈاکٹر نوید شاہ قابل زکر ہیں۔ علاوہ ازیں جموں و کشمیر پولیس کے کئی اہلکار بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق زیادہ تر مثبت کیسز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ اور شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے سامنے آرہے ہیں۔

ڈاکٹر سہیل نائک ڈاکٹرز ایسوسیشن آف کشمیر یعنی ‘ڈاک’ کے صدر ہیں اور کشمیر میں کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر نائک نے ڈوئچے ویلے اردو کے ساتھ خصوصی بات چیت میں کہا کہ بیرونی ممالک اور بھارت کے مختلف علاقوں سے ‘‘کشمیر کا رخ کرنے والے مسافروں کو ‘کورونا وائرس مثبت’ ہی تصور کیا جانا چاہیے جب تک کہ ان کے ٹیسٹ نتائج منفی ثابت نہ ہوں۔”انہوں نے مزید کہا کہ حاملہ خواتین کے ٹیسٹ مثبت آنا ہرگز اچھی خبر نہیں ہے۔ ‘‘میری یہی المتاس ہے کہ لوگ جتنا ممکن ہو سکے اپنے گھروں میں ہی رہیں اور مجبوری کی صورت میں ہی باہر نکلیں لیکن چہرے کو ڈھانپیں یا ماسک لگائیں اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ شفا خانوں کا رخ صرف مجبوری کی صورت میں کریں۔”

ڈاکٹر محمد سلیم خان گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر کے کووڈ نوڈل افسرمقرر کئے گئے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ حاملہ خواتین کی قوت مدافعت ایک صحت مند شخص کے مقابلے میں کم ہوتی ہے جس سے انفیکشن اور بیماری سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت اثر انداز ہوتی ہے۔ ڈاکٹر سلیم خان نے ڈوئچے ویلے کو بتایا کہ‘‘اسی لیے ہمارا پروٹوکول ہے کہ ہم حاملہ خواتین کے رینڈم ٹیسٹ کراتے ہیں تاکہ ماں اور بچہ دونوں سلامت رہیں اور ان کا بروقت علاج ممکن بنایا جا سکے۔ وقت پر

صحیح اقدامات نہ اٹھانے کی صورت میں سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔”

دوسری جانب مشہور چائلڈ اسپیشلسٹ اور کنسلٹنٹ پیڈیٹریشن ڈاکٹر یاسر وانی دلاسہ دیتے ہیں کہ گھبرانے کی نہیں بلکہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ ‘‘نوزائد بچے کو دودھ پلانے سے کورونا وائرس نہیں پھیلتا اور کووڈ مثبت ماؤں کے بچے پیدائش کے وقت کووڈ سے متاثر ہ نہیں ہوتے۔” ڈاکٹر یاسر وانی نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کے ضرورت اس بات کی ہے کہ جسمانی دوری برقرار رکھیں، کھانسنے کے آداب اپنائیں یعنی کھانستے وقت منہ اور ناک پر رومال ہونا چاہیے یا اپنی آستینوں کا استعمال کریں۔ماسک پہنیں اور ہسپتال کا رخ کرنے سے جتنا ہو سکے بچیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
Next Post بھارت: ڈھائی ہزار سے زائد غیرملکی تبلیغی اراکین پر پابندی

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.