yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

کشمیری شہداء نے اپنی جان دے کر ملت کو بیدار کیا، شہدا کی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی، علی رضا سید

Yes 1 Webmaster May 15, 2015 1 min read
Ali Raza Syed
Share this:
Ali Raza Syed
Ali Raza Syed

برسلز (پ۔ر) چیئرمین کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے کہا ہے کہ کشمیری شہداء کی قربانیاں پورے کشمیر میں بیداری کا باعث بنی ہیں۔ ہم ان کی ان قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے۔

یہ قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی۔یہ بات انھوں نے ہفتہ شہدائے کشمیر کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں کہی۔ یادرہے کہ میرواعظ مولوی فاروق،سینئر کشمیری رہنماء خواجہ عبدالغنی لون اورحول۔سری نگرکے شہداء کی برسی کے موقع پرمقبوضہ کشمیرمیں ہفتہ 16مئی سے اکیس مئی تک ہفتہ شہداء منایاجارہاہے۔ میرواعظ مولوی محمد فاروق کو اکیس مئی 1990؁ء کوسری نگرمیں ان کی رہائشگاہ پر شہید کر دیا گیا تھا جبکہ ان کی جنازہ پر حول کے مقام پر بھارتی سیکورٹی فورسزنے فائرنگ کرکے 70بے گناہ افراد کو شہیدکیااور عبدالغنی لون کوبھی اکیس مئی 2002؁ء کو اس وقت شہیدکیاگیاجب وہ عیدگاہ سرنگری میں میرواعظ کی برسی کے اجتماع سے خطاب کرکے واپس آرہے تھے۔

علی رضا سید نے مولوی محمد فاروق، عبدالغنی لون اور حول کے ستر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری رہنماء اور کارکن گذشتہ چھ دہائیوں سے قربانیاں دے ہیں اور ان کی عظیم قربانیوں کی وجہ سے پورے کشمیرمیں بیداری پیداہوئی ہے اور کشمیریوں نے اپنی آزادی کی تحریک جاری رکھی ہوئی ہے۔ انھوں نے کہاکہ شہداکی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گے بلکہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت مل کررہے گا۔ انھوں نے کہاکہ ہفتہ شہداء کے موقع پرہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی حق خودارادیت کے حصول تک جاری رہے گی۔

علی رضا سید نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکا منصفانہ حل جنوبی ایشیاء میں امن کے لیے ضروری ہے۔ علی رضاسید نے اعلان کیاکہ کشمیرکونسل ای یو مسئلہ کشمیرکو بین الاقوامی فورموں پر پیش کرتی رہے گی۔ انھوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے اور اس اصل بھیانک چہرہ بے نقاب کرناضروری ہے۔انھوں نے کہاکہ ہمیں جنوبی ایشیامیں امن اورخوشحالی کے راستے تلاش کرنے ہیں کیونکہ امن پورے خطے کی ترقی کے لیے ضروری ہے اوریہ امن مسئلہ کشمیرکے منصفانہ حل کے بغیرممکن نہیں۔

کشمیری پرامن قوم ہے اور پرامن اورسنجیدہ کوششوں پریقین رکھتے ہیں۔ چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضاسید نے کہاکہ ہم عالمی برادری خاص طورپر یورپی یونین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مسئلہ کشمیرکے پرامن حل میں اپناکردار اداکرے تاکہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق یہ مسئلہ حل ہوجائے۔انھوں نے کہاکہ ہم یہ باورکراناچاہتے ہیں کہ کشمیرایک متنازعہ علاقہ ہے اور ہرگزبھارت کاحصہ نہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیرپرامن طورپر حل ہو تاکہ خطے میں امن کو فروغ ملے۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Ghazi Waleed Khan and Gulzar Mohammad
Previous Post طالب علم غازی ولید خان کے ہمراہ اسکے والد گلزار محمد کا خصوصی انٹرویو
Next Post دشمن ایجنسیاں پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں: آرمی چیف
Raheel Sharif

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.