yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

کشمیر کی آزادی تک

Yes 1 Webmaster February 4, 2016 1 min read
Kashmiri freedom
Share this:
Kashmiri freedom
Kashmiri freedom

تحریر: اختر سردار چودھری ،کسووال
کشمیریوں کی آزادی کے لیے جدوجہد کی ابتدا 16 مارچ 1846ء کو ہوئی جب نگریزوں نے گلاب سنگھ کے ساتھ ”معاہدہ امرتسر” کی کے ذریعے کشمیر کا سودا کیا گیا ۔جولائی 1931ء کو سری نگر جیل کے احاطے میں کشمیریوں پر وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں 22 مسلمان شہید اور 47 شدید زخمی ہوئے تو آل انڈیا مسلم لیگ نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے ”کشمیر کمیٹی” قائم کی اور شاعر مشرق علامہ اقبال کو اس کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا۔ 1934ء میں پہلی مرتبہ ہندوستان میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ڈوگرہ راج کے مظالم کے خلاف ملک گیر ہڑتال کی گئی تھی۔ سنہ 1946ء کا ذکر ہے قائد اعظم نے سرینگر کا دورہ کیا۔اسی دورے کے دوران انہوں نے کشمیر کو پاکستان کی”شہ رگ” قرار دیا تھا۔

سردار ابراہیم خان کے گھر سری نگر میں19 جولائی1947ء کو باقاعدہ طورپر ”قرار داد الحاق پاکستان ”منظورہوئی ۔جسے نظر انداز کر دیا گیا۔تو مولانا فضل الہی کی قیادت میں 23 اگست 1947 ء کو نیلابٹ کے مقام سے مسلح جدوجہد کا آغاز ہوا۔ 15 ماہ کے مسلسل جہاد کے بعد موجودہ آزاد کشمیر آزاد ہوا۔ اس پرپنڈت جواہر لعل نہرو اقوام متحدہ پہنچ گئے اور بین الاقوامی برادری سے وعدہ کیا کہ وہ ریاست میں رائے شماری کے ذریعے ریاست کے مستقبل کا فیصلہ مقامی عوام کی خواہشات کے مطابق کریں گے ۔ بھارت اپنے اس وعدے سے منحرف ہو چکا ہے ۔چند دن قبل میرا ایک جنرل سٹو کی دکان پر جانا ہوا ۔دیوار پر ایک بورڈ آویزاں تھا ۔جس پر لکھا ہوا تھا ۔”کشمیر کی آزادی تک ادھار بند ہے”اس فقرے نے مجھے جکڑ لیا ۔

کیا ہم نے ذہنی طور پر یہ تسلیم کر لیا ہے کہ ”کشمیر آزاد نہیں ہوگا ”اس فقرے کا تو یہ ہی مطلب بنتا ہے کہ نا کشمیر آزادہوگا اور ناہی ادھار دینا پڑے گا ۔پاکستان کی شہہ رگ کشمیرکب آزاد ہوگا؟ہر سال 5 فروری کو یہ سوال پاکستان میں ہر بچے ،بوڑھے اور جوان کی زبان پر ہوتا ہے ۔کشمیر کے ساتھ اس لفظ مقبوضہ کولگے ہوئے ایک طویل عرصہ گزر چکا ہے۔ اور نہ جانے ابھی کتنی دیر تک یہ لفظ یونہی رہے گا۔ایک دن کشمیر ضرور آزاد ہوگا ۔اور وہ دن دور نہیں ہے ۔کسی بھی قوم کو دوسری قوم ہمیشہ جبر کے ذریعے اپناغلام بنا کرنہیں رکھ سکی ۔تاریخ عالم اس کی گواہ ہے ۔کل کی ہی بات ہے کہ روس سے چھ سے زائد ممالک نے آزادی حاصل کی ہے ۔بھارت اور پاکستان بھی کبھی غلام تھے ۔اس سے پہلے اس دنیا پر بڑے بڑے ظالم ،جابر آئے اور مٹی میں مل گئے ۔تاریخ کا بغور مطالعہ کرنے ،اور موجودہ زمانہ میں اقوام عالم کے بدلتے رنگوں ،کشمیر میں بھارت کے بڑھتے ظلم وستم ،کشمیر یوں کی آزادی کے لیے تڑپ اور قربانیاں ایک دن رنگ لائیں گئیں ۔اور آزادی کی صبح طلوع ہوگی ۔

دوسرا سوال جو ہمارے ذہنوں کو بے قرار کرتا ہے وہ ہے ۔کیاکشمیر کے مسئلہ کا حل ممکن ہے ؟جی بالکل مسئلہ کشمیر کا حل ممکن ہے ۔کشمیر کو آزاد کروانے کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ ہم ہر سال 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر مناتے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ایسا لائحہ عمل اپنائیں، جس کی وجہ سے کشمیری بھائی آزادی سے ہمکنار ہو سکیں۔سب سے پہلے تو وزرات کشمیر کو ایکٹو کیا جائے ۔ کشمیر کمیٹی کے عرصہ دراز سے مولا نافضل الرحمن چیئرمین چلے آ رہے ہیں ۔پاکستان اپنے ہم نوا ممالک سے مل کر کشمیر کے مسئلہ کے لیے پورے زور سے عالمی سطح پر آواز اٹھائے ۔کشمیر کا مقدمہ لڑا جائے ۔مقصد یہ ہو کہ کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دیا جائے ۔ کشمیری جس ملک کے ساتھ چاہتے ہیں ،اس سے الحاق کر لیں۔ یا اگر وہ الگ ریاست بنانا چائیں تو ان کے اس حق میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے ۔اقوام متحدہ پر زر دیا جائے کہ وہ خود اپنی فوج کشمیر میںبھیج کر رائے شماری کرائے ۔ تحریک آزادی کشمیر اقوام متحدہ کے چارٹر کے عین مطابق ہے اور پاکستان اس سے لاتعلق نہیں رہ سکتا۔

حکومت اعلان کرے کہ ہم مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنے اصولی موقف پر کوئی اندرونی یا بیرونی دباؤ قبول نہیں کریں گے ۔کیونکہ مقبوضہ کشمیر کے ایک کروڑ 30 لاکھ عوام ہندوستان سے آزادی چاہتے ہیں اور وہ کسی بھی صورت میں ہندوئوں کی غلامی قبول کر نے کو تیا ر نہیں ہیں۔ اقوام متحدہ جو استصواب رائے کروائے اس رائے شماری میں چار آپشن ہوں ،کیا کشمیری اپنا الحاق بھارت سے کرنا چاہتے ہیں ،پاکستان سے کرنا چاہتے ہیں یا چین سے اس کے علاوہ کیاوہ آزاد الگ ریاست بنانا چاہتے ہیں ۔یہ سوال کشمیر کے تینوں حصوں میں بسنے والے کشمیریوں سے ہو ۔جس میں مقبوضہ کشمیر ،آزاد کشمیر ،گلگت ،بلتستان ،اور اکسائی چن کے علاقے شامل ہیں ۔ اس وقت وادی کشمیر کے تین حصے ہو چکے ہیں ۔

ایک مقبوضہ کشمیر اس پر بھارت کا قبضہ ہے ،اس کا دارالحکومت سری نگر ہے ۔بھارت کے زیر تسلط وادی کشمیر کا سب سے بڑا حصہ یعنی 387101 مربع کلومیٹر پر ہے ۔مضبوضہ کشمیر میں 8لاکھ بھارتی فوجی و نیم فوجی تعینات ہیں ۔دوم آزاد کشمیر یہ پاکستان سے ملحق ہے ،اس کا دارالحکومت مظفر آباد ہے ۔پاکستان کے زیر انتظام 84685 مربع کلو میٹرکا علاقہ ہے۔سوم اکسائی چن کشمیر ،یہ چین کے زیر انتظام ہے ۔ اس کا رقبہ 55537 مربع کلومیٹر ہے ۔مقبوضہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان وجہ تنازعہ بنا ہوا ہے ۔پاکستان اسے اپنی شہہ رگ اور بھارت اسے اپنا اٹوٹ انگ قرار دیتا ہے۔دونوں ممالک ایٹمی صلاحیت رکھتے ہیں، اب تک ان کے درمیان تین جنگیں ہو چکی ہیں ۔1947ء کی جنگ ، 1965 ء کی جنگ اور کارگل کی 1999 ء کی جنگ ہو چکی ہے ۔یوم یکجہتی کشمیر کی ابتدا امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے 5جنوری 1989ء کو لاہور میں ایک پریس کانفرنس منعقد کر کے کی تھی ۔اس کے بعد اب تک ہر سال 5 فروری کو آزاد و مقبوضہ کشمیر ‘ پاکستان اور دنیا بھر میں یوم کشمیر منایا جا رہا ہے اور ان شا اللہ کشمیرکی آزادی تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

Akhtar Sardar CH
Akhtar Sardar CH

تحریر: اختر سردار چودھری ،کسووال

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Charsadda Attack
Previous Post چارسدہ واقعہ افغانستان سے کنٹرول ہوا
Next Post کشمیر بنے گا پاکستان
Kashmir Rally

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.