yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

کشمیر کی جنت ہے جہنم اب تک

Yes 1 Webmaster February 3, 2016 1 min read
Indian Atrocities in Kashmir
Share this:
Kashmir Solidarity Day in Pakistan
Kashmir Solidarity Day in Pakistan

تحریر: تجمل محمود جنجوعہ
آج پاکستان بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔ یہ دن ہر سال فروری کی پانچ تاریخ کو منایا جاتا ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر پہلی بار محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے دور حکومت میں 05 فروری 1990 کومنایا گیا۔ اسے سرکاری طور پر منانے کے لئے سابق امیرجماعت اسلامی قاضی حسین احمد (مرحوم) کا اہم کردار ہے۔

اس دن کو منانے کا مقصد جموں و کشمیر کے ان مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے جو کئی دہائیوں سے بھارتی فوج کے آگے سیسہ پلائی دیوار بنے ہیں اور اپنے حق خود ارادیت اور آزادی کے لئے برسر پیکار ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا تنازعہ اور دونوں ملکوں کے مابین ہونے والی خونریز جنگوں کی مئوجب شہہ رگ پاکستان، کشمیر اور کشمیری مسلمانوں کی آزادی کے لئے کوششیں دراصل اس دن سے ہی شروع ہو گئی تھیں جب جموں و کشمیر کے مہاراج ہری سنگھ نے ستانوے فیصد مسلمان آبادی ہونے کے باوجود اور ان کی رائے و خواہشات کے برعکس اکتوبر 1947 میں بھارت سے الحاق کا اعلان کر دیا۔

اس دن کے بعد سے آج تک مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی جو داستانیں رقم کی جا رہی ہیں اور جس طرح بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر ظلم و جبر کر رہی ہیں، ان کو لفظوں میں بیان کرپانا ممکن نہیں۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق جدوجہد آزادی میں کشمیری گزشتہ تئیس سال میں ایک لاکھ سے زائد جبکہ 1947 سے اب تک پانچ لاکھ سے زائد جانیں قربان کر چکے ہیں جن میں بچے، بوڑھے اور خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے جبکہ زخمی، اپاہج اور بے گھر ہونے والے اس کے علاوہ ہیں۔

Indian Atrocities in Kashmir
Indian Atrocities in Kashmir

کشمیری مسلمانوں کے لئے آج بھی کچھ نہیں بدلا۔ حالات روز بروز خراب سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں اور ان کا جینا محال ہوا جا رہا ہے۔ نہتے اور بے گناہ کشمیریوں پر بلاوجہ فائرنگ کر کے انہیں آج بھی شہید کیا جا رہا ہے، آج بھی ان کے گھروں کو جلایا جا رہا ہے، آج بھی کشمیری بہنوں کی عصمتوں کو سربازار تار تار کیا جاتا ہے۔ غرض کہ جنت نظیر کو ہندو بنیے نے جہنم بنا کر رکھا ہے۔ بقول شاعر۔

وادی میں بچھی ہے صف ماتم اب تک
ظلم و ستم اور شور نہیں کم اب تک
اف سبز و گل میں یہ لپکتے شعلے
کشمیر کی جنت ہے جہنم اب تک

کشمیری اپنی آزادی اور حق خود ارادیت کے لئے جو کوششیں کر رہے ہیں وہ برصضیر کی تقسیم کے اصولوں کے مطابق بھی ہے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے بھی عین مطابق ہے۔کشمیر کی آزادی جہاں کشمیریوں کے لئے اہم ہے وہیں پاکستان کے لئے بھی نہایت اہمیت کی حامل ہے۔

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ قرار دیا۔ایک طرف جہاں پاکستان کی زرعی و اقتصادی ترقی بھی آزادی کشمیر کی مرہون منت ہے وہاں کشمیر میں آباد لاکھوں مسلمانوں کی زندگیاں، دین، تہذیب اور مفادات بھی پاکستان میں بہتر طور پر محفوظ رہ سکتی ہیں۔ بے شک ہرپاکستانی کا دل کشمیر اور ہر کشمیری کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے۔

حکومت پاکستان کو چاہیئے کہ صرف بھارت سے دوستی کی پتنگیں بڑھانے اور اپنے کاروباروں کو وسعتیں دینے، اور یوم یکجہتی کشمیر پر محض چھٹی منانے، رسمی بیانات داغنے کی بجائے کشمیر کے مسئلے کو سنجیدگی سے بھارت کے سامنے رکھے اور اس کے حل کی سنجیدہ کوشش کرے۔ اسی میں پاکستان کی سلامتی و ترقی کا راز مضمر ہے۔۔۔

Tajammal Mahmood Janjua
Tajammal Mahmood Janjua

تحریر: تجمل محمود جنجوعہ
tmjanjua.din@gmail.com
0301-3920428
www.facebook.com/tajammal.janjua.5

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Third World War
Previous Post جدید جہالت
Next Post کشمیر پاکستان کی شہ رگ
Solidarity Kashmir

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.