yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

کشمیر

Yes 2 Webmaster February 5, 2016 1 min read
Kashmir
Share this:
Kashmir
Kashmir

تحریر : شاہ بانو میر
پاکستان میں ہر شعبے میں ایک دوسرے کی مخالفت ہوتے دیکھی واحد کشمیر کا نام ایسا ہے جس پر ہرسیاسی جماعت ایک ساتھ ایک جگہ کھڑی دکھائی دیتی ہے کشمیر کا مسئلہ بھارتی ہٹ دھرمی اور بڑی طاقتوں کے بنائے ہوئے اقوام متحدہ کی غفلت اور عدم توجہی کے باعث آج تک التواء کا شکار ہے کسی بھی قوم کو غلام کیسے بنایا جا سکتا ہے؟ جبکہ وہ قوم اپنا مذہبی تشخص رکھتی ہو اس کا بہترین نظام حیات ہو اپنا معاشرتی انداز ہو اپنی ثقافتی پہچان ہو . علاقہ اس قوم کا ہو ذرہ ذرہ وہاں کے لوگوں کو پہچانتا ہو وہ قوم پڑہی لکھی باشعور ہو اور اپنے دین کے مطابق زندگی بسر کرنا چاہتی ہو اور اسے جبرا اس سے روکا جائے شہداء کی تعداد دس بیس سے سیکڑوں سے ہزاروں لاکھوں تک جا پہنچیں مگر بڑی طاقتیں بھارتی سامراج کو کبھی کچھ بھی کہنے سے گریزاں دکھائی دیئے مگر ہر طرح کے گھمبیر مسائل کے باوجود پاکستان نے کشمیر کا ساتھ ہمیشہ دیا اور انشاءاللہ دیتا رہے گا۔

بھارتی آمرانہ تسلط کی سوچ کو وسعت دینا چاہتا ہے جو اس دور میں کسی طور ممکن نہیں ہے کشمیری غیور قوم ہے اور خود پر کبھی بھی بھارت کو بزور طاقت حکمرانی نہیں کرنے دیں گے بھارتی غاصبانہ طرز حکومت آج کے ترقی یافتہ دور میں کشمیر کو حبس بے جاہ میں رکھے ہوئے ہیں قبرستان شہیدوں کے کتبوں سے پُر ہوتے جا رہے جنت جیسی پُرفضا وادیوں میں موت کا سناٹا اور بین سنائی دیتے ہیں . 7 لاکھ سے اوپر بھارتی فوج وہاں متعین کر کے بھارت پوری دنیا کو اپنی جارحیت کا ثبوت عرصہ دراز سے دے رہا ہے مگر کسمیں لب کشائی کی جرآت ہے۔

اس خطے میں ہوئے تشدد کے واقعات یا پھر کشمیرجیسےہوئے عنوان کو قدرے پیچھے دھکیلنے کیلئے مسلمان ممالک میں خون اور آگ کی ہولی کھیلی جا رہی ہے . کس کس جانب دیکھیں؟ برما؟ بوسینیا ؟ صومالیہ ؟ مصر ؟افغانستان ؟عراق؟ شام؟ اتنے ممالک میں بچے بھوک سے نڈھال لاشوں کے انبار شہروں پر ایسی وحشیانہ بمباری کے مناظر انسانی آنکھ نے شائد ہی اس سے پہلے دیکھے ہوں ایسے المناک واقعات کی ابتداء کی جا رہی ہے کہ انسانیت لرزہ براندام ہے اللہ اکبر مسئلہ کشمیر کو طویل عرصہ سے التواء کا شکار کرنے میں آخر کیا مصلحت ہے۔

پاکستان کے ہمسایہ میں واقعی افغانستان اور ایران بد نصیبی سے بھارتی سازشوں کے زیر اثر پاکستان کے ساتھ مخلصانہ برادرانہ تعلق نہیں رکھتے جبکہ باوجود آزادی کی تحریک میں کئی سیاسی ادوار میں اتار چڑہاؤ آئے لیکن اس کے باوجود ہم آپس میں مخصوص اخلاص سے بندھے رہے جس کی وجہ ہے عوامی روابط اور تعلق داریاں جو کشمیر سے پاکستان کے اندر تک باریک جال کی صورت پھیلی ہوئی ہیں اور انہیں کسی صورت کوئی جنگ کوئی جارحیت ختم نہیں کر سکتی . ہم بچےتھے تو کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ سنتے تھے آج ہمارے نواسے نواسیاں ہو گئے اور اب وہ بھی پوچھتے ہیں کشمیر کیا ہے؟ آج 2016 میں ہم سب کو بہت سنجیدگی کے ساتھ اپنا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے آخر ہر سال بے شمار جلسے جلوس منعقد کئے جاتے اتنی بڑی تعداد میں مظاہرین کی شرکت اور پھر اگلا سال یہی مناظر پھر دیکھے جاتے ہیں۔

لمحہ فکریہ ہے آج ایک کشمیر نہیں مشرق وسطٰی ہو یا جنوبی ایشیا پورے خطہ ارض جہاں جہاں اللہ کا نام گونجتا ہے وہاں وہاں آگ خون کا بازار دکھائی دے رہا ہے .کشمیر کیلئے جاری جدو جہد آخر کب رنگ لائے گی؟ امریکہ میں ایک سے دوسرا واقعہ رونما ہوتا ہے دھشت گردی کا تو وہاں کا صدر آبدیدہ ہو جاتا ہے کہ وہ کسی صورت عوام کو مرتے نہیں دیکھ سکتے ذرا سوچیئے خون تو ان کسشمیریوں کا بھی سرخ ویسا ہی ہے جو فرانس میں بہے یا امریکہ میں پھر وہ خون اتنا قیمتی کیوں اور یہ خون اتنا رائیگاں کیوں؟ جو ملک مضبوط نظام رکھتا ہو وہ قیمتی شہری رکھتا ہے؟ اور جو ملک غلام کی بیڑیوں میں جکڑے ہوں ان کا کون بھی ارزاں؟پاکستان ناتواں ہے احتجاج کے حوالے سے کہ وہ خود شدیدی اندرونی مسائل کا شکار ہے ایسے میں تارکین وطن آپ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ سادگی سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ کشمیر میں جاری برسوں سے اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں اور بھرپور انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔

بیرون ملک ہونے والے مظاہرے اب دیگر اقوام کو متوجہ کرتے ہیں اور وہ حیرت سے سوال کرتے ہیں کہ آپ کے اس مطالبے میں خامی کہاں ہے کہ گزشتہ ستر دہائیوں سے اتنی بڑی تعداد میں مسلمانوں کو غلام بنا کر مبحوس رکھا جا رہا ہے ؟ آخر کیوں کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہیں ملتا؟ کہاں کس مقام پرتحریک میں کوئی سقم ہے؟ سوچیئے مسلمان صرف مرنے کٹنے اجڑنے کیلئے نہیں ہیں ان کا دین ان کو ایسی تربیت دیتا ہے کہ جو بغیر ہتھیار اٹھائے بغیر پتہ توڑے فتح مکہ کر لیتے ہیں۔

اس سیاست کو اللہ وپچھے جس نے پوری دنیا میں عام انسان سے لے کر قوموں کو ملکوں کوایسا خرید و فروخت پر لگا رکھا ہے کہ جس میں صرف اپنا مفاد دکھائی دینا چاہیے آخر کب امت مسلمہ ایک ہو کر اپنے تمام ممالک کو صیہونی طاقتوں کے بچھائے ہوئے جال سے ایک ایک کر کے باہر نکالے گی؟ کل تک ایک کشمیر تھا تمام مسلمان ممالک کی بے حسی اور بے رخی نے مسلمانوں کو آپس میں تنہا کیا اور اسی کا شاخسانہ ہے کہ آج پوری دنیا میں ایک نہیں کئی کئی کشمیر دکھائی دے رہے ہیں سیاست دان تو سیاست کر رہے ہیں۔

لیکن بطور امت سوچیئے کہ امت کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے؟ کسی ملک میں جنگ کا نفاذ کا مطلب وہاں کی عام زندگی معطل خوف کا عالم جس سے قوم گزرے گی تعلیمی ادارے بند معیشت تباہ اقتصادیات کا خاتمہ اور اس کے بعد جو نسل پروان چڑھے گی وہ تعلیم کے زیور سے عاری اور ایسی ہی جاہل قوم مکار دشمن کے خواب کی اصل تعبیر ہے تمیز تہذیب آداب زندگی سے نکل جائیں تو پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم سے پہلے کا جاہلیت کا دور ذہن میں آتا ہے۔

خُدارا اس پہلے جلتے ہوئے کشمیر کی آگ بجھا کر ان کو آزادی دیں اور اس کے بعد غیور قوم کی طرح جاگیں اور باقی ممالک کو اس عالم سے نکال کر در در بھٹکنے سے بھیک مانگنے سے بچا کر اپنی سرزمین پر عزت سے رکھیں پاکستان کے لئے کشمیر شہ رگ ہے اور اس سے وہ کبھی دستبردار نہیں ہو گا خُدا وہ دن لائے کہ کہ جس سال یوم یکجہتی کشمیر کی بجائے یوم تشکر برائے آزادی کشمیر منایا جائے آمین۔

Shahbano Mir
Shahbano Mir

تحریر : شاہ بانو میر

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Umar Bin Abdul Aziz
Previous Post ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ
Next Post سانحہ پی آئی اے، گولی کس نے چلائی
PIA strikers

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.