yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

کشمیر قدرت کے حسین خطے کا نام

Yes 2 Webmaster April 9, 2015 1 min read
Kashmir
Share this:
Kashmir
Kashmir

تحریر : محمد صدیق مدنی
بھارتی وزیر دفاع کہنا ہے کہ پاکستان کو اپنے زیر انتظام کشمیر سے قبضہ ختم کرنا ہو گا ،اس طرح کی ہرزہ سرائی پہلے بھی بھارت کی طرف سے ہوتی رہتی ہے لیکن ہم پھر بھی پاک بھارت دوستی کا راگ الاپتے رہتے ہیں ،جب برصغیر کی تقسیم ہوئی تھی اور پاک و ہند دنیا کے نقشے میں معرض وجودمیں آئے تھے تو اس وقت پاکستان کی تقسیم کچھ اس انداز سے کی گئی کہ پاکستان دوبارہ سے بھارت کے ساتھ مل جائے،لیکن یہ ان کی خام خیال رہی اوراسلامی جمہوریہ پاکستان دنیا کے نقشے میں قائم رہنے کے لئے بنا تھا ،یہ قائم و دائم ہے اور انشاء اللہ دنیا کے نقشے پر تا قیامت قائم رہے گا۔

اسلامی جمہوریہ پاکستان جسے اسلام کے نام پر قائم کیا گیا تھا، جس کی بنیاد کلمہ ء طیبہ پر رکھی گئی اور جس ملک کو اس لئے حاصل کیا گیا تھا کہ وہاں مسلمان اسلام کے اصولوں پر آزادانہ طور پر زندگی گزار سکیں لیکن جب پاکستان بن گیا تو اس نوزائیدہ مملکت پر نت نئے تجربات شروع کر دیئے گئے اور جس مقصد کے لئے اسے حاصل کیا گیا تھا وہ مقصد فراموش کر دیا گیا ،چاہئے تو یہ تھا کہ ہم پاکستان اور آزادی کو اللہ تعالیٰ کی نعمت سمجھتے اور شکر بجا لاتے لیکن یہاں ہم اقتدار اقتدار ،قومیت اور تفرقہ بازی میں الجھ کر اپنی شناخت کو بھلا کر خود کو پنجابی،سندھی،بلوچی،پٹھان ،سرائیکی،اور کشمیری کہلوا کر فخر محسوس کرنے لگے
کہیں فرقہ بندی ہے تو کہیں ذاتیں ہیں
کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں

جہاں تک پاک بھارت تعلقات کی بات ہے تو تعلقات یا مذاکرات وہاں ہوتے ہیں جہاں ایک دوسرے کو تسلیم کیا جائے لیکن بھارت نے پاکستان کو آج تک دل سے کبھی تسلیم نہیں کیا اور ان کے انتہا پسندوں کا یہ کہنا کہ پاکستان سے آنے والی ہوا میں ہم سانس لینا بھی گوارا نہیں کرتے اور وہ ہوا بھی ہمارے لئے باد صموم کا درجہ رکھتی ہے ان کے یہ الفاظ بھی اس خلیج کو مزید بڑھا دیتے ہیں ،

پاک بھارت اختلافات اور دوری کی اہم وجہ بھارت کے بے بنیاد الزامات کی بھرمار ہے وہ اپنی طرف ہونے والی ہر دہشت گردی کی واردات کا تعلق پاکستان سے جوڑتے ہیں اور پاکستان کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں اس لئے پاک بھارت مزاکرات۔مذاق رات بن کر رہ گئے ہیں اور ہم بھارت کی دوستی اور چاہ میں اتنا آگے نکل گئے ہیں کہ اسے اپنا پسندیدہ ملک قرار دے دیا گیا ہے اور تجارتی روابط بڑھائے جا رہے ہیں یہ جانتے ہوئے بھی کہ پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتوں کے پیچھے بھارت کی خفیہ ایجنسی ”را”کا ہاتھ ہوتا ہے۔

محمدصدیق مدنی کا کہنا ہے کہ جہاں تک بھارتی وزیر دفاع کی ہرزہ سرائی جس میں انہوں نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ پاکستان اپنے زیر انتظام کشمیر سے نکل جائے تو انہوں معلوم ہونا چاہئے کشمیر پاکستان کا حصہ اور اٹوٹ انگ ہے بلکہ بھارت کو کشمیریوں پر مظالم بند کر دینے چاہئے اور اپنی فوجوں کو واپس بلا کر نہتے کشمیریوں کے خون سے کھیلی جانے والی ہولی کو بند کر دینا چاہئے،اگر بھارت کو کشمیریوں کا اتنا زیادہ ہی خیال ہے تو کشمیریوں کو ان کے اپنے حال پر چھوڑ دینا چاہئے اور رائے شماری کروا کے انہیں اپنی مرضی اختیار کر دینے کا حق دینا چاہئے کہ وہ کس کے ساتھ شامل ہونا چاہتے ہیں۔

کشمیر قدرت کے حسین خطے کا نام ہے اور اس حسن کو دیکھ کر لوگ اسے جنت نظیر بھی کہتے ہیں اور بھارت کو معلوم ہونا چاہئے کہ جنت صرف مسلمانوں کے مقدر میں ہے اس لئے بھارت کو کشمیر کا خیال ذہن سے نکال دینا چاہئے۔۔
یارانِ جہاں کہتے ہیں کشمیر ہے جنت
جنت کسی کافر کو ملی ہے نہ ملے گی.

Mohammad Siddiq Madani
Mohammad Siddiq Madani

تحریر : محمد صدیق مدنی

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
kangna Ranawat
Previous Post اپنا انٹرویو شائع ہونے کے باوجود بھی اخبارات نہیں پڑھتی، کنگنا رناوت
Next Post عقیدہ “ختمِ نبوت” کا تحفظ
Protest

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.