yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کشمیر میں عید کے دن کرفیو، دو مظاہرین ہلاک

MH Kazmi September 13, 2016 1 min read
kashmir-kashmiri-youngstes-protesting-against-indian-army-during-curfiew
Share this:
kashmir-kashmiri-youngstes-protesting-against-indian-army-during-curfiew
kashmir-kashmiri-youngstes-protesting-against-indian-army-during-curfiew

سری نگر: ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں عید کے دن کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور پرتشدد واقعات سے نمٹنے کیلئے ڈرونز اور چوپرز کی مدد سے علاقے کی نگرانی کی جا رہی ہے۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ لوگوں کو مساجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہو گی۔تاہم کرفیو کا نفاذ بھی مظاہرین کو ہندوستان مخالف احتجاج سے روکنے میں ناکام رہا اور سیکیورٹی فورسز سے تازہ تصادم کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 60 مظاہرین زخمی ہو گئے۔

علاقے میں سخت نگرانی کے باوجود درجنوں مقامات پر لوگوں نے احتجاج کیا جبکہ دس علاقوں سے جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سری نگر کے ساتھ ساتھ شمالی کشمیر کے علاقے باندی پورا اور جنوب میں واقع شوپیاں میں سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین وک منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور شاٹ گن کے فائر کیے۔یہ 1990 کے بعد پہلا موقع ہے کہ عید کے موقع پر کرفیو لگایا گیا ہے۔

سری نگر سے موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق 26 سالوں میں پہلی مرتبہ عید گاہ یا درگاہ حضرت بل کے مزار پر عید کا کوئی اجتماع منعقد نہیں ہوا۔متنازع خطے میں جولائی میں پھوٹنے والے چھ سال کے بدترین پرتشدد واقعات کے نتیجے میں ہونے والی جھڑپوں میں اب تک کم از کم 76 مظاہرین ہلاک اور سات ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ اس دوراب دو پولیس اہلکار ہلاک اور پانچ ہزار سے زائد زخمی بھی ہوئے۔پولیس کے ترجمان نے پیر کو بتایا کہ حکام نے عید سے قبل صورتحال کا جائزہ لے کر کرفیو لگا کر وادی فضائی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔منگل کو کشمیری مظاہرین نے دارالحکومت سری نگر میں واقع اقوام متحدہ کے مبصر کے دفتر تک جا کر مارچ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اور یہ کرفیو اسی کے پیش نظر لگایا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ مظاہرین کے مارچ کے پیش نظر سخت کرفیو لگانا ضروری ہو گیا تھا۔

وادی میں موبائل انٹرنیٹ اور سیل فون سروسز کو عید کے دن جزوی طور پر بند کردیا گیا ہے اور یہ حالیہ عرصے میں دوسرا موقع ہے کہ حکام نے یہ پابندی عائد کی ہے۔ اس سے قبل نو جولائی کو نوجوان حریت پسند کمانڈر برہان وانی کو قتل کرنے کے بعد بھی یہی پابندی لگا دی گئی تھی۔واضح رہے کہ 8 جولائی کو حزب المجاہدین کے 22 سالہ کمانڈر کو ہندوستانی فوج نے ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران ہلاک کردیا تھا جس کے بعد کشمیر بھر میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔پاکستان نے اس واقعے کی شدید مذمت کی تھی، پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ کشمیری حریت رہنما برہان وانی سمیت دیگر کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل قابل مذمت ہیں۔پرتشدد واقعات کے سلسلے کو دیکھتے ہوئے ہندوستانی حکام نئے کشمیر میں 52 روز تک کرفیو نافذ رکھا تھا جسے اگست کے آخر میں ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا تھا لیکن سری نگر اور پلوامہ کے چند علاقوں میں بدستور کرفیو نافذ رہا تھا۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
kim-johang-answered-to-america
Previous Post ’’تمہاری حیثیت ہی کیا ہے؟‘‘ شمالی کوریا نے امریکہ کو منہ توڑ جواب دیدیا
Next Post ریلوے ٹریک کے ارگرد بجری کیوں ہوتی ہے؟
railway-track-photo

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.