yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

مسلۂ کشمیر پر عالمی ضمیر خاموش کیوں؟؟؟

Yes 2 Webmaster February 7, 2016 1 min read
Solidarity Day
Share this:
Solidarity Day
Solidarity Day

تحریر: پروفیسر رفعت مظہر
5 فروری کو پوری دنیا میں کشمیریوں کے ساتھ یومِ یکجہتی منایا گیا۔ پاکستان میں ہرسال یہ دن انتہائی جوش وجذبے سے منایاجاتا ہے ۔اِس باربھی پاکستان میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی ،مظاہرے ہوئے ، ریلیاں نکالی گئیں اور تحریکِ آزادی کے حق میں قراردادیں منظور ہوئیں ۔وزیرِاعظم میاں نواز شریف صاحب نے مظفرآباد میں آزاد کشمیر اسمبلی کے مشترکہ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ مسلۂ کشمیر کے حل کے بغیر پاکستان اور بھارت خوشحال نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے یہ بھی فرمایا ”اقوامِ متحدہ کی کچھ قراردادوں پرسیاہی خشک ہونے سے پہلے عمل درآمد ہوجاتا ہے لیکن عالمی ادارہ بتائے کہ وہ مسلۂ کشمیرپر اپنی منظور کردہ قراردادوں پر عمل درآمداور تنازع حل کروانے میں کیوںناکام ہوا ۔یہ اقوامِ متحدہ کی ساکھ کاتقاضہ ہے”۔کشمیری حُریت رہنماء سیّدعلی گیلانی نے5 فروری کے حوالے سے پیغام دیا ”مقبوضہ وادی میں پاکستانی پر چم لہرانے کی تحریک کشمیریوں کی پاکستان سے یکجہتی کا ثبوت ہے ۔مسلۂ کشمیر کے حل کے بغیرخطّے میں امن واستحکام ممکن نہیں۔ کشمیریوں کی جدوجہد فیصلہ کن موڑپر ہے اِس لیے پاکستان کوچاہیے کہ بین الاقوامی محاذ گرم کرے اوردنیا پر مسلۂ کشمیر کے حل کے لیے دباؤ ڈالے ”۔ حُریت رہنماء میر واعظ عمرفاروق نے کہا ”یومِ یکجہتی سے دنیاکو یہ پیغام ملتاہے کہ پاکستان مسلۂ کشمیرکا ایک فریق ہے ۔ دنیاکو یہ پیغام بھی جاتاہے کہ جموںوکشمیر کے عوام تحریکِ آزادی کشمیر میں تنہانہیں”۔

5 فروری کوبطور ”یومِ یکجہتی ٔ کشمیر” منانے کی بنیاد امیرِجماعت اسلامی قاضی حسین احمد مرحوم ومغفور نے رکھی جنہوں نے 5 جنوری 1989ء کو لاہور میں پریس کانفرنس منعقد کی جس میں پوری دنیا میں مسلۂ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے 5 فروری کو ہڑتال کی اپیل کرکے یومِ کشمیر منانے کا فیصلہ کیا ۔اس وقت پنجاب کے وزیرِاعلیٰ میاں نواز شریف تھے اور مرکز میں محترمہ بینظیر بھٹو وزیرِاعظم ۔مرکز اور پنجاب میں محاذ آرائی کایہ عالم تھاکہ میاں نواز شریف اور بینظیر بھٹو ایک دوسرے کا سامنا کرنے سے بھی گریزاں تھے لیکن قاضی صاحب مرحوم کی اپیل پردونوں نے ہی لبّبیک کہااور یوں یومِ یکجہتی کشمیر کا آغاز ہوا۔تب سے اب تک پاکستان ،مقبوضہ کشمیر ،آزاد کشمیراور دنیابھر میںجہاں جہاںبھی کشمیری بستے ہیں ،یہ دِن اِس عزم کے ساتھ منایا جاتاہے کہ حصولِ آزادی تک یہ دِن منایا جاتارہے گا ۔پاکستان میںحکومت آمریت کی ہویا جمہوریت کی ،سبھی متفق کہ کشمیریوں کی حمایت جاری رہے گی۔

وزیرِاعظم میاں نواز شریف صاحب نے ہربین الاقوامی فورم پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ جنوبی ایشیاء میں اس وقت تک امن کا خواب ادھوراہی رہے گاجب تک مسلۂ کشمیرکو کشمیری عوام کی اُمنگوںکے عین مطابق حل نہیںکیا جاتا ۔سپہ سالارجنرل راحیل شریف نے تودوٹوک الفاظ میں کہا کہ مسلۂ کشمیر تقسیمِ ہندکا نامکمل ایجنڈا ہے ،پاکستان وکشمیرلازم وملزوم ہیں ۔خطے میں امن واستحکام کے لیے کشمیر میں امن ضروری ہے۔

سپہ سالار کے یہ الفاظ کہ ”پاکستان اورکشمیرلازم وملزوم ہیں ” ہمیں 1946 ء میںلے گئے جب حضرت قائدِاعظم نے مسلم کانفرنس کی دعوت پرسری نگرکے دورے کے دوران یہ تاریخی الفاظ کہے کہ ”کشمیر پاکستان کی شہ رَگ ہے”۔ یہ ہمارے عظیم قائد کی بصیرت تھی جو اُنہوںنے بہت پہلے بھانپ لیاکہ کشمیر کے بغیر پاکستان ادھوراہے ۔ قیامِ پاکستان سے صرف 25 دن پہلے 19 جولائی 1947ء کوسری نگرمیں سردارابراہیم کے گھر میں ”قراردادِ الحاقِ پاکستان” منظور ہوئی لیکن جب کشمیریوں کے اِس فیصلے کوپرکاہ برابر بھی حیثیت نہ دی گئی تو 23 اگست 1947ء کو نیلابٹ کے مقام سے آزادی کی مسّلح جدوجہد کاآغاز ہواجس میںکشمیری نوجوانوںاور فاٹاکے پختونوں نے بھرپورحصّہ لیا اور پندرہ ماہ کی مسلسل جدوجہدکے بعدجب مجاہدین سری نگر کے دروازے پردستک دے رہے تھے تواُس وقت کے وزیرِاعظم پنڈت جواہرلال نہروگھبرا کراقوامِ متحدہ پہنچ گئے جہاں اقوامِ متحدہ نے 5 جنوری 1949ء کومتفقہ طورپریہ قرارداد منظورکی کہ کشمیریوںکو آزادانہ طریقے سے بذریعہ ووٹ پاکستان یابھارت میں سے کسی ایک کے ساتھ الحاق کاحق حاصل ہوگا۔

اِس قرارداد کوجواہر لال نہرونے قبول کیالیکن ہندوپنڈت کی منافقت یوں سامنے آئی کہ اقوامِ عالم کے سامنے کشمیریوں کا حقِ خودارادیت تسلیم کرنے کے باوجود کشمیر میں فوج اتاردی اور 65 سال گزرنے کے بعد بھی کشمیریوں کو یہ حق نہیں دیا جارہا جو یقیناََ عالمی ضمیرپر تازیانے کے مترادف ہے ۔اب سوال اُٹھتا ہے کہ اُس اقوامِ متحدہ کاکیا فائدہ کہ جواپنی ہی قراردادوں پر عمل کروانے کی سکت بھی نہیں رکھتی ۔یہ بجاکہ اقوامِ متحدہ امریکہ کے گھرکی باندی اوردَر کی لونڈی ہے اورامریکہ وبھارت کی آجکل گاڑھی چھنتی ہے لیکن کیاپوری دنیا صرف انہی دوممالک پر مشتمل ہے؟۔ کیایہ سمجھ لیاجائے کہ باقی اقوامِ عالم آزادوخود مختار نہیںبلکہ اِن کی غلامِ بے دام ہیں؟ ۔اگر اقوامِ عالم آزادوخود مختارہیں توپھر اِن کا ضمیر کہاں جا سویاہے؟۔

انہیں لاکھوں کشمیریوں کے اس خون کی لالی نظر کیوں نہیں آتی جولگ بھگ چھ عشروں سے بہایاجا رہاہے ۔ ہزاروں عفت مآب بیٹیوں اور بہنوں کی عصمت دَری اور بھارتی فوج کے وحشی درندوں کی درندگی سے ان کے ضمیر میں خلش کیوں محسوس نہیں ہوتی؟۔ تحریکِ کشمیر شعبہ خواتین کی مقبوضہ کشمیر کی سربراہ محترمہ زمرد حبیب نے اپنی کتاب قیدی نمبر 100 میں لکھا ”کشمیریوں کی قاتل بھارتی فوج تحریکِ آزادیٔ کشمیر کو کچلنے کے لیے کشمیری خواتین کو براہِ راست جسمانی ،نفسیاتی اورذہنی تشددکا نشانہ بنارہی ہے” زمرد حبیب نے عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے کے لیے بھارتی مظالم کے ناقابلِ تردید ثبوت پیش کر کے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا۔

لیکن عالمی ضمیر پھر بھی خوابِ خرگوش میں ۔ہٹلرکے یہودیوں کے ساتھ مظالم (ہولوکاسٹ) پربات کرنااور قلم اٹھاناقابلِ گردن زنی لیکن لاکھوں کشمیریوں کے خونِ لاحق پرعالمی ضمیر ”ٹُک ٹُک دیدم ودَم نہ کشیدم”۔ دہشت گردی پر امریکہ ”لنگوٹ کَس کے” میدان میں اورحواری دائیں بائیں۔ سوال یہ کہ کیا بھارت کشمیر میں دہشت گردی نہیں کر رہا؟۔ کیا حق کی وہ آوازجسے اقوامِ عالم نے بھی تسلیم کیا ، اس کو بزورِ بازو دبانادہشت گردی نہیں؟۔ ہم یہ سمجھنے پرمجبور ہیں کہ اقوامِ عالم بھی زور آوروں کاہی ساتھ دیتی ہیں اوراُن کے ہاںبھی ”ہے جُرمِ ضعیفی کی سزامرگِ مفاجات”۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر: پروفیسر رفعت مظہر

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Previous Post ہزار میگاواٹ بجلی کیلئےپاکستان کے ازبکستان سے مذاکرات
Next Post بولیویا میں سیکڑوں افراد نے روایتی تہواربھرپور انداز میں منایا

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.