yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

کشمیر کا مسئلہ

Yes 1 Webmaster February 7, 2016 1 min read
Indian Army Violence in Kashmir
Share this:
Kashmir Issue
Kashmir Issue

تحریر: نعیم الرحمان شائق
بازار میں اسی چیز کی رسد زیادہ ہوتی ہے، جس کی مانگ زیادہ ہو۔ جس چیز کی مانگ ہی نہ ہو، تاجر اس کو کیا بیچے گا۔ بازارِ صحافت میں 5 اور 6 فروری کو “کشمیر ” کی مانگ زیادہ تھی۔ سو اس کے نام پر شہرت کا خوب کاروبار سجا۔ جس طرح ہر سال سجتا ہے۔ 5 فروری کو ٹی وی پر اور 6 فروری کو اخباروں میں کشمیر کے سلسلے میں بہت کچھ کہا گیا، سنا گیا، لکھا گیا اور پڑھا گیا۔ اب اس کے بعد طلب اور رسد کا اصول مد نظر رکھتے ہوئے مجھے کشمیر پر کچھ نہیں لکھنا چاہیے۔ ویسے بھی ہمارے عوام حالات ِ حاضرہ پر مبنی تحریریں پڑھتے ہیں۔

5 فروری کے گذ ر جانے کے بعد کشمیر کا موضوع حالات ِ حاضرہ کا موضوع نہیں رہا۔ کہاں 6 فروری کی یہ شب ، جب میں اس موضوع پر چند جملے قلم بند کرنے کی کوشش کر رہا ہوں اور کہاں 5 فروری۔ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ زمانے کی رفتار بڑھتی جارہی ہے۔ لمحوں لمحوں میں کئی حادثات و واقعات جنم لیتے ہیں ۔ مجھے فی الحقیقت تازہ سے تازہ تر اور تازہ تر سے تازہ ترین واقعے پر لکھنا چاہیے۔ بازار ِ صحافت کا اصول ِ طلب و رسد بھی مجھ سے اسی عمل کی توقع رکھتا ہے۔

مگر کیا کروں ۔۔۔ کچھ موضوعات پیچھا ہی نہیں چھوڑتے۔ لاکھ کوشش کرتا ہوں کہ ذہن کے پردے سے ان تلخ موضوعات کے نقوش معجزاتی طور پر مٹ جائیں۔ دامن ِ دال ان سے چھٹکا رہ پالے۔ تاکہ میں آگے بڑھوں ۔ خوب سے خوب تر اور خوب تر سے خوب ترین کی تلاش کروں۔ مگر ناکامی کا منھ دیکھنا پڑتا ہے۔ ان میں سے ایک موضوع مسئلہ ِ کشمیر ہے۔

Kashmir Solidarity Day
Kashmir Solidarity Day

میں چاہتے ہوئے بھی اس موضوع سے اغماض نہیں برت سکتا۔ سو مجھے اس بات کی کوئی فکر لاحق نہیں کہ ایک پرانے موضوع پر لکھ کر میں قارئین کو خود اس بات کی دعوت دے رہا ہوں کہ میری تحریر کو کراس کرتے ہوئے آگے بڑھ جائیں۔ لیکن میریر دانست میں کشمیر کا موضوع اس وقت تک پرانا ہو ہی نہیں سکتا۔

جب تک کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا۔ میں عقیدتوں، محبتوں اور جذبوں کو محض ایک دن میں مقید کرنے کا قائل نہیں ہوں۔ عقیدتیں وہی سچی ہوتی ہیں، جو ہر وقت دلوں کو گرماتی رہیں۔ محبتیں وہی حقیقت پر مبنی ہوتی ہیں، جن سے قلب و جگر ہمیشہ شاداں و فرحاں رہے۔ جذبے وہی اصل ہوتے ہیں، جن کا تلاطم کبھی نہ تھمے۔ ہم صرف 5 فروری کو یوم ِ کشمیر کیوں منائیں ۔ ہمارے لیے تو ہر دن 5 فروری ہونا چاہیے۔

کہا جاتا ہے کہ 5 فروری کو بہ طور ِ یوم ِ کشمیر منانے کا آغاز 1990 ء میں جماعت ِ اسلامی کا سابق امیر قاضی حسین احمد مرحوم نے کیا تھا۔ 1990 ء سے یہ دن ہر سال منایا جاتا ہے ۔ اس دن کشمیر کے نام پر ریلیاں نکلتی ہیں ، جلسے ہوتے ہیں، “کشمیر بنے گا پاکستان” کی نعرے بازی ہوتی ہے۔ بابائے قوم کے قول “کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے” کو دل کا بوجھ ہلکا کرنے کے لیے بار بار دہرایا جاتا ہے۔

اقتدار ِ اعلی کی نشستوں پر براجمان شخصیات کشمیر کے حق میں گرماگرم تقریریں کرتے ہیں۔ کشمیر کمیٹی تھوڑی تھوڑی متحرک ہو جاتی ہے۔ ہم سب چیختے ہیں کہ کشمیر کو حق ِ خود ارادیت دیا جائے۔ بھارت اقوام ِ متحدہ کی قرار دادوں پر عمل کو یقینی بنائے۔ لیکن ان سب سے کچھ بھی نہیں ہوتا۔ ہمارے جذبات سچے ہوتے ہیں ، لیکن ان میں اتنی طاقت نہیں ہوتی کہ وہ کشمیر کی شب ِ غلامی کو صبح ِ آزادی سے متغیر کر دیں۔ اتنی طاقت تو اقوام ِ متحدہ کی ان قرار دادوں میں بھی نہیں ہے، جو کشمیر کے سلسلے میں منظور کی گئی ہیں۔

Indian Army Violence in Kashmir
Indian Army Violence in Kashmir

کشمیر کا مسئلہ آج کل کی بات نہیں ہے ۔ کشمیر کے جسم پر یہ ناسور 67 سال پہلے ظاہر ہوا تھا ، مگر آج تک سیاست کے میدان کا کوئی حکیم اس کی مسیحائی نہ کر سکا۔ ہمارے بڑے قائد قیام ِ پاکستان کے فورا بعد ہم سے روٹھ گئے ۔ ان کے جانے کے بعد کسی سیاست دان میں اتنی ہمت نہیں تھی کہ وہ اس مسئلے کو حل کر سکے۔

مسئلہ ِ کشمیر کی سب سے بڑی وجہ اس قیادت کا فقدان ہے ، جس کے اخلاص میں اتنی طاقت ہوتی تھی کہ آن کی آن میں نہ سہی ، کچھ تاخیر سے غلامی کی ساری زنجیریں توڑ سکتی تھی۔ قصہ ِ مختصر یہ کہ بڑے قائد جیسا کوئی مخلص رہنما نہیں آیا۔ اس لیے کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہو سکا۔ اب تو ہم اور ہمارے قائدین صرف 5 فروری کو ہی کشمیریوں کو یاد رکھتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہم نے وفا کا حق ادا کر دیا۔ اس طرح تو کبھی بھی یہ مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔

دراصل ظلم سےآزادی کی تحریکیں جنم لیتی ہیں ۔ ظلم نہ ہو تو کبھی آزادی کی تحریک نہیں چلتی۔ اگر بھارت نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کرنا بند کردے اور انھیں حق ِ خود ارادیت دے دے تو سب کچھ بدل جائے گا۔ کشمیر میں ہندوستان کی پندرہ ہزار سے زائد فوج تعینات ہے ۔ یہ فوج کشمیریوں پر ظلم و ستم کرتی ہے۔

ظلم نہ ہو تو چیخنے، چلانے اور دھاڑنے کا کسی کو شوق نہیں ہوتا ۔ لیکن جب ظلم ہو گا تو مظلوم ضرور چیخ چیخ کر دنیا والوں کو بتائے گا کہ مجھ پر ظلم کیا جا رہا ہے۔ کیوں کہ دنیا عالمی گاؤں بن چکی ہے۔ بھارت نے کشمیریوں پر اب تک جو ظلم کیا ہے، اگر اس پر لکھنا شروع کیا جائے تو ہزاروں صفحات کالے کیے جا سکتے ہیں۔

Kashmir Mass Killing
Kashmir Mass Killing

ایک اخباری رپورٹ کے مطابق بھارت نے کشمیر میں گذشتہ 27 برسوں میں 94 ہزار 305 کشمیریوں کو شہید کیا ۔ یعنی اوسطا ماہانہ 291 کشمیریوں کو شہید کیا گی۔ اسی طرح اوسطا ماہانہ 331 بچے یتیم ہوئے، 70 خواتین بیوہ ہوئیں، 32 خواتین کو بھارتی فوج کی طرف سے ہوس کا نشانہ بنایا گیا۔ جب کہ 328 گھر تباہ کیے گئے۔ ایک بار پھر باور کر ادوں کہ یہ 27 سال کی اوسطا ماہانہ رپورٹ ہے۔

مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے جہاں مخلص قیادت کی اشد ضرورت ہے، وہاں اس بات کی بھی ضرورت ہے کشمیر کے سلسلے میں باقاعدہ کا م کیا جائے۔ ہم توقف کا شکار ہو جاتے ہیں اور توقف کشمیر کے مسئلے کو حل ہونے ہی نہیں دیتا۔

تحریر: نعیم الرحمان شائق
پتا : کراچی
ای میل:
shaaiq89@gmail.com
ایف ۔ بی
fb.com/naeemurrehmaan.shaaiq

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Valentine’s Day
Previous Post ویلنٹائن ڈے ایک مغربی تہوار
Next Post ایم این اے افضل کھوکھر اور بھائی ایم پی اے سیف کھوکھر نادہندہ نکلے

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.