yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

کشمیر جنت نظیر اور کھوکھلے بیان

F A Farooqi July 26, 2016 1 min read
Kashmir
Share this:
Kashmir
Kashmir

تحریر : احمد اجمل، ملتان
پچھلے 70 سالوں سے کشمیر جنت نظیرظلم کی نہ ختم ہونے والی داستان بنا ہوا ہے۔ ایسا ظلم کے پوری دنیا میں اس طرح کے ظلم کی مثال نہیں ملتی۔ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آٹھ لا کھ فو ج داخل کی ہوئی جس نے دن رات کشمیر میں قتل وغارت کا بازارگرم کر رکھا ہے۔ کشمیری ماؤں بہنوں کی عزتوں کو تار تار کیا جا رہا ہے۔ نوجوانوں کو گر فتار اور قتل کیا جا رہا ہے۔

جب سے انڈیا میں نریندر مودی کی حکو مت آئی ہے اس وقت سے کشمیر یوں پرظلم و ستم میں بے پناہ اضا فہ ہو ا ہے ۔ ہسپتالوں میں گھس کر لو گوں کو شہید کیا جا رہا ہے، پر امن مظاہر ین کے خلاف مہک ہتھیا ر استعمال کیے جارہے ہیں ،جس سے سینکڑ وں کشمیر ی اپنی آنکھوں کی بینائی کھو چکے ہیں اور سینکٹر وں کی تعدادمیں کشمیری عمربھرکے لئے اپا ہج ہو چکے ہیں ۔ شہیدوں کے جنا زوں پر فا ئر نگ کی جاتی ہے اور فر ضی جھڑ یوں میں کشمیریو ں کو شہید کیا جا رہا ہے ، کشمیر کی ساری حر یت قیا دت کو نظر بند کر دیا گیا ہے۔ برہان وانی جو ایک سیدھا سادہ کشمیری طالب علم تھا جسے بھارتی مظالم نے مسلح جدوجہد کی طرف مجبور کردیااوروانی کو ماورائے عدالت شہید کر دیا گیا ، جس سے لا کھوںکشمیری اس کے جنا زے پر نکلے تو جنا زے پر فائر نگ کر کے لو گوں کو شہید کیا گیا۔ مگر سلام ہے کشمیر یوں کے جذ بہ آزادی کو کہ اتنا ظلم و ستم سہنے کے با وجو د بھی انہوں نے ہار نہیں ما نی وہ آج بھی اپنی تحریک کو سر گرم رکھے ہوئے ہیں بلکہ بر ہا ن دانی کی شہا دت کے بعد تو یہ تحریک عروج پر پہنچ گئی ہے۔

اس سے پہلے بھی کشمیر کے سینکڑوں لو گ سٹر کوں پر آتے اور پاکستانی پر چم لہر اتے پھر ان پر تشد د کیا جا تا مگر مجا ل ہے کہ تشد د کا کوئی نیا حربہ ان کے قد مو ں کو ڈگمگا نے دیتا وہ اگلے دن اس سے زیا دہ جو ش اور دلو ے کے ساتھ اپنے گھر وں سے نکلتے اور ظالم بھارتی فو ج کا سامنا کرتے دنیاکو بتا تے کہ ہم پر کیابیت رہی ہے اور ہم کیا چاہتے ہیں اور پاکستانی پر چم لہر اتے ۔صرف نو جوان ہی نہیں بلکہ کشمیر کا بچہ ، بو ڑھے ،مرداورعو رتیں بھارتی فو ج کے خلا ف سینہ سپرہیں اور پاکستان کے ساتھ محبت کا اظہا ر کر تے ہیں ، دراصل کشمیر ی پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں۔ ان کا قصور یہ ہے کہ وہ مسلمان ہیں اور پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔

Kashmir Issue
Kashmir Issue

جب بر صغیر پا ک وہند کی تقسیم ہوئی اور بند ر با نٹ میں پاکستان کے ساتھ نا انصافی کی گئی اور پا کستان کے ایک حصہ کشمیر کو دھو کے سے بھا رت کے ساتھ ملا دیا گیا حالانکہ اس سے پچیس دن قبل 19 جولائی 1947ء کو کشمیر یوں نے پاکستان کے ساتھ الحا ق کا اعلا ن کر دیا تھا مگرظالم بھارت جو کہ ہمارا ازلی دشمن ہے۔پاکستان اور مسلمانوں کا سکون وچین اسے کسی بھی طرح بر داشت نہیں اس نے کشمیر پر غا صبا بہ قبضہ جما یا اور کشمیر یو ں کی آزادی کی آواز کو سلب کر نے کی کو شش شروع کردی ۔ مگر وہ اب تک اس میں ناکام ہے کشمیر ی اس وقت سے پاکستان اور اسلام کی جنگ لڑتے آرہے ہیں اور لا کھوں جا نو ںاور عز توں کی قر با نیا ں پیش کر تے آر ہے ہیں، کشمیر یوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑ کتے ہیں۔ کشمیر یو ں پر ہونے والے بے پناہ ظلم و ستم اور قتل و غا رت گر ی کے بعد بھی اقدام متحد ہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کا اس مسئلے پر چپ رہنااس بات کی غمازی کر تا ہے کہ پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف یہ ساری صیہونی اور کافر لا بیاں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہیں۔

پاکستان میں ایک قند یل بلو چ کا قتل ہوتا ہے تو انسانی حقوق کی نام نہا د تنظیموں کو یہ یا د آجا تا ہے کہ یہ غیرت کے نام پر قتل ہے مگر کشمیر میں ہونے والے ظلم اور جبر پر یہ سار ے اند ھے ، گو نگے اور بہر ے ہو جاتے ہیں کہ ان کی زبا نوں سے مذ مت کے لئے ایک لفظ تک نہیں نکلتا۔ امریکہ یہ کہہ کر کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑ کتا ہے کہ کشمیر میں ہونے والے و اقعات بھا رت کا اند رونی معاملہ ہے ۔ جب کشمیر ایک متنا زعہ علا قہ ہے تو پھریہ بھار ت کا اند رونی معا ملہ کیوں ہے؟؟ آج جب کشمیر یوں کی تحر یک آزادی عر وج پر ہے اور کشمیری بھا ئیوں کی نظریں پا کستان پر لگی ہوتی ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ ہیں یانہیں تو اس وقت میں ہمار ے حکمر ان خو اب غفلت کا شکار ہیں اور کشمیر پر سیا ست کر رہے ہیں کشمیر الیکشن سے پہلے کشمیرمیں مختلف سیاسی جما عتوں کی طرف سے ہونے والی الیکشن کمپئین میں کشمیر پر سیا ست اور نعر ے بازی کی گئی۔

جب ہم نے وو ٹوں اور سیٹوں کو حا صل کر نا ہوتا ہے تو کشمیر ہماراہو جاتا ہے اور جب ہم اپنا مطلوبہ مقصد حاصل کر لیتے ہیں تو پھرکشمیر کا نام تک بھو ل جا تے ہیں ۔ وزیر اعظم نو از شریف صاحب جو خود ایک کشمیر ی ہیں بلکہ وانی قبیلے سے ان کا تعلق ہے انہیں جب پانامہ لیکس کا معا ملہ پیش آیا اور وہ اس میں بر ی طرح پھنس گئے اس وقت انہوں سے قوم سے خطا ب پر خطا ب کیے مگر جب پورا کشمیر انڈ ین فو ج کا ظلم بر داشت کر رہا تھا اور جا نوں کی قر با نیاں پیش کر رہا تھا اس وقت پو ری پاکستان قوم کی نظریں اپنے وزیراعظم پر تھیں کہ وہ اپنے کشمیری مسلمان بھائیوں کے لیے خطا ب کر تے ہیں کہ نہیں ، مگر مجال ہے کہ ایک دو کھو کھلے بیا نو ں کے علا وہ کچھ کہاہو ۔ کفر ٹوٹا خداخداکرکے جب میڈ یا پر خبر سنی کہ آج و زیر اعظم قوم سے خطاب کر یں گے تو بڑی خو شی ہو ئی اور انتظا ر شر وع کیا کہ ہو سکتاہے کہ آج و زیر اعظم پاکستان کوئی ایسا لا ئحہ عمل پیش کر یں جس سے کشمیر یوں کی قر بانیاں رنگ لے آئیں گی۔ مگر وہ انتظار انتظار ہی رہا۔

وزیر اعظم پاکستان نے قوم سے خطا ب نہ کیا ۔مگر جس دن الیکشن میں جیت کا معر کہ سر کر لیا اس پر مظفر آباد میں بڑی پر جو ش تقر یر کی اور کہاکہ کشمیر بنے گا پا کستان ۔ اللہ کر ے کہ وزیر اعظم کی یہ بات سچ ثا بت ہوا ور ہمارے بھا ئیوں کو ظلم وستم کی چکی سے نجا ت حا صل ہو۔ مگر یہ صرف بیا نا ت دینے سے اور یو م سیا ہ منا نے سے ممکن نہیں ہوگا اس کے لیے ہمیںٹھو س اور عملی اقد امات کر نے ہوں گے ۔ لیکن اگر با طنی طور پر ہمارے وزیر اعظم صاحب کا ارادہ ایسا نہیں ہے اور وہ انڈ یا سے دو ستیاں اور تجا رت قائم رکھنے کے خو اہاں ہیں تو خدا رامہربانی !کشمیر یوں کے ساتھ مذ اق نہ کیجئے ان کے خون کو ضا ئع نہ کریں ۔ آپ نہ سہی لیکن پاکستانی قوم تو ہر حال میں اپنے کشمیر ی بھا ئیوں کے ساتھ کھڑ ی ہے۔

Kashmir Karwan Rally
Kashmir Karwan Rally

اس سلسلے میں امیر جماعة الد عوة پاکستان پر وفسیر حافظ محمد سعید صاحب مبار ک با د کے مستحق ہیں کہ انہوں نے اتنی گر می اور سخت مشکلا ت کے با وجو د اپنے کشمیر ی بھا ئیوں سے اظہا ر یکجہتی کے لیے دو دن کا کشمیر کارواں نکالا اور پھر پاکستانی عو ام نے بھی یہ ثا بت کیا کہ وہ دل و جان سے اپنے کشمیر ی بھا ئیوں کے ساتھ ہیں ۔ کئی کلومیٹر لمباکشمیرکا رواں ہزاروں بسوں ،ویگنوں اور کاروں پر مشتمل تھا۔ جس میں زند گی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لاکھوں لو گوں نے شر کت کی ۔ کارواںلا ہور مال روڈسے شروع ہوا اور اسلام آبادکشمیر ہائی وے پر اختتام پذیر ہو ا۔ کا رواں کی قیا دت امیر جما عت الدعوة پاکستان پر وفیسر حا فظ محمد سعید نے کی اور ان کے ساتھ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق ،جنرل حمید گل مرحوم کے بیٹے عبداللہ گل سمیت کشمیر ی قیادت کے رہنما ئوں سمیت دیگر سیاسی ،مذہبی اور مختلف تنظیموں کے سربراہان اور نمائندے موجود تھے۔

اختتامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پر وفیسر حافظ محمد سعید نے کہا کہ بھا رت کشمیر سے اپنی آٹھ لا کھ فو ج نکا لے اور علی گیلانی کے چارنکاتی فارمولے کو تسلیم کر ے ۔اگر بھا رت کشمیر میں ظلم و ستم بندنہیں کر تا تو پھر ہم اپنے بھا ئیوں کے ساتھ کنٹرول لا ئن کو پاٹ دیں گے اور کشمیر کی آزادی کے لیے جو کچھ کرنا پڑا کریں گے۔

کشمیر کا رواں میں لا کھو ں لوگوں نے شر کت کر کے یہ ثا بت کر دیا کہ وہ اپنے کشمیر ی بھا ئیوں کے لیے کسی بھی قسم کی قر بانی دینے سے دریغ نہیں کر یں گے جہا ں پر کشمیر یو ںکا پسینہ گر ے گا وہاں ان کا خو ن گرے گا ۔ اللہ کر ے کہ کشمیر یوں کی قر با نیاں جلد رنگ لائیں اور کشمیر پاکستان کا حصہ بنے اور کشمیر ی بھائی بھی سکھ چین کی زند گی بسر کر یں اور کشمیر حقیقت میں جنت نظیر کا سماں پیش کرنے لگے۔

تحریر : احمد اجمل، ملتان

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Turkey Failed Uprising
Previous Post ناکام بغاوت اور حکمرانوں کی خوشیاں
Next Post طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.