yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

کشمیر لہو لہو ہے

F A Farooqi September 5, 2016 1 min read
Kashmir Protests
Share this:
Kashmir Protests
Kashmir Protests

تحریر : یاسر رفیق
کشمیر لہو لہو ہے آگ، بارود، خون کا نہ ختم ہونے والا کھیل جاری ہے ہر طرف کرفیو کا راج، کرفیو راج میں کشمیری سراپا احتجاج ہیں جمہوریت کا دعویدار بھارت کشمیریوں کے احتجاج اور تحریک آزادی سے پریشان ہے پریشانی اور بوکھلاہٹ میں پاگل ہوا جا رہا ہے حالانکہ یہ بات ساری دنیا جانتی ہے کہ کشمیر کسی طرح سے بھارت کا حصہ نہیں اور کشمیر پر بھارت کا قبضہ نا جائز اور ظالمانہ ہے کشمیریوں کا احتجاج کا مقصد صرف اور صرف بھارت سے آزادی حاصل کرنا ہے۔

اگر ہم آزادی کی بات کریں تو یہ بات واضح طور پر سامنے آتی ہے کہ اس دنیا میں موجود ہر فرد اور قوم کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ آزاد رہیں اور آزادی سے زندگی گزاریں ، دنیا کے کئی ممالک میں اس وقت آزادی کی تحریکیں جاری ہیں لیکن جب کشمیر کی بات آتی ہے تو بھارت کشمیر کی جدوجہد آزادی کو دہشتگردی کہتا ہے۔

اس کا خیال ہے کہ کشمیر میں آزادی کی جہدوجہد کرنیوالے نہتے کشمیری دہشتگرد ہیں، اگر مان لیا جائے کہ یہ دہشتگرد ہیں تو اس کی وجہ بھی تو خود بھارت ہی ہے، بھارتی ہٹ دھرمی اور بھارتی ظلم نے کشمیری نوجوانوں کو اسلحہ اٹھانے پر مجبور کیا، حالانکہ ظلم کیخلاف آواز بلند کرنا دہشتگردی نہیں، اپنی آزادی کیلئے لڑنا دہشتگردی نہیں۔ اب یہ بات کھل کر واضح طورپر سامنے آ چکی ہے کہ بھارت کشمیریوں سے حد درجہ نفرت کرتا ہے بھارت یہ سوچتا ہے کہ وہ طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کو ختم کرکے یہاں اسرائیلی طرز پر ہندو بستیاں قائم کرے گا تو ایسا ناممکن ہے۔

Indian Army Brutality in Kashmir
Indian Army Brutality in Kashmir

بھارت لاکھوں کشمیریوں کو شہید کر چکا ہے لیکن اس کے باوجود تحریک آزادی زیادہ جوش اور جذبے سے بڑھ رہی ہے۔ عالمی دنیا بھارتی ظلم پر خاموش ہے کوئی بولتا بھی ہے تو بس بیانات کی حد تک، اقوام متحدہ میں بے شمار قرار دادیں کشمیر کے حوالے سے پڑی ہیں لیکن اقوام متحدہ ان قرار دادوں پر عملدرآمد نہیں کرا پا رہا۔

اس وقت بھی اقوام متحدہ محض بیانات دینے تک محدود ہے حالانکہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو اپنی قرار دادوں کے مطابق آزادی دلائے، کشمیریوں کو انصاف دلائے، آزادی کشمیریوں کا حق ہے۔

Burhan Wani
Burhan Wani

بھارتی افواج نے برہان وانی کو شہید کردیا اور یہ سمجھ لیا کہ تحریک آزادی رک جائے گی لیکن سب اس کے الٹ ہوا برہان وانی کی بغاوت اور کشمیری قوم کی وانی کی حمایت اور اس سے اٹھے طوفان جن دبی ہوئی چنگاری کا پتہ دیتے ہیں وہ یہ کہ کشمیری قوم اب مزید قربانیاں دینے کیلئے پرعزم ہے بھارت ظلم و ستم ڈھانے کی کوشش کرے گا تو پھر کشمیر کا بچہ بچہ برہان وانی بن جائے گا پھر بھارت ہمیشہ کے لیے نہ ختم ہونے والی مشکلات میں پھنستا چلا جائے گا۔

کشمیر میں بھارتی فوج کی درندگی کا سلسلہ جاری ہے، کشمیر پھر لہو لہو ہے، بچوں، عورتوں اور جوانوں کا خون بہایا جارہا ہے، وادی میں بدستو کرفیو نافذ ہے، انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔، کرفیو کے باعث تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بند اور ٹرانسپورٹ سروس بھی معطل ہے۔

مسلسل کرفیو کے باعث ادویات و خوراک کی قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کو بھی بھارتی فوج اسپتالوں تک پہنچانے سے روک رہی ہے اب جو مرضی ہو کشمیریوں کو ان کآ حق ملے گا کشمیر آزاد ہو گا ایک دن آئے گا لہو میں ڈوبا کشمیر آزاد ہو گا۔

Yasir Rafique
Yasir Rafique

تحریر : یاسر رفیق
ای میل:yasirrafique985@gmail.com
راولپنڈی، پاکستان

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Pakistan Defence Day 6 September
Previous Post رنگ لائے گا شہیدوں کا لہو
Next Post چھ ستمبر
Pakistan Defence Day 6th September

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.