yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں مجلس پر فائرنگ، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق

MH Kazmi October 29, 2016 1 min read
Karachi:Firing on Ladies Majlis, 5 died
Share this:
 کراچی: ناظم آباد میں نامعلوم مسلح ملزمان نے گھر کے اندر ہونے والی مجلس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
Karachi:Firing on Ladies Majlis, 5 died
Karachi:Firing on Ladies Majlis, 5 died

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 4 میں نامعلوم مسلح ملزمان نے ایک گھر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ناظم آباد 4 نمبر میں ایک گھر پر مجلس جاری تھی کہ اس دوران 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق اور 8 شدید زخمی ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتق کیا جہاں 3 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جب کہ دیگر 5 زخمیوں میں سے بھی بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 دہشت گردوں میں سے 2 نے گھر کےباہر کھڑے افراد پر فائرنگ کی جب کہ ان کے 2 ساتھیوں نے انہیں کور کیا، فائرنگ سے ایک خاتون اور 4 مرد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور شواہد اکٹھا کرنا شروع کردیئے ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق  فائرنگ نائن ایم ایم پستول سے کی گئی کیونکہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے بڑی تعداد میں خول ملے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہےکہ دہشت گردوں نے بہت زیادہ گولیاں برسائیں جب کہ دہشت گردوں نے ریکی کرکے کارروائی کی۔

عباسی شہید اسپتال کے حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کو زیادہ تر جسم کے اوپری حصے میں گولیاں لگیں جس کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکے جب کہ واقعہ میں زخمی ہونے والے بعض افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق جس جگہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اس کی پچھلی گلی میں پولیس تھانہ موجود ہے جب کہ کچھ دوری پر رینجرز ہیڈ کوارٹر بھی ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ 2 موٹرسائیکل پر سوار 4 ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی اور بآسانی فرار ہوگئے۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی سندھ کا کہنا ہےکہ مجلس کی پولیس کو کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی اور جس وقت فائرنگ ہوئی اس وقت مجلس کی تیاری کی جارہی تھی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے جب کہ وزیراعظم نوازشریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، ، چیرمین تحریک انصاف عمران خان اور پیپلزپارٹی کے چیرمین آصف علی زرداری نے فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔

بعد ازاں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر اور ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور واقعہ سے متعلق تفصیلات معلوم کیں جب کہ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے دعویٰ کیا کہ واقعہ میں کالعدم لشکر جھنگوی ملوث ہے۔ ایڈیشنل آئی نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کےلیے 20 لاکھ روپے انعام کا بھی اعلان کیا۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Maalik the movie climbing new heights in rating
Previous Post عوام کے دلوں اور سنیما گھروں میں فلم ’’مالک‘‘ کا راج
Next Post انگریزی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کیا تھی؟
What was Almeda's story, Shehbaz Shrief dialogue with DG ISI

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.